دلیہ کوئی بیمار کی غذا نہیں ہے،بلکہ بہت سی بیماریوں سے بچنےاور صحت مند رہنےکاذریعہ ہے۔یہ ایسی نرم غذا ہےجوہمیں صحت کے متعلق بہت سے فوائدفراہم کرتی ہے۔بہت سے لوگ صبح اٹھ کر کافی بھاری ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔لیکن یہ نہیں جانتےکہ یہ ناشتہ ہی ان کے لئے بہت سی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔
دلیہ ایک ایسی غذاہےجوشوگرکے مریضوں اور دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ہم اگراس کو صبح ناشتے میں لیتے ہیں تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔اور اچھی اور خوشگوار زندگی گزارسکتے ہیں۔اس کے صحت کے کونسے فوائدحاصل ہوتے ہیں اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو میرے ساتھ رہیں اور یہ آرٹیکل پورا پڑے تاکہ آپ اس سے مستفیدہوسکیں۔
Table of Content
دلیہ کےصحت سے متعلق فوائد-
ہمیں اس کے استعمال سے کونسے فوائدحاصل ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
قلبی صحت کے لئے-
دل ہمارے جسم میں وہ کردارادا کرتا ہے جیسے گرمیوں کے موسم میں زندہ رہنے کے لئے پانی۔دل کے بغیر ہم سانس لینے سے بھی قاصر ہوتے ہیں۔ہم دل کی مددسے سانس لیتے ہیں۔اگر کچھ دیر کے لئےہماری سانس بند ہوجائے توہم جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔اس لئے ہمیں زندہ رہنے کے لئےدل کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔
دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں ایسی چیزوں کا ہی استعمال کرناچاہیے جوہمارےدل کی حفاظت کرسکیں۔دلیہ بھی ان غذاؤں میں شامل ہے جو قلبی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ موجودہوتے ہیں۔اس میں موجودغذائی ریشے اچھے کولیسٹرول کو متاثر کئے بغیر یہ خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
دلیہ ہمارے جسم سے کولیسٹرول کی مقدار کوکم کرکے دل کی حفاظت کرتے ہیں اور دل کے لئے اچھا ثابت ہوتاہے۔اس لئے ہمیں صبح ناشتے میں لازمی دلیہ کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے دل کو بچا کر خود بھی بچ سکیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے-
شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو دیمک کی طرح اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے۔اس کا حملہ انسان پر اچانک بھی ہوسکتا ہے۔یہ ایک ایسی بیماری ہے کہ یہ ہمارے جسم کے کسی بھی حصے پر اثرکرسکتی ہے۔اس لئے اس پر کنٹرول رکھنا اور اس کا علاج کرنا بہت ضروری ہے۔
بہت سی غذائیںایسی ہیں،جو ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو ہمارے جسم میں بلڈ شوگر کی مقدار میں اضافہ کرتیں ہیں۔لیکن صبح ناشتے میں دلیہ ہماری اچھی صحت کی ضمانت ہے۔اور ہم اس کی مددسے اپنی صحت کو اچھا رکھ سکتے ہیں۔
اس کے اندر ایسے فائبراور کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتے ہیں جو ہماری شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔شوگر کے مریضوں کو اس کا روزانہ لازمی استعمال کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کو کنٹرول میں رکھ سکیں اور مزید پچیدگیوں سے بچ سکیں۔
ہائی بلڈپریشرکے مریضوں کے لئے-
شوگر کی طرح یہ بیماری بھی ایسی ہے کہ خاموشی کی طرح انسان کا قتل کرتی ہے۔اگرآپ بھی اس مرض کا شکار ہیں توآپ کو اس مسئلے کے حل کے لئے دلیہ کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔صبح ناشتے میں اس کا استعمال آپ کو صحت مند فوائد فراہم کرتا ہے۔
قبض کے لئے-
کہتے ہیں قبض تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔اس کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔دلیہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔یہ ہماری آنتوں کی حرکت کو منظم کرتا ہے اس لئے یہ قبض کے مفید ہے۔اگر روزانہ آپ اس کو اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں توآپ اس بیماری سے دور رہ سکتے ہیں۔
وزن میں کمی-
بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنےاضافی وزن اور موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ہوسکتا ہے یہ موٹاپہ بھاری ناشتے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ہمیں اپنے ناشتے میں ایسی چیزوں کااستعمال کرناچاہیے جس میں کیلوری کی مقدار کم ہو۔جو ہمارے وزن میں کمی لانے میںاہم کرداراداکرتی ہے۔
جلد کے لئے-
جیسا کی آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری جلد خوبصورت آنے کے لئے کتنا اہم کردارادا کرتی ہے۔امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹالوجی کے مطابق یہ چہرے کے پی ایچ لیول کے لئے بہت اچھا ہے اور یہ ہمارے چہرے کی نمی بھی برقرار رکھتا ہے اس لئے اس کا استعمال ہماری جلد کی دلکشی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کیسے جلد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں تو یہ پڑھیں
دیگر فوائد-
اس کے علاوہ ہمیں جواس سے فائدے حاصل ہوتے ہیں وہ منرجہ ذیل ہیں؛
اچھا نظام انہظام-
کیل مہاسوں سے نجات دلاتا ہے
معدے کے لئے اچھا ہے
میگنیشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے
ہم مندرجہ بالا فوائد حاصل کرکے اپنی صحت کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔اس لئے شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
اگرآپ کو کسی ڈاکٹر کی اپائنمنٹ کی ضرورت ہے وہ بھی گھر بیٹھے فون کال پر تو ابھی مرہم۔پی۔کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ڈاکٹر سے بات کریں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کریں۔آپ اس ایپ کی مدد سے گھر میں رہ کر ہی اپنے مسائل کا حل کرسکتے ہیں اس لئے دیر نہ کریں اور ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنا وقت بچائیں۔