ڈپریشن کم کرنے والی ۵ ورزشیں

Mental Well-Being
5 Easy Exercises to Reduce Depression
Reading Time: 3 minutes

 زندگی نشیب و فراز کا ایک مجموعہ ہے اور اس سفر میں کبھی اضمحلال و افسردگی کا شکار ہو جانا عام سی بات ہے۔ سائنسی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ ہمارے جذبات ہمارے دائرہ اختیار سے باہر قطعاً نہیں ہیں۔ یعنی ہم اپنے دماغ کو اچھا سوچنے پر مجبور کر سکتے ہیں اور اس سے ہمارے جسم میں ہونے والی کیمیائی تبدیلیوں کا ہم پر مثبت اثر ہونے لگتا ہے۔ نتیجتاً ہم واقعی اچھا محسوس کرنے لگتے ہیں۔جب آپ افسردہ ہوتے ہیں تو ورزش یا جسمانی مشقت کے بارے میں سوچنا بھی پسند نہیں کرتے لیکن ایسی صورت میں ہلکی پھلکی ورزش سے آپ بہتر محسوس کر سکتے ہیں۔ ایسی ہی چند آزمودہ اور آسان ورزشوں کا ذکر یہاں کیا جا رہا ہے جن کی مدد سے آپ اضمحلال پر قابو پا سکتے ہیں۔ اگر آپ خود پر طاری جمود کا توڑ نہیں کر پا رہے تو ایک اچھے سائیکاٹرسٹ سے رابطہ کرنا آپ کے لیے ضروری ہے۔ لاہور، کراچی اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں خدمات سرانجام دینے والے بہترین سائیکاٹرسٹ حضرات سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال ایک آسان اور جدید ذریعہ ہے۔

:چہل قدمی

ابتدائی طور پر خود کو صرف ہلکی پھلکی چہل قدمی پر آمادہ کرلینا کافی ہے۔ کھلی فضا میں ہوا خوری سے آپ بہتر محسوس کریں گے اور چند دن کوشش کر کے خود کو آمادہ کرنے سے آپ اس اچھی عادت کے فوائد سے بہرہ مند ہونے لگیں گے۔

exercises for depression

:باغبانی

مٹی کو چھونے اور باغبانی میں مشغول ہو جانے سے آپ کے دماغ میں ایسی کیمیائی تبدیلیاں ہوتی ہیں جو اضمحلال کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں لان نہیں ہے تو آپ فرشی یا دیوار گیر گملوں کی مدد سے نا صرف باغبانی کا شوق پورا کر سکتے ہیں بلکہ گھر میں اگائی گئی سبزیوں اور پھولوں سے آپ اپنے ماحول اور خوراک میں خوشگوار اور صحت مند تبدیلیاں بھی لا سکتے ہیں۔

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ خوراک میں لائی گئی تبدیلیاں کیسے آپ کی صحت بہتر بنا سکتی ہیں؟لاہور اور کراچی میں غذائیت کے ماہرین سے رابطہ کرنے لیے مرہم ہیلپ لائن پر کال کیجیے یا آن لائن اپائنٹمنٹ کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔

:آفس میں متحرک رہیے

کام کی جگہ پر منفی احساسات کا شکار ہونا عین ممکن ہے۔ اس سے بچنے اور اس کا ازالہ کرنے کے لیے اپنی کام کی جگہ پر متحرک رہنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سارا دن اپنی کرسی پر ایک ہی حالت میں بیٹھے رہنے سے گریز کیجیئے۔ کھانے کے وقفے میں کچھ دیر چہل قدمی کیجیئے، وقتاً فوقتاً پانی پینے کے لیے اٹھتے رہیئے ۔ بار بار سیڑھیاں چڑھنا اترنا بھی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مثبت اثرات کا حامل ہے۔

yoga for depression

:یوگا

یوگا کے ساکت اور ہلکی پھلکی حرکت والے آسن آپ کے جسم کو مضبوط اور لچکدار بناتے ہیں۔ اس سے آپ کی توانائی بحال ہونے لگتی ہے نتیجتاً آپ بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ یوگا میں سانس کی مشقوں سے آپ اپنے جذبات پر قابو سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ کتابوں یا آن لائن ویڈیو کی مدد سے با آسانی یوگا سیکھ سکتے ہیں لیکن ایک باقاعدہ کلاس میں شمولیت سے آپ ڈپریشن سے جلد چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔

:تیراکی

تیراکی تمام جسمانی اعضأ کی حرکت کا باعث بنتی ہے۔ بہت سے افراد کے لیے پانی میں کچھ وقت گزارنا ان کے مزاج کے لیے مثبت ثابت ہوتا ہے۔ دل کی بیماری کا شکار افراد بھی اس ورزش سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ لاہور اور کراچی میں دل کی بیماری کے ماہرین سے رابطہ اور مشورہ کرنا مرہم کی بدولت انتہائی آسان ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ سائیکل چلانا، وزن اٹھانے والی ورزشیں کرنا اور رقص کرنے سے بھی آپ اپنے منفی جذبات پر قابو پا سکتے ہیں۔ باسکٹ بال یا بیڈ منٹن جیسے کھیلوں میں وقت گزاری بھی اضمحلال میں فائدہ مند ہوتی ہے۔

کسی بھی بیماری کی صورت میں کوئی ورزش یا جسمانی مشقت کا کام شروع کرنے سے پہلے آپ اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لیں۔

To Avoid Depression, Consult With the Best Psychiatrists:

Best Psychiatrists in Pakistan
Best Psychiatrists in Lahore
Best Psychiatrists in Karachi
Best Psychiatrists in Islamabad
Best Psychiatrists In Quetta
Best Psychiatrists In Rawalpindi
Best Psychiatrists In Faisalabad

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.