(7 Advantages of Sleep ) نیند کے 7حیرت انگیز فوائد

Healthy Lifestyle
(7 advantages of Sleep)نیند کے 7حیرت انگیز فوائد
Reading Time: < 1 minute

اچھی نیند کے بہت سے فوائد ہیں۔ ایک بھرپور نیند لینے سے آپ تروتازہ ہو جاتے ہیں، ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے اور یہ آپ کی مجموعی صحت پر اچھے اثرات ڈالتی ہے۔ نیند کے دوران جسم دن بھر میں ہونے والی توڑپھوڑ اوراستعمال شدہ توانائی کا ازالہ کرتا ہے۔ جیسے ہم اپنے موبائل کو ری چارج کرتے ہیں بالکل اسی طرح نیند ہمارے جسم کو ری چارج کرتی ہے۔ جب آپ نیند کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں تو اس سےنہ صرف آپ کی یادداشت اور مزاج پر برا اثر پڑتا ہے بلکہ یہ آپ کے بیمار ہونے ہیاں تک کہ حملہ قلب کا شکار ہونے کے امکانات کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ ذیل میں نیند کے وہ ہارمون کارٹیسول میں اضافہ ہو جاتا ہے جو دل کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کرتا ہے اور دل کو مناسب آرام کا موقع نہیں ملتا۔نیند کی کمی سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے اور حملہ قلب کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

نیند اور وزن

اچھی نیند لینے سے آپ کا وزن گھٹتا تو نیہں ہے لیکن یہ آپ کو وزن میں اضافہ ہونے سے بچاتی ہے۔ جب آپ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو جسم میں بھوک بڑھانے والا ہارمون گھرلن زیادہ مقدار میں بننے لگتا ہے نتیجتاً آپ کچھ نہ کچھ کھانے لگتے ہیں اور اگر کھانا یہ میٹھے یا جنک فوڈ کی شکل میں ہو تو اس سے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

بھرپور نیند سے حادثات میں کمی

وہ لوگ جو نیند کی کمی کا شکار رہتے ہیں وہ بھرپور نیند لینے والوں کی نسبت روڈ ایکسیڈنٹ کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے توجہ کے ارتکاز اور جلد ردعمل کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے ۔ اگر آپ پانچ گھنٹے سے کم نیند لے رہے ہیں تو آپ کے لیے کار ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کے خطرات چار گنا بڑھ جاتے ہیں۔

نیند سے قوت مدافعت میں اضافہ

اگر آپ نزلہ، زکام اور دیگر متعدی امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو اچھی نیند لینا اپنی عادت بنا لیجیے۔ بھرپور نیند لینا آپ کے مدافعتی نظام کو اچھی حالت میں رکھتا ہے اور اس کی بیماریوں سے بچاؤ کی صلاحیت بہتر ہو جاتی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ ویکسین اور حفاظتی ٹیکے بھی ان لوگوں میں بہتر اثردکھاتے ہیں جو نیند کی کمی کا شکار نہیں ہوتے۔

نیند اور دماغی کارکردگی

نیند کی کمی آپ کی دماغی کارکردگی کو بھی متاثر کر سکتی ہے ۔ نیند کی کمی کا شکار لوگ کام کاج میں زیادہ غلطیاں کرتے ہیں اور انہیں اپنی غلطیوں کا ادراک بھی دیر سے ہوتا ہے۔ بھرپور نیند لینے سے آپ کے توجہ کے ارتکاز اور دماغی صلاحیتوں کے استعمال میں بہتری آجاتی ہے۔

نیند اور سر کا درد

اگر آپ ذہنی دباؤ کی وجہ سے سر درد کا شکار رہتے ہیں تو نیند کے دورانیے میں اضافہ کرنے سے آپ کی سر درد کی شکایت بھی دور ہو سکتی ہے۔ نیند کی کمی سر درد کا باعث بنتی ہے اور اس سے انسان کی ذہنی دباؤ اور پریشانی جھیلنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

اچھے مزاج کے لیے نیند

جب آپ بھرپور نیند لیتے ہیں تو اچھے مزاج اور مثبت سوچ کے ساتھ دن کا آغاز کرتے ہیں اور دن بھر کے چیلنجز کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی پریشانیاں، ٹریفک اور کام کی زیادتی آپ کے لیے غصے اور ذہنی دباؤ کا باعث نہیں بنتی۔

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

2 Comments to (7 Advantages of Sleep ) نیند کے 7حیرت انگیز فوائد