(10 Ways to Reduce Swollen Legs) ٹانگوں کا ورم دور کرنے کے10 طریقے

Healthy Lifestyle
10 Ways to Reduce Swollen Legs
Reading Time: 3 minutes

ٹانگوں میں درد اور تکلیف کی صورت میں رگیں متاثر ہوتی ہیں اور ان میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ اسی باعث رگیں جلد کی سطح پر ابھرنے لگتی ہیں اور نمایاں ہو جاتی ہیں۔ رگوں کے کمزور ہونے سے ان میں خون کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے اور ان میں خون جمع ہونے لگتا ہے۔ ٹانگوں کے ورم کی وجوہات میں بڑھتی عمر، وزن میں زیادتی، غیر متحرک طرز زندگی اور زیادہ دیر تک کھڑے رہنا شامل ہے۔ حاملہ خواتین کی ٹانگوں میں بھی دوران حمل ورم ہو جاتا ہے ۔ ذیل میں چند مشورے تحریر کیے گئے ہیں جن پر کاربند ہو کر آپ ٹانگوں کے ورم میں کمی کر سکتے ہیں۔

زیادہ دیر کھڑے نہ ہوں

زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے ٹانگوں پر دباؤ پڑتا ہے اور رگوں میں خون جمع ہونے لگتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ زیادہ دیر کھڑے نہ ہوں اور دس سے ہندرہ منٹ کھڑے ہونے کے بعد کچھ دیر بیٹھ جائیں اور کچھ دیر کے لیے ٹانگوں کو پھیلا لیں تا کہ ان میں خون جمع نہ یو۔

متحرک رہیے

اگر آپ دن کا بیشتر حصہ بیٹھ کر یا ایک جگہ ساکت رہ کر گزارتے ہیں تو ٹانگوں میں ورم متوقع ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ دن بھر فعال رہیں اور زیادہ دیر تک ساکت نہ بیٹھیں۔ حرکت کرتے رہنے سے ٹانگوں میں خون کی روانی مناسب رہے گی۔ روزانہ آدھے گھنٹے کی چہل قدمی کو اپنا معمول بنا لیں۔اس کے علاوہ ٹانگوں کو اٹھانے اور ان پر وزن ڈالنے کی ہلکی پھلکی ورزشیں کرنا بھی فائدہ مند ہے۔

زیادہ دیر تک پاؤں لٹکا کر نہ بیٹھیے

جب آپ فارغ بیٹھے ہوں یا کوئی کتاب پڑھ رہے ہوں تو پاؤں لٹکا کر نہ بیٹھیے ۔ فٹ ریسٹ کا استعمال کیجیے اور اپنی ٹانگوں کو ذرا سا اونچا رکھیے تا کہ ان میں خون جمع نہ ہو سکے۔ ٹانگیں اونچی رکھنے سے ان میں خون کی روانی بہتر ہو جاتی ہے۔

Related: Tired of Stinking Feet? Try these 4 Tips

وزن کم کیجیے

موٹاپے کے دیگر بہت سے نقصانات میں سے ایک ٹانگوں میں خون کی روانی متاثر ہونا ہے۔ جن افراد کا وزن زیادہ ہوتا ہے ان کی ٹانگوں کی رگیں زیادہ پھولنے لگتی ہیں۔ وزن گھٹانے کے لیے صحت مند غذاؤں کا انتخاب کیجیے اور ورزش کو معمول بنا لیجیے۔

سٹرابری کھائیے

سٹرابری میں موجود فلیونائڈز خون کی نالیوں کے لیے مفید ہیں۔ فلیونائڈز رگوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ان کے پھولنے کا ازالہ کرتے ہیں۔ سٹرابری کو ناشتے کا حصہ بنا لیں یا دن میں کسی وقت کھا لیں یہ آپ کی ٹانگوں کے ورم کو دور کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

Strawberry benefits

کمپریشن اسٹاکنگ استعمال کیجیے

کمپریشن سٹاکنگ خاص قسم کے موزے ہیں جن کو پہننے سے ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر رہتی ہے اور درد نہیں ہوتا۔

گوٹو کولا کھائیے

گوٹو کولا ایک خاص قسم کی بوٹی ہے جس کے استعمال سے ٹانگوں کا درد اور سوجن ختم ہو جاتی ہے۔ یہ ٹانگوں کی رگوں کو مضبوط کرتا ہے اور ٹانگوں کی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

نظام انہضام کی درستی

اپنی غذا میں ریشہ مناسب مقدار میں شامل رکھیے تا کہ آپ کی آنتیں صحت مند رہیں اور آپ قبض سے بچے رہیں۔ قبض ہونے سے آنتوں کے علاوہ ٹانگوں کی رگوں پر بھی دباؤ پرتا ہے اور درد ہونے لگتا ہے۔

healthy diet

شاہ بلوط کے بیج کھائیے

شاہ بلوط کے درخت سےحاصل ہونے والے بیجوں کا استعمال ٹانگوں کے ورم اور سوجن کے لیے انتہائی مؤثر ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شاہ بلوط کے بیج کھانے سے ٹانگوں کی تکالیف چار گنا کم ہو جاتی ہیں۔

اونچی ہیل والے جوتے کم استعمال کیجیے

آرام دہ اور مناسب ہیل والا جوتا ٹانگوں اور پاؤں کے لیے مفید ہوتا ہے۔ بہت زیادہ اونچی ہیل اور غیر آرام دہ جوتوں کا انتخاب ٹانگوں میں خون کی روانی کو متاثر کر سکتا ہے۔ جوتے کا انتخاب کرتے ہوئے فیشن کے ساتھ آرام اور صحت کو بھی مدنطر رکھیے۔

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

Comments are closed.