متوازن اور صحت مند غذا ہماری صحت کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔ بہت سے لوگوں کو ہاضمے کا مسئلہ ہوتا ہے۔ جن کو خوراک ہضم کرنے میں کافی مشکل ہوتی ہے اس کی وجہ معدے کو خوراک کو ہضم کرنے کے لئے انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی غذائیں جو ہضم ہونے میں مشکل پیدا کرے اس کا استعمال ترک کردینا چاہیئے, تاکہ ہم اپنے ہاضمے کو تندرست بنا سکیں۔
رمضان کے دوران کھائے جانے والے اکثر کھانوں میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اور وہ اسہال کا باعث بن سکتے ہیں۔ بھرپور چٹنی، گوشت کے پکوان، اور کریم میں بنائے گئے میٹھے بھی معدے کے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ معدے کے شدید مسائل سے بچنے کے لیے پرہیز اور کھانے میں اعتدال بہت ضروری ہے۔ ایسی کونسی غذائیں ہیں، جو ہضم نہیں ہوتیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ پڑھیں مزید معلومات کے لیےمرہم کی سائٹ پہ ڈاکٹر سے اس نمبر 03111222398 پہ رابطہ کریں۔
۔ 1 ہضم نہ ہونے والی غذائیں
بعض قسم کے پھل، سبزیاں اور کھانے پروٹین فائبر میں کم ہوتے ہیں، جو ہضم کرنا آسان ہو سکتے ہیں۔ اس سے ہاضمے کے مسائل، جیسے گیس یا اپھارہ دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔مگر کچھ غذائیں ایسی ہیں جن کو ہضم کرنا آسان کام نہیں ہے۔ جو معدے کے مسائل کا سبب بن جاتی ہیں۔ ایسی خوراک کو اغتدال میں رہ کر کھائیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
۔ 1 تلی ہوئی اشیاء
تلی ہوئی اشیاء نہ صرف ہماری صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ ان کو ہضم کرنے میں بھی بہت مشکل ہوجاتی ہیں۔ یہ کھانا ہماری آنتوں میں ٹوٹے بنا حرکت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فرائیڈ چیزوں میں فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، جو قبض کا باعث بن جاتی ہے۔ یہ ہمارے وزن میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہیں، جس کی وجہ سے کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے، جو دل کی بیماری کا باعث بھی بنتی ہیں۔ فرائز، چکن ونگز ان کا رات کو استعمال صحت کے مسائل سے دوچار کرسکتا ہے۔
۔ 2 پروسیسڈ فوڈ
اگر صحت کی بات کی جائے تو پرسیسڈ فوڈ ایک خطرناک خوراک ہے۔ پروسیسڈ فوڈ میں غذائیت موجود نہیں ہوتی ہے۔ فائبر کی کمی اور غیر ضروری غذائیت معدے میں جلن پیدا کرتی ہیں۔ ان میں کچھ لیکٹوز بھی شامل ہوتے ہیں جو آپ کے ہاضمے کی پریشانیوں کو بڑھا دیتے ہیں۔ پروسیسڈ فوڈ موٹاپے کے علاوہ ذیابیطس اور دل کے مسائل کا بھی سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ان کو صحت مند کھانے کے ساتھ ملا کر کھا سکتے ہیں ۔لیکن پروسیسڈ فوڈ پیٹ کی بیماریوں کا باعث بن جاتے ہیں۔
۔ 3 مصالحہ دار چٹ پٹے کھانے
مصالحہ دار چیزیں بھی ہاضمے میں مشکلات پیدا کرتیں ہیں، بہت سے لوگ کو مصالحہ دار اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال سے پیٹ میں درد محسوس ہوتا ہیں۔ اس کے علاوہ ایسا کھانا گیس، اپھارہ پن، جلن اور تیزابیت کے مسائل پیدا کرتا ہے۔ مصالحہ دار چیزوں کو رات میں کھانے سے ہمیشہ گریز کرنا چاہیئے۔
۔ 4 دودھ کی مصنوعات
دودھ سے بنی مصنوعات کو بھی ہضم کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ ان میں لیکٹوز شامل ہوتے ہیں۔ یہ گیس اور اپھارہ پن کا باعث بنتے ہیں۔ آپ کو اپنی غذا میں کیلشیم شامل کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر مکھن اور چیز ہضم کرنے میں بھی مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹر سے کیلشیئم کی کمی دور کرنے کا مشورہ ضرور حاصل کریں۔
۔ 5 مصنوعی سویٹنرز
۔ 1 مصنوعی میٹھا کھانے سے بھی ہمارا معدہ خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہاضمہ ٹھیک نہیں رہتا ہے جیسے چیونگم وغیرہ ان سے بھی معدے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔
۔ 2 مصنوعی میٹھا کھانے سے جسم میں سوزش بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۔ 3 مصنوعی میٹھے پیٹ کی چربی بڑھانے کے بھی ذمہ دار ہوتے ہیں۔
۔ 4 کافی اور چائے کا زیادہ استعمال بھی نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ کیفین کا زیادہ استعمال معدے کے لئے اچھا نہیں ہوتا ہے۔
کبھی کبھار کچی سبزیاں بھی جلد ہضم نہیں ہوتیں۔ ایسی چیزیں جو معدے میں تیزانیت پیدا کریں ان کا بھی استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ بہت سے لوگوں کا معدہ حساس ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کو معدے کے مسائل ہوتے رہتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی معدے کی تکلیف کی صورت میں بروقت ماہر غذائیت سے مشورہ کرکے اپنے لئے غذا کا چارٹ تجویز کروائیں تاکہ رمضان سمیت پورا سال آپ پیٹ کے سنگین مسائل سے دوچار نہ ہو سکیں۔