فالسہ بظاہر ایک ننھا سا پھل ہے لیکن یہ اپنے اندر ایسے بے شمار فوائد رکھتا ہے جن کے بارے ہمیں علم ہوجائے تو ہم ان تمام بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے جو ہم میں سے بہت سے افراد کو ہوتیں ہیں۔بیماری کی بات کی جائے تو آج کے اس پرآشوب اور تیز ترین دور میں بیماریوں نے بھی تیزی پکڑی ہوئی ہے۔ایک بیماری سے جان نہیں چھڑاتے کہ نت نئی بیماریوں سے دوچار ہوجاتے ہیں۔
ہسپتال ہو یا گھر ہر جگہ بیماریوں کا خوف ہے۔ہمارے بڑے بزرگوں کے وقت میں بیماریاں کم تھیں اور صحت مند غذا کا زیادہ استعمال تھا۔اب جیسے جیسے بیماریاں زیادہ ہیں تو ہماری آنے والی نسل کی غذا بھی مختلیف ہے۔اس غذا میں برگر اور پیزا شامل ہے۔لیکن ہمیں اپنا مدافعتی نظام مضبوط بنانے کے لئے ایسی چیزوں کا استعمال کرنا ہوگا جو ہمیں صحت مند اور توانا بنائے اور ہم باآسانی کسی بھی بیماری کا مقابلہ کرسکیں۔
ہم کیسے فالسہ جوس کے استعمال سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں جو آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
Table of Content
فالسہ کے صحت سے متعلق فوائد-
گرمی کے موسم میں فالسہ ایک تحفہ ہے۔اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
دل کی صحت-
ہمارے جسم میں دل ایک بنیادی کرداد ادا کرتا ہے۔اگر ہمارے جسم میں ہمارا دل ہی ٹھیک طریقے سے کام نہ کررہا ہو تو ہمارا وجود بھی ناممکن ہے۔اچھی اور صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ہم فالسہ کے استعمال سے اپنے دل کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
فالسہ سوزش کے اثرات کو کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ خون کے بہاؤ کا اچھا کرتا ہے جو ہمارے دل کے لئے بہت ضروری ہے۔اس کا استعمال ہمارے دل کو مضبوط کرسکتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے-
شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر سے ختم کردیتی ہے اور کمزور بنا دیتی ہے۔کون یہ نہیں چاہے کہ وہ شوگر جیسی مرض سے نجات پالے۔بہت سے پھل ایسے ہیں جو ہمارے گلوکوز لیول کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔فالسہ بھی ان میں سے ایک ہے۔فالسہ کھانے میں کھٹا میٹھا ہوتا ہے اس لئے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خوشخبری ہے۔
فالسہ آپ کو جوان رکھتا ہے-
کون یہ نہیں چاہے گا کہ وہ ہمیشہ خوبصورت اور جوان رہے۔ہر کوئی یہ چاہے گا لیکن یہ دنیا عارضی ہے۔ لیکن ہم اس عارضی دنیا میں کچھ عرصہ کے لئے اپنی حفاظت کرکے جوان اور خوبصورت رہ سکتے ہیں۔جیسے وٹامن سی ایک ضروری وٹامن ہے۔یہ فالسے میں پایا جاتا ہے جو جلد کے لئے بہت ضروری ہے۔وٹامن سی کے بغیر ہماری جلد کھردری اور خشک ہوجاتی ہے۔لیکن ایسی چیزوں کا استعمال جن میں یہ وٹامن پایا جائے ہم صحت مند جلد حاصال کر سکتے ہیں۔اپنی جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے کے لئے فالسہ لازمی استعمال کریں۔یہ خون کو صاف کرنے کے علاوہ ہمارے چہرے سے دانے اور کیل مہاسوں کو بھی صاف کرتا ہے۔
اگر آپ جلد کو خوبصورت رکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
کینسر سے بچاتا ہے-
کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے۔یہ انسان کو موت کی طرف لے جاتی ہے۔لیکن آج کے دور میں کینسر کےعلاوہ بھی بہت سی بیماریاں جان لیوا بنی ہوئیں ہیں جو پلک جھپکنے پر ہی موت کی وادی میں لے جاتیں ہیں۔
فالسہ اینٹی آکسیڈنٹ سےبھرپور ہوتا ہے۔جو کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔روز فالسہ جوس کا ایک گلاس ہمیں اور بھی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
ہاضمے کے لئے بہترین-
معدے کے مسائل سے تقریبا ہر کوئی دوچار ہوتا ہے۔کبھی تیزابیت اور کبھی پیٹ میں گیس یہ ایک عام مسئلہ ہے۔لیکن اگر آپ ان مسائل سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی سافٹ ڈرنک کی جگہ فالسہ کا جوس استعمال کرنا ہوگا جو آپ کے تما م مسائل کو حل کر سکتا ہے۔
فالسہ نظام انہظام کے لئے بہت اچھا ہے۔اس کا استعمال سے ہم بدہضمی اور تیزابیت جیسے مسائل سے دور رہتے ہیں۔یہ پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔
فالسہ بطور کولنگ ایجنٹ-
فالسہ کولنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔یہ گرمیوں کا ایک خاص تحفہ ہے۔یہ گرمی کو ختم کرتا ہے۔یہ پیاس کو بجھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ گرمی میں ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتا ہے۔یہ توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ خون کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔یہ پھل ہمیں ہر لحاظ سے صحت کے متعلق بہترین فوائد فراہم کرتا ہے۔
فالسہ گرمی میں کچھ عرصے کے لئے آتا ہے لیکن اس کے فوائد حاصل کرنے کے لئے اسے فریج میں بھی اسٹور کیا جاسکتا ہے تاکہ اس کے جوس سے لطف اندوز ہوسکیں اور صحت گرمی کا توڑ کرسکیں۔
بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جب پر ہم غذا کے ذریعے کنٹرول تو پاسکتے ہیں لیکن علاج نہیں کرسکتے اس کے لئے ہمیں ایک مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں ایک درست رائے دے۔ہم ایک ڈاکٹر کی رائے یا اپائنمنٹ حاصل کرنے کے لئے مرہم ڈاٹ پی کی ویب سے ڈاکٹر کی اپاینمنٹ بک کرواسکتے ہیں ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹین بھی حاصل کرسکتے ہیں جو ہمارے لئے ہی فائدہ مند ہے۔