بچےکی نشوونما اور اس کی صحت کا خیال ہر ماں کو ہوتا ہے، لیکن آج کل کے بچے پچھلے دور کے بچوں سے تھوڑے مختلف ہوتے ہیں۔ ہرچیز میں چناؤ اور کھانا بچوں کی مرضی سے ہوتا ہے۔ آجکل اس فاسٹ فوڈ کے دور نے بچوں کو بگاڑا ہے۔ بچوں کے نزدیک برگر اور پیزا ان کی پسندیدہ خوراک میں سے ایک ہے جس کو کھانا وہ پسند کرتے ہیں۔
۔ 1 بچوں کے مدافعتی نظام کیسے مضبوط بنائیں؟
بچوں کی صحت کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے۔ ان کے مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، تاکہ وہ نت نئی آنے والی بیماریوں کا مقابلہ کرکے ان سے بچ سکیں اور ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔ جب بچوں کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے تو وہ بہت جلد کسی بھی بیماری کی لپیٹ میں آتے ہیں یا وہ ذرا سا کھیلنے یا کام کرنے پر تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔
آجکل بچوں کا رجحان سبزیوں اور پھلوں کی بجائے فاسٹ فوڈ پر ہوتا ہے جوکہ ان کی صحت کے لئے مفید نہیں ہے۔ ہمیں بچوں کی نشوونما اور ان کی صحت کے لئے کیا کرنا چاہیے اور ان کی اچھی صحت کے لئے کونسے پھل ان کو دینے چاہیے اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
۔ 2 بچوں کے لئے اہم پھل
پھل اور سبزیاں وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں وٹامنز اور غذائی اجزا سے بھرپور پھل مندرجہ ذیل ہیں؛
سیب
آپ یہ بات توجانتے ہی ہوں گے کہ روزانہ کا ایک سیب آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔ سیب کھانے میں مزےدار ہوتے ہیں۔ اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ غذائی اجزا سے پھرپور پھل ہے۔ سیب اپنے اندر ایسی خصوصیات رکھتا ہے جو آپ کے بچے کو بڑھنے اور نشوونما میں مدد کرتا ہے۔
یہ غذائی ریشہ یعنی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کے علاوہ یہ وٹامن سی سے بھی مالامال ہوتے ہیں۔سیب روزانہ کا وٹامن سی کا چوتھائی حصہ تک بچےکی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔بچوں کی نشوونما کے لئے شروع میں ان کو منرلز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ یہ دانتوں کی صحت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ یہ واقعی میں بچوں کی صحت کے لئے اہم پھل ہے۔ اس لئے روزانہ اس کو غذا کا حصہ لازمی بنانا چاہیئے۔
کیلا
آپ یہ بات جانتے ہی ہوں گےکہ ایتھلیٹیس اچھی مقدار میں کیلے کھاتے ہیں کیونکہ یہ کاربوہائیڈیٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔جو بچے کی پٹھوں کی صحت یا طاقت فراہم کرسکتے ہیں۔ بچوں کی توانائی کا ذریعہ کاربوہائیڈریٹ ہے۔ اس لئے ان کو کیلا کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ وٹامن بی 6 سے مالامال ہے جو اعصابی نظام اور جسم میں مطلوبہ توانائی پیدا کرنے کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیلا میں پوٹاشیم، وٹامن سی او غذائی ریشہ پایا جاتا ہے جو بچے کی دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے۔اگر آپکا بچہ کیلا نہیں کھاتا تو آپ آئسکریم یا ملک شیک کی صورت میں بھی دے سکتے ہیں۔
انگور
یہ قدرتی شوگر سے بھرپور ہوتے ہیں، ان کی یہ ہی خاصیت ان کو مزےدار بناتی ہے۔ ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوجاتے ہیں تاکہ آپ کے بچے کی توانائی زیادہ دیر تک چل سکے۔ انگور وٹامن سی،پوٹاشیم اور غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بچوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ انگور میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو کسی بھی انفیکشن کے خلاف دفاع کرنے میں ہمیں مدد فراہم کرتے ہیں۔ان کا استعمال بھی بچوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
آڑو
یہ پھل گرمیوں کے موسم میں اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید پھل ہے۔ان میں غذائی ریشہ بہت پایا جاتا ہے۔ یہ بچے کی نشوونما کے لئے بہت سے غذائی اجزا اور منرلز فراہم کرتے ہیں۔ ان میں پوٹاشیم اور وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت اچھا ہے۔
ناشپاتی
اس سبز رنگ کے پھل میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے۔ یہ بچوں کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس میں کاربوہائیڈریٹ کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں غذائی ریشہ وٹامن سی اور وٹامن ای موجود ہوتا ہے۔ اس لئے یہ ہمیں صحت مند فوائد فراہم کرتی ہے۔ اسکے علاوہ ناشپاتی میں دوسرے پھلوں کی نسبتا کم پوٹاشیم ہوتا ہے۔گردے کی صحت کے لئے پوٹاشیم کا کم استعمال اچھا ہے۔یہ فروٹس بچوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں جو ان کا مدافعتی نظام اچھا بناتے ہیں۔
احتیاط
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کےلئے فاسٹ فوڈ کا استعمال بہت کم کریں۔
سافٹ ڈرنک بچوں کی صحت کے لئے خطرناک ہے اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ہم ایسے پھلوں کے استعمال سے تو اپنے بچوں کی قوت مدافعت بڑھا سکتے ہیں لیکن خدانخواستہ کسی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے ملنا بہت ضروری ہے کیونکہ ایک ڈاکٹر ہی آپ کو درست مشورہ دے سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|