امرود گرمیوں کے آخر اور سردیوں کے آغاز پر ہی ہمیں بازاروں میں نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بہت سالوں پہلے اسے سستا فروٹ سمجھا جاتا تھا لیکن آجکل اس کی اہمیت بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جیسے جیسے دن، مہینے اور سال گزرتے جارہے ہیں. ایسی نت نئی بیماریاں بھی آرہی ہیں۔
ہمیں بیماریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے ہی تیاری کرنی چاہیئے۔ جس کے لیے ہم قدرتی غذاؤں کا استعمال کریں تاکہ ہمارے جسم میں اتنی طاقت ہو کہ ہمیں کسی بیماری کا سامنا اور مقابلہ کرنے کے لئے طاقت ور بنادے۔ ہماری اچھی صحت کے لیے ہمارے مدافعتی نظام کا مضبوط اور صحت مند ہونا بہت معنی رکھتا ہے۔
اگر آپ اپنی زندگی میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو آپ صحت مند زندگی گزارنے اور بیماری کو مات دینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح امرود بھی پھلوں میں شامل ہوجاتا ہے اس کو اپنی غذا میں شامل کریں اور اثر دیکھیں۔ اگر آپ پھلوں کی غذائیت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کریں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
۔1 امرود کے ہماری صحت پر فوائد
اس میں حیرت انگیز اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ان غذائی اجزاؤں کے علاوہ ان کے بہت سے فوائد موجود ہوتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 بلڈ شوگر کی سطح
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جو ہمیں اندر ہی اندر نقصان پہنچا سکتی ہے آجکل اس کی شرح میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔ اس بیماری کی وقت پر تشخیص اور علاج بہت ضروری ہے ورنہ اس کا نقصان آپ کے گردوں اور آنکھوں پر بھی ہو سکتا ہے۔ مزید نقصان سے بچنے کے لئے احتیاط اور علاج بہت اہم ہے۔
ہم اپنی روزمرہ کی عادات اور متوازن غذا کی مدد سے بھی اسے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ امرود ایک ایسا پھل ہے جو ہماری بلڈ شوگر لیول کو توازن میں رکھتا ہے۔ امرود کا عرق بھی ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
۔2 دل کی صحت
دنیا میں بہت سے افراد دل کے امراض کے باعث اس دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کوئی دل کا دورہ پڑنے سے تو کوئی دل کی ناکامی کی وجہ سے اگر آپ اپنے دل کی صحت میں بہتری چاہتے ہیں تو آپ کو امرود کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے تاکہ آپ اپنے دل کی وجہ سے پریشانی نہ اٹھا سکیں۔
بہت سی ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امرود کے پتوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز کی اعلی مقدار موجود ہوتی ہے جو دل کو ہونے والے فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتی ہے۔ اس میں پوٹاشیم اور فائبر کی اچھی مقدار ہمیں دل کی صحت فراہم کرتی ہے۔
۔3 حیض کی تکلیف
بہت سے خواتین اور لڑکیاں ایسی ہیں جو ماہواری کے پہلے دن یا اس کے دوران کمر اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد کا سامنا کرتی ہیں۔ تاہم یہ شواہد موجود ہیں کہ امرود کی وجہ سے آپ اس درد کو دور کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ہم بچہ دانی کی درد کو بھی دور کر سکتے ہیں۔
۔4 نظامِ انہظام کے لئے مفید
جیسا کہ میں بے پہلے بتایا بیماریوں کے مقابلے کے لئے ہمارے مدافعتی نظام کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔نظام انہظام کی وجہ سے ہمیں مختلف مسائل کا بھی سامنا کر سکتے ہیں۔ اگر ہم امرود کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اپنی آنتوں کی حرکت کو بہتر بناکر ہم قبض سے بچ سکتے ہیں۔
اس میں غذائی ریشہ بہت زیادہ موجود ہوتا ہے۔ ایک درمیانے سائز کے امرود میں فائبر کی مقدار 12 فیصد ہوتی ہے۔ یہ ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ہماری آنتوں میں موجود نقصان دہ جرثوموں کو بے اثر کرتا ہے۔
۔5 وزن میں کمی
وہ خواتین یا وہ مرد جو اضافی وزن رکھتے ہیں ان کی خواہش وزن کو کم کرنے کی ہوتی ہے۔ اس کے لئے وہ بہت سے کوششیں اور تگ ودود بھی کر تیں ہیں۔ امرود میں فائبر کی اچھی مقدار کی وجہ سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ یہ فائبر سے بھرپور اور کیلوریز میں کم ہوتے ہیں جو ایک صحت مند غذا ہے اس کا استعمال آپ کو وزن میں کمی فراہم کرتا ہے۔
۔6 قوت مدافعت میں اضافہ
اگر آپ بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا مدافعتی نظام اچھا کرنا ہوگا۔ امرود میں موجود وٹامن سی آپ کو قوت مدافعت دینے کے علاوہ انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے بچنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
۔7 دلکش جلد
میرے جیسی بہت سی لڑکیوں کی خواہش ہوگی کہ وہ داغ دھبوں سے پاک اور دلکش جلد کو حاصل کریں اگر آپ کی بھی ایسی ہی خواہش ہے تو اس کے لئے امرود کھانا لازمی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہمیں جلد کے لئے حیرت انگیر فوائد دیتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں اس کے علاوہ یہ مہاسوں کا بھی علاج کرتے ہیں۔