زیرہ کے پانی کے وہ 7 فوائد جو خون کی کمی کو بھی دور کرے

Reading Time: 4 minutes

زیرہ ہمارے کھانوں میں روزمرہ کی بنا پر استعمال ہونے والا مصالحہ ہے۔اس کا استعمال بہت سے کھانوں میں کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کھانوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بھی کھانوں اور دالوں پر اس کاچھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔ہمیں اس کے پانی سے صحت کے متعلق بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔یہ ہماری صحت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے۔

ہم زیرہ کے پانی سے کونسے فائدے اٹھا سکتے ہیں اور یہ کیسے نظام انہظام میں ہماری مدد کرتا ہے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔

زیرہ کے پانی کے فائدے-

144620804

ہم اس کے پانی کی مدد سے کیا فائدے لے سکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛

قوت مدافعت-

ہم قوت مدافعت کے بغیر کسی بھی بیماری کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔کیونکہ کسی بھی بیماری یا انفیکشن سے لڑنے کے لئےمضبوط قوت مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ہم بہت سی چیزوں کے استعمال کی وجہ سے اپنی قوت  مدافعت بڑھا سکتے ہیں۔جیسے زیرہ میں پوٹاشیم اور آئرن موجود ہوتا ہے۔جو آپ کے قوت مدافعت کی تشکیل میں آپ کی مدددیتا ہے۔

زیرہ میں  اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جو انفیکش کے باعث بیکٹریا سے لرنے میں مفید ہے۔اس میں میگنیشم،کیلشیم،وٹامن اے،وٹامن بی اور سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

سوزش سے بچاتا ہے-

زیرے کے پانی میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔جو ہمیں سوزش سے بچاتے ہیں۔اس کے پانی میں تھائموکیونن نامی ایک طاقت ور کیمائی مرکب موجود ہوتا ہے جو جگر کی سوزش سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔یہ سوزش کے اثرات کو ختم کرکے پیٹ کے درد کو بھی ختم کرتا ہے۔

میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے-

279103634

زیرے کا پانی ہمارے نظام انہظام کے لئے بہت اچھا ہے۔یہ آنتوں کی نقل وحرکت کو بہتر بناتا ہے۔یہ جگر کے بائل ایسڈ کی تیاری کے عمل کو تیز کرتا ہے۔اس کے علاوہ گیس اور پیٹ کے مسائل کا حل کرتا ہے۔یہ چربی کے عمل انہظام کو بہتر کرتا ہے۔ہمیں میٹابولزم کو اچھا کرنے کے لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

عمر کے اثرات کو روکتا ہے-

ہر عورت یہ چاہے گی کہ وہ اپنی عمر سے کم نظر آئے اگرآپ کا بھی یہ خواب ہے تو آپ زیرے کے پانی کا استعمال لازمی کریں اس سے آپ کو فائدہ مد نتائج حاصل ہونگے۔زیرے میں پوٹاشیم،کیلشیم،سیلینیم موجود ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے مفید ہے۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جوعمر کے اثرات کو کم کرتی ہیں۔

روزانہ ایک گلاس زیرے کے پانی کا استعمال آپ کے چہرے سے جھریاں کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مہاسوں کو دور کرتا ہے-

ہماےر چہرے پر کوئی بھی داغ یا کوئی بھی کیل مہاسہ ہماری شخصیت پر برا اثرڈالتا ہے۔گرمیوں کے موسم میں یہ مسائل عام ہوتے ہیں۔زیرہ  میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کسی بھی انفیکش کو ہونے سے روکتی ہیں۔آزاد ریڈیکلز جو ہمارئ جلد کی پروٹین کو نقصان دیتے ہیں ۔تواس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات ہمیں آزاد ریڈکلز کئ نقصان سے بچاتی ہیں۔

بالوں کی صحت-

زیرہ  کا پانی ہمارے بالوں کے لئے بہت اچھا  ہے۔اس میں کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین موجود ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور ان کی نشوونما کے لئے اچھے ہیں۔اس میں موجود اینٹی بیکٹریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہمیں کسی بھی  انفیکش سے بچاتے ہیں۔زیرہ ہمارے بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔

ذیابیطس-

زیرہ

یہ ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا بنادیتی ہے۔اس پر کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔ہم زیرے کے  پانی کے استعمال کی مدد سےاس پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔کھانے کے 30منٹ بعد زیرے کا پانی آپ کے شوگر کے لیول کو کم کرسکتا ہے۔اس لئے شوگر کے مریضوں کو اسکا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

خون کی کمی-

ہمیں خون کی کمی بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے یہ ایک سنگن مسئلہ ہے۔یہ آئرن سے مالامال ہے جو ہمارے خون کی پیداوار میں مدد کرتا ہے۔یہ جسم میں آکسیجن کی نقل وحرکت کے لئے ضروری ہے۔خون کی کمی کی وجہ  سے تھکاوٹ،کمزوری۔پیلا پن،سردرداور چکر آنے کے مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں۔اس لیے ہمیوگلوبن کئ اضافے کے لئے ہم زیرہ  کا پانی پی سکتے ہیں۔

زیادہ تر زیرہ کے  پانی کے نقصانات نہیں ہیں لیکن اگرآپ حاملہ ہیں یا شوگر کے مریض ہیں تو ایک بار آپ کو ڈاکٹر کی رائے حاصل کرنی ضروری ہے۔آپ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے لے  سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر آن لائن کنسلٹشن لے سکتے ہیں۔

 

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences