جب بھی جلد کی بات آتی ہے تو اس معاملے میں ہرکوئی حساس ہوتا ہےکہ کیسے اپنی جلد کی خوبصورتی اور چمک برقرار رکھی جائے۔ جلد کا معاملہ ہی بہت حساس ہوتا ہے کیونکہ ہمارے چہرے پر پہلی نظر جاتی ہے۔ اگر چہرے کی رنگت اور چمک ہی برقرار نہیں رہے گی تو خوبصورتی بھی نہیں رہتی۔ گرمیوں کے موسم میں یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ جلد پر تیل جمع ہوتا ہے اور سردیوں میں یہ ہی اسکن خشک ہوجاتی ہے یہ موسم کا بھی اثر ہوتا ہے۔
جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے ضروری نہیں ہے کہ اس کے لئے مہنگی کریمز اور فیس واش کا استعمال کیا جائے ہم قدرتی طریقوں کی مدد سے بھی اپنی حفاظت کر سکتے ہیں اور خوبصورتی قائم رکھ سکتے ہیں۔
وہ کونسا قدرتی طریقہ ہے جو ہماری مدد کرتا ہے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تویہ بلاگ لازمی پڑھیں جو آپ کے لئے معاون ثابت ہوگا۔اگر آپ کو کسی قسم کا جلد کا انفیکش ہے تو آپ گھر بیٹھے ایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اگر آپ بھی اپنی سکن کے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو آپ اپنے موبائل میں مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈاون لوڈ کر کے ڈا کٹر سے ان مسائل کو ڈسکس کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر اور مریض کے رابطے کا آسان ذریعہ ہے۔
۔1 جلد کے لئے ٹماٹر کے فوائد
ہم ٹماٹر کی مدد سے اپنی جلد کو چمکدار ،دلکش اور خوبصورت بناسکتے ہیں۔ سکن کے لئے ٹماٹر کے کیا فوائد ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔1 اضافی تیل کو ختم کرتا ہے
گرمیوں کے موسم میں چہرے پر تیل اور چکناہٹ عام بات ہے۔ پسینہ اور چکناہٹ کی وجہ سے میک اپ برقرار رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی موجودگی میں ظاہری شکل وصورت میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ یہ ہماری سکن سے تیل کی اضافی مقدار کو ختم کرتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
ایک ٹماٹر کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اپنے چہرے پر 10 سے 15 منٹ کے لئے رگڑیں،یہ ہماری جلد سے اضافی تیل کو ختم کرکے قدرتی چمک دیتا ہے۔
۔2 مردہ جلد کو دور کرتا ہے
جب ہماری جلد میں آلودگی اور تیل جمع ہوجاتا ہے تو یہ ہماری سکن کو نقصان پہنچاتا ہے۔اس وجہ سے ہماری سکن ناہموار اور مردہ دکھائی دیتی ہے۔ جب سکن میں آلودگی جمع ہوجاتی ہے تو اسے نکالنے کے لئے صرف چہرے کو دھونا کافی نہیں ہے، کیونکہ جو میل کھلے مساموں میں ہوتی ہے اس کے لئےٹماٹر کا استعمال ضروری ہے۔ ٹماٹر میں ایسے انزائم موجود ہوتے ہیں جو جلد کی مردہ خلیوں کی تہہ کو ختم کرکے سکن کو ہلکا پھلکا کردیتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
آپ نے ٹماٹر کے اسکرب کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا۔ ٹماٹر کو چینی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے ہماری سکن کی صفائی ہوتی ہے اور اس کی مدد سے سکن سے میل ختم ہوتی ہے اور یہ قدرتی اسکرب کا کام کرتا ہے۔
۔3 چہرے کو چمکاتا ہے
چہرے کی چمک اور دلکشی کو برقرار رکھنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔ ٹماٹر ہماری سکن سے نہ صرف اضافی آئل کو کنٹرول کرتا ہے۔بلکہ یہ ہماری سکن کی چمک کو بھی برقرار کھتا ہے۔ ہمیں اپنی سکن کی چمک قائم رکھنے کے لئے کیا کرنا چاہیے وہ جانتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
ٹماٹر وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔وٹامن سی ہماری سکن کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ ایک پیالی میں ٹماٹر کا جوس لیں اس میں ہلدی ملائیں اور اپنے چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے ہماری سکن کو چمک ملتی ہے اورچہرے سے داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔
۔4 کیل،مہاسوں کے لئے مفید
گرمی کے موسم میں چکناہٹ اور کیل مہاسوں کا مسئلہ عام ہوتا ہے۔ ہمارے چہرے پر ایک بھی دانہ ہماری خوبصورتی میں رکاوٹ بنتا ہے۔ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں ٹماٹر کا استعمال کرناچاہیئے۔ ٹماٹر میں ایسے ایجنٹ موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
ٹماٹر سے گودا نکالیں اور اس میں ٹی ٹری تیل کے چند قطرے شامل کریں۔ اس کے بعد 10 سے 15 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔آپ یہ طریقہ ہفتہ میں تین بار آزمائیں، ایسا کرنے سے آپ کو مثبت نتائج حاصل ہونگے۔
۔5 بڑھتی عمر کے کم اثرات
جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تو بہت سی بیماریوں کے ساتھ چہرے پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر کی جھریاں کم کرنے کے لئے مارکیٹ میں بہت سی کریمز موجود ہیں لیکن وہ مہنگے داموں موجود ہیں۔ ہم ٹماٹر کی مدد سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
ٹماٹر کا گودا لیں اس میں ایواکاڈو پیس کر مکس کریں اور کچھ دیر کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔ ایسا کرنے سے چہرے کی جھریاں کم ہوں گی۔
ہم اپنی سکن کے بہت سے مسائل کو ایک ٹماٹر کی مدد سے حل کرسکتے ہیں۔ٹماٹر کی مدد سے ہم فیشل بھی کرسکتے ہیں۔لیکن جلد کی کسی بھی بیماری کا حل ایک اچھے ڈرمیٹالوجسٹ کے پاس ہی ہوسکتا ہے۔