زیتون کے تیل کے 4 حیران کُن فوائد

Healthy Lifestyle
Reading Time: 3 minutes

زیتون غذائیت کی بِنا پر ایک نعمت سے کم نہیں۔ زیتون کے استعمال کا ذکرقرآن مجید میں بھی آیا ہے۔ زیتون کھانے کے علاوہ اس کے تیل کا استعمال انسانی جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ کھانے کے علاوہ زیتون کے تیل کو ہڈیوں کی مالش کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ افرا د جو ہڈیوں کی کمزوری کا شکار ہیں ان کو زیتون کا استعمال کھانا پکانے میں بھی کرنا چاہئے۔ ایک تحقیق کے مطابق زیتون کا تیل ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اگر آپ ذیابطیس کے بہترین ڈاکٹر سے مشورہ لینا چاہتے ہیں تو مرہم کے ذریعے ابھی اپانئٹمنٹ بُک کروائیں ۔

زیتون کے بے شمار فوائد میں سے چند درج زیل ہیں۔

دل کے مرض میں کمی

زیتون کے تیل کا باقاعدگی سے استعمال دل کے مرض میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیتون کا تیل باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ کم ہو جا تا ہے۔ یہ تیل جسم میں جاکے جمتا نہیں اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔ دل کی اکثر بیماریوں کی وجہ جسم میں چکنائی کاذیادہ ہونا ہے۔

وزن میں کمی

جیسے کہ دل کی تمام بیماریاں چکنائی سے ہوتی ہیں اسی طرح وزن میں ذیادتی کا باعث بھی یہی ہے۔ وزن میں ذیادتی بہت سی اور بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔ زیتون کا تیل کیونکہ جمتا نہیں اسی لئے ہر طرح سے مفید ہے۔

درست ہاضمہ

وہ افراد جن کا ہاضمہ خراب ہے اور جلن کا شکار ہیں عام تیل چھوڑ کر زیتون کا تیل آج ہی استعمال کرنا شروع کریں ۔ عام تیل جسم میں جم کے خون کی رفتار کو کم کر دیتا ہے۔ اسی لئے انسان سست اور بے چین محسوس کرتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

زیتون اور زیتون کا تیل کینسر سے بچاؤ کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ خاص طور پر بریسٹ کینسر کے لئے زیتون کا تیل استعمال کیا جائے۔

اس کے علاوہ بھی زیتون کا تیل بہت سے جلد کے امراض اور کئی دیگر بیماریوں کے لئے موثر ہے۔

Few Most Popular Endocrinologists:

Share This:

The following two tabs change content below.
Avatar
I am a passionate content writer and media person. My work experience includes freelancing and advertising. I have also worked on bilingual content and campaigns.