بیماریوں سے محفوظ اور پاک زندگی ہرایک کی خواہش ہے۔لیکن ایسی زندگی کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے۔ہمیں اپنی صحت کو اچھا رکھنے اور بہتر بنانے کے کئے ان تمام وٹامنز اورمنزلز کا استعمال کرنا ہوتا جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔کیونکہ کسی بھی وٹامن کی کمی ہمیں بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔جیسے وٹامن ڈی کی کمی ہمیں ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔
صحت مندمدافعتی نظام اور اچھی صحت کے لئے ہمیں کن وٹامنز کا استعمال کرنا چاہیے اور کونسے وٹامنز ہمارے لئے ضروری ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
بیماریوں سے محفوظ رکھنے والے وٹامنز-
ہم کیسے بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اورکن وٹامنز کا استعمال ہمارے لئے فائدہ مند ہےان میں سے چند وٹامنز مندرجہ ذیل ہیں؛
وٹامن سی-
یہ وٹامن ہمارے جسم کے لئے ضروری وٹامن ہے۔یہ ہمارے جسم کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔اور انفیکشن کی عمر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہماری ہڈیوں کے لئے یہ وٹامن بہت ضروری ہے۔اس لئے اس کا استعمال ہمیں لازمی کرنا چاہیے۔
ذرائع-
ہم وٹامن سی پھلوں اور سبزیوں میں سے اچھی مقدار میں حاصل کرسکتے ہیں ۔جن میں پالک،سبز سبزیاں،کالی مرچ،پپیتا،اسٹرابری ،دودھ یہ تمام چیزیں وٹامن سی کا ذرائع ہیں۔ ہم غذا سے وٹامن سی لے سکتے ہیں۔کچھ لوگ وٹامن سی کی سپلیمنٹز کا بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
وٹامن ڈی-
یہ وٹامن بھی ہماری ہڈیوں کی مضبوطی اور ان کی صحت کے لئے ضروری وٹامن ہے۔یہ کیلشیم کو جذب کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سے مسائل کا اور بیماریون کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ذرائع-
ہم وٹامن ڈی سورج کی روشنی سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ دودھ اور پنیر میں بھی پایاجاتا ہے۔یہ مچھلی سے بہت اچھی مقدار میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔ہم کینو سے اور بند گوبھی سے بھی وٹامن ڈی حاصل کرسکتے ہیں۔مضبوط ہڈیوں کے لئے دودھ کا گلاس بہت اہم کردار اد کرتا ہے۔
وٹامن اے-
یہ وٹامن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس لئے اسے انفیکشن فائٹر بھی کہا جاتا ہے۔ہم اس وٹامن کی وجہ سے کسی بھی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ آنکھوں کی روشنی کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔ہمیں اس کی کمی کو بھی پورا کرنا چاہیے۔
ذرائع-
ہم وٹامن اے کو پھلوں سبزیوں سے اچھی مقدار میں حاصل کرسکتے ہیں۔گاجر،کدو کے بیج،شکر قندی،ہری سبزیاںاور مچھلی اس کا اچھا ذرائع ہیں۔
زنک-
مدافعتی نظام اور خلیوں کی تیاری میں زنک اہم کردار ادا کرتاہے۔زنک ہمارے مدافعتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔کسی بھی وائرل انفیکش یا کسی بھی بیماریوں سے لڑنے کے لئے ہمارے مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔کسی بھی وٹامن کی کمی ہمارے مدافعتی نظام کو کمزور بناسکتی ہے۔اس لئے ہمیں ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے جن میں تمام وٹامنز موجود ہوں۔
گوشت میں بھی زنک پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ پھل اور سبزیاں بھی اس کے ذرائع ہیں۔
فولک ایسڈ-
یہ وٹامن بھی بیماریوں سے حفاظت کے لئے اہم ہے ا س کے علاوہ یہ پیدائشی نقائص کو روکنے کے لئے اہم ہے۔حاملہ خواتین ان سیپلیمنٹس کا استعمال کرتی ہیں۔یہ نئے سیلز کو بنانے میں اہم کردار اد کرتا ہے۔ یہ ایک ضروروی وٹامن ہے۔ہم اس کو پھلیوں،ایواکاوڈ اور سبز رنگ کی سبزیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ہمارے جسم میں تمام وٹامنز کا ہونا ضروری ہے۔کیونکہ کسی بھی وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہم بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ مینگیشم بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔مختصر یہ کہ جب ہم تلی ہوئی چیزوں کی بجائے متوازن غذا یعنی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں تو یہ تمام وٹامنز ان سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اگر آپ بیماریوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں یااپنی صحت کے بارے میں جانچنا چاہتے ہیں تو مرہم ڈاٹ کی ویب سے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لیں۔یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لیں۔