جسم کے کسی بھی حصے میں درد انسان کو تکلیف میں مبتلا کردیتا ہے۔ دانت کے درد کی طرح جبڑوں کا درد بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ جیسے گردن اور کندھے درد کی وجہ سے آپ سر کے درد میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ایسے ہی آپ دانت کے درد کی وجہ اس درد میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ جبڑوں میں درد کی وجہ سے ہم بولنے اور منہ کھولنے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں۔
جب یہ درد شدت اختیار کرتا ہے تو آپ ہنسنے حتی کہ آپ کچھ کھانے پینے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں۔ دانت اور جبڑے ہمارے منہ کا حصہ ہیں۔ دانتوں اور جبڑوں کے بغیر ہم کھانا بھی نہیں چبا سکتے ہیں۔ ہمارے منہ کا یہ حصہ بہت اہم کردار سرانجام دیتا ہے۔ اگر آپ کے جبڑوں میں مسلسل درد رہتا ہے اور اس کی کیا وجوہات ہوسکتیں ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
۔ 1 جبڑوں میں درد کی وجوہات
جبڑوں میں درد کی کیا وجوہات ہوسکتیں ہیں، وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 ٹیمپورو مینڈیبلر
اسے ٹی ایم جے بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جبڑوں میں درد کی سب سے عام وجہ ہے۔ ٹی ایم جے وہ جوڑ ہوتے ہیں جو ہمارے منہ کو کھولنے اور بند کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ٹی ایم جے کئی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔ جیسے۔۔۔
۔ 1 جبڑے کے جوڑ میں چوٹ
۔ 2 جبڑے کی نقل وحرکت کو کنٹرول کرنے والے پٹھوں میں درد
۔ 2 کلسٹر سردرد
سردرد کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں۔ ان میں سے ایک کلسٹر سردرد بھی ہے، یہ درد شدت کا درد ہوتا ہے اور یہ سر سے لے لر آنکھ کے پچھلے حصے میں بھی ہوتا ہے۔ سردرد کی وجہ سے بھی جبڑوں میں درد ہوسکتا ہے۔ کلسٹر سردرد کی سب سے تکلیف دہ قسم ہے۔
۔ 3 دانت میں درد
کہتے ہیں دانت اور کان کا درد اتنا تکلیف دہ ہوتا ہے کہ یہ کسی دشمن کو بھی نہ ہو۔ دانت کی درد بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔یہ درد منہ کے سارے حصے کو لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ ہمارے جبڑوں میں درد دانت کے درد کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ ہم دانت کے درد کو کم کرنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کرتے ہیں۔
۔ 4 دانت پیسنا
بہت سے لوگ سوتے ہوئے دانتوں کو پیستے ہیں۔ دانت پیسنے کی اس حالت کو پروکسزم کہتے ہیں۔ یہ ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ دانت پیسنے کی وجہ سے ہمارے دانت بھی خراب ہوسکتے ہیں اور اس کے علاوہ اس سے ہمارے جبڑوں میں بھی درد ہوسکتی ہے۔ اکثر دانت پیسنے والے افراد دانتوں پر بہت دباؤ ڈالتے ہیں جس وجہ سے دانتوں میں تناؤ محسوس ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ہمارے جبڑے تکلیف میں رہ سکتے ہیں۔
۔ 5 انفیکشن کی وجہ سے
ہمارے جسم کے کسی بھی حصے میں انفیکشن ہو وہ نقصان دہ ہوتا ہے۔ ہمارے دانتوں میں بھی انفیکشن بہت سی وجوہات کا سبب بنتا ہے۔ اگر ہمارے دانت خراب ہوتے ہیں یا ان میں کیڑا لگتا ہے۔ دانتوں میں درد کی وجہ سے اعصاب اور پٹھے متاثر ہوتے ہیں۔دانتوں میں انفیکشن جبڑوں کو متاثر کرسکتا ہے۔جس کی وجہ سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔
۔ 2 جبڑوں کے درد کی دیگر وجوہات
ہمارے جبڑوں میں درد کی اور کونسی وجوہات ہوسکتیں ہیں؛
۔ 1 ہڈیوں کے مسائل
۔ 2 جبڑوں کی چوٹ
۔ 3 دانت کا انفیکشن
۔ 4 پیروڈینٹل بیماری
۔ 3 جبڑے کے درد سے کیسے نجات حاصل کریں؟
ہم درد سے نجات حاصل کرنے کے لئے مختلیف طریقے اپنا سکتے ہیں؛
۔ 1 آئس پیک کو لگائیں
درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ایک کپڑے میں برف کو لپیٹیں اور 10 منٹ تک اپنے منہ پر لگائیں۔ یہ طریقہ باربار آزمائیں ایسا کرنے سے آپ کے جبڑوں کی درد کو آرام مل سکتا ہے۔ اگر آپ درد میں مبتلا ہیں تو آپ یہ طریقہ اپنائیں۔
۔ 2 مساج
آپ کے جس بھی حصے میں درد ہے وہاں مساج کرنے سے آپ کو آرام مل سکتا ہے۔ اپنی انگلیوں کی مدد سے کان کے پیچھے سے مساج شروع کریں اور جبڑوں تک لے کر آئیں۔ مساج کی مدد سے ہمارے جسم کے کسی بھی حصے کو آرام ملتا ہے۔ اس سے پٹھوں میں تناؤ کم ہوتا ہے۔
۔ 3 چیونگم کا کم استعمال
جو لوگ چیونگم کو زیادہ دیر تک چباتے ہیں ایسا کرنے سے بھی آپ کے جبڑوں میں معمولی درد رہ سکتا ہے اس لئے اس کا کم استعمال کریں۔
۔ 4 سخت چیزیں کھانے سے پرہیز
سخت کھانے یعنی ایسے کھانے جن کو چبانے کے لئے زور اور انرجی لگانی پڑے تو ایسا کرنے سے پرہیز کریں۔ جیسے چنے اور سخت کھانے سے پرہیز کریں۔ ایسا نہ کرنے سے آپ کے جبڑوں میں تکلیف رہ سکتی ہے۔
۔ 5 کیفین کا استعمال
بہت سے کھانے اور مشروبات بھی درد کی وجہ بن سکتے ہیں۔ کھانے ہمارے پٹھوں میں تناؤ پیدا کرسکتے ہیں ،جیسے چائے کافی کا زیادہ استعمال ہمارے پٹھوں میں تناؤ کو بڑھا سکتے ہیں جس کی وجہ سے تکلیف اور بڑھ سکتی ہے۔اس لئے درد سے نجات حاصل کرنے کے لئے متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہیئے۔
دانتوں اور جبڑوں کے مسائل بہت نازک ہوتے ہیں۔ ان میں کوتاہی اور لاپرواہی نہیں برتنی چاہیئے۔ اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ تکلیف اور بیماری کا فوری حل نکالا جاسکے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |