گوشت کا استعمال کچھ دنوں میں ہرگھر میں ہونے والا ہے کیونکہ عید کی آمد ہے۔عید قرباں پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے جس میں بکرے کا گوشت،گائے کا گوشت اور اونٹ کا گوشت بھی شامل ہوگا۔لیکن س کو ہضم کرنا بھی بہت ضروری ہے،کیونکہ جب ہم اس کو ہضم نہیں کرتے تو ہاضمہ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہمیں اچھے ہاضمے اور گوشت کو ہضم کرنے کے لئےان کے ساتھ کن چیزوں کی چٹنیوں کا استعمال کرنا چاہیےیا عید کے دنوں میں کن چٹنیوں کا استعمال کرنا چاہیے یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
گوشت ہضم کرنے والی چٹنیاں-
ہمیں گوشت کو ہضم کرنےکےلئے کن چٹینوں کا استعمال کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
اناردانہ اور پودینہ-
ہمارے ہاضمے کے لئے یہ چٹنی بہت مفید ہے۔اناردانہ میں وٹامن سی،کے اور بی 5 پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمہ کے لئے بہترین ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرا ہوا ہوتا ہے۔اس لئے یہ کسی بھی انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ہمیں چٹنی میں اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
پودنیہ کو ہضم کرنے کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے۔ہم ہاضمے کے اچھے کے لئے پودینہ کااستعمال کرتے ہیں۔اس میں آئرن،میگنیشیم،پوٹاشیم اور وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔
پودینہ اور اناردانہ کی چٹنی بنانے کا طریقہ-
ہم اس چٹنی کو بنانے کے لئے یہ چیزیں چاہیے ہوگی؛
اس چٹنی کے لئے ان اجزا کا ہونا لازمی ہے جن میں اناردانہ،دوپیاز،تین ٹماٹر،چار عدد ہری مرچ اور پودینہ شامل ہے۔
ہمیں اس کو بنانے کے لئے بلینڈر کی بجائے کونڈی ڈنڈا کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس سے ذائقہ میں فرق نہیں آتا۔سب سے پہلے ہم انار دانہ کو پیس لیں گے اس کے بعد اس میں پیاز کو شامل کرکے اس کو پیس لیں گے ساتھ ہی ہم ٹماٹر بھی ڈال دیں گے۔ اس کے بعد مرچ اور پودینہ کوشامل کریں گے۔آپ نمک کا استعمال حسب ذائقہ کرسکتے ہیں ۔ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس لینے کے بعد آپ کی چٹنی تیار ہوگی۔
اس چٹنی کو لازمی بنائیں کیونکہ اس کی مدد سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ گوشت کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا ہاضمہ بھی ٹھیک ہوگا۔
املی کی چٹنی-
اس کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔یہ بھی ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہے۔اس کے علاوہ یہ خون کے بہاؤ کو بھی اچھا کرتی ہے۔اس میں میگنیشیم،پوٹاشیم،فاسفورس،آئرن ،وٹامن بی 1 اور وٹامن بی 3 موجود ہوتا ہے۔جو ہماری دل کی صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔اس کی چٹنی ہاضمےدار ہوتی ہے۔
املی کی چٹنی بنانے کا طریقہ-
اس چٹنی کو بنانے کے لئے ہمیں جو چیزیں چاہیے ان میں املی،نمک،لال مرچ،زیرہ،سونٹھ پاوڈراور چینی شامل ہے
املی کو تین سے چار گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پھر اس کو چھان لیں۔گھٹلیاں الگ کرلیں۔کڑاہی میں املی چھانی ہوئی املی ڈال کرساتھ پانی شامل کریں اور اس کو پکائیں۔اس میں آدھا چمچ نمک،کٹی ہوئی لال مرچ،بھنا ہوا زیرہ اور سونڈ کو شامل کریں اور اس کو 15 منٹ تک پکائیں۔اس کے بعد اس میں چینی شامل کریں۔املی کی چٹنی تیار ہیں۔
اس کو اپنے کھانے میں لازمی شامل کریں کیونکہ یہ آپ کو گوشت ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
آلو بخارا –
اس میں کیلشیم ،میگینیسم،فاسفورس،پوٹاشیم،وٹامن،سی،اے ،کے اورفولیٹ پایا جاتا ہے۔یہ تمام وٹامنز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔اس کی بنی چٹنی ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہے۔اس کا استعمال کھانے کے ساتھ لازمی کرناچاہیے۔
آلو بخار کی چٹنی بنانے کا طریقہ-
یہ چٹنی بھی کھٹی میٹھی ہوتی ہے اس کو بنانے کے لئے تین سوگرام آلو بخارا،تین سے چار کپ پانی،لال مرچ،کالی مرچ،زیرہ شامل ہیں۔
کڑاہی میں آلو بخارا اور پانی ڈال کردرمیانی آنچ پر پکائیں۔دوچٹکی لال مرچ،دوچٹکی زیرہ پاوڈر،ایک چٹکی کالی مرچ ان کو اچھی طرح مکس کرلیں۔اس کو اچھی طرح گلا لیں۔اب اس میں ایک کپ چینی شامل کریں۔جیسے جیسے ہم اسے پکائیں گے یہ گاڑا ہوجائے گا۔اس کے علاوہ اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کریں۔یہ آپ کے ہاضمے کے لئے بہترین ہے۔
ہم گوشت کو ہضم کرنے کے لئے عید پر ان چٹنیوں کا استعمال کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اگر آپ اپنے کھانوں کا مزہ دوبالا کرنا چاہتے ہیں توآپ ان کو اس عید پر لازمی بنائیں۔