آنکھوں کی صحت بہتر بنانے کے لئے یہ 7کام لازمی کریں اور کمال دیکھیں

Reading Time: 4 minutes

آنکھوں کی روشنی کو بہتر بنانے کے آپ کیا کھاتے ہیں؟آنکھیں ہمارے چہرے پر وہ نازک حصہ ہے جس کی مدد سے ہم دنیا کت تمام خوبصورت نظارے دیکھتے ہیں۔اس لئے ان کی صحت بھی ہمارے لئے معنے رکھتی ہے۔اپنی آنکھوں کی حفاظت اور صحت کا خیال ہمیں لازمی رکھنا چاہیے کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے۔

آنکھوں کی صحت کے لئے بہت سے وٹامنز بھی ضروری ہیں۔جو آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ روزمرہ کے کچھ طریقے اپنا کر بھی ہم اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔جو ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہیے اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں تو اس بلاگ کو لازمی پڑھئیں۔

آنکھوں کی صحت کر برقرار رکھنے کے طریقے-

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی کچھ بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔جیسے ذیابیطس اور بلڈ پریشر یہ ایسی بیماریاں ہیں جس میں ہماری آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔اگرآپ کا وزن زیادہ ہے یا خاندانی تاریخ میں آپ کی آنکھیں کمزور ہوتی ہیں تو اس وجہ سے بھی بیماری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

آنکھوں کی صحت کو اچھا رکھنے کے لئے یہ چند کام آپ ضرور کریں۔

صحت مند کھانا-

255294668

ہماری مجموعی صحت کے لئے متوازن غذا بہت اہم کرداراد کرتی ہے۔جوشخص متوازن اور وٹامنز سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے وہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔صحت مند آنکھوں کے لئےآپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ صحت مند خوراک کھائیں۔جیسے آنکھوں کے لئے وٹامن اے بہت ضروری وٹامن ہے۔یہ گاجر میں پایا جاتا ہے اس لئے ہمیں گاجر کے موسم میں اس کا استعمال زیادہ کرناچاہیے۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور کھانا کھائیں۔یہ مچھلی میں پایا جاتا ہے۔اگر آپ صحت مند آنکھیں چاہتے ہیں تو آپ سبز پتوں والی سبزیوں کا بھی زیادہ استعمال کریں۔جن میں پالک بھی شامل ہے۔

جسمانی سرگرمی-

وزن پر کنٹرول کرنے اور مجموعی صحت کے لئے ورزش بہت ضروری ہے۔اگرآپ ذیابیطس یا بلڈ پریشرکے مریض ہیں توآپ کو ان پر کنٹرول کرنے لئے ورزش یا جسمانی سرگرمی کرنی چاہیے۔کیونکہ اگر یہ بیماریاں کنٹرول میں ہونگی تو آپ کی آنکھیں صحت مند ہونگی۔کولیسٹرول کی سطح کو بھی مناسب رکھا جاسکتا ہے۔

جب ہم ورزش کرتے ہیں تو بیماریوں کے خطرات سے آزاد ہوجاتے ہیں۔ہم اس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں سے بچ کراپنی آنکھیں صحت مند بنا سکتے ہیں۔

سگریٹ نوشی چھوڑ دیں-

64958622

اگرآپ سگریٹ پینے کے عادی ہیں تو اسے چھوڑ دیں کیونکہ یہ نہ صرف آپ کے پھیپٹروںکو خراب کرتی ہے بلکہ اس کی وجہ سےہماری آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔یہ آپ کی آنکھ کے اعصاب کو نقصان دیتی ہے۔اس کے علاوہ ایک ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ زیادہ سگریٹ نوشی آنکھ میں موتیا کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔اس لئے اپنی آنکھیں بچانے کے لئے سگریٹ نوشی ترک کردیں۔

چشمہ کا استعمال-

دھوپ آپ کی آنکھیں خراب کرسکتی ہے کیونکہ اس کی وجہ آپ کی آنکھوں میں سرخی کا انفیکشن ہوسکتا ہے۔گرمیوں کے موسم میں تو عینک کا استعمال بہت ضروری ہے۔کیونکہ نہ صرف یہ ہماری آنکھوں کو آرام دیتا ہے بلکہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بھی بچتا ہے۔اس لئے باہر نکلتے وقت لازمی عینک یعنی سن گلاسز کا استعمال کریں۔

آنکھوں کو آرام دیں-

اگر آپ زیادہ دیر تک کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں تو آپ کو اپنی آنکھوں کو آرام دیں۔کچھ دیر کی بریک لیں۔بہت سے افراد جو جاب کرتے ہیں وہ سارا دن لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنی آنکھیں صحت مند رکھنے کے لئے ان کو کچھ دیرآرام دیں۔تاکہ آپ ان کو تھکنے سے بچا سکیں۔

لینز –

اگرآپ لینز کا استعمال کرتے ہیں تو ان کو جراثیم کش سے ان کو صاف کریں۔باربار اپنی آنکھیں نہ ملیں۔اور اپنی آنکھیں صحت مند رکھنے کے لئےکسی کے کانٹیک لینز کا استعمال نہ کریں۔کیونکہ اس سے آنکھ کے انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔جو ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔

اچھی نیند-

آنکھوں

اپنی آنکھیں صحت مند رکھنے کے لئے بھرپور نیند بھی بہت ضروری ہے۔ماہرین کے مطابق 7 سے 8 گھنٹے نیند ہمارے صحت کے لئے بہت اچھی ہے۔بھرپور نیند لینے کی وجہ سے ہماری آنکھیں چمکدار رہتی ہیں۔اور ہماری آنکھیں آرام بھی محسوس کرتی ہیں۔سونے سے پہلے موبائل فون کا استعمال بھی آپ کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

خدانحوستہ اگرآپ آنکھ کےکسی انفیکشن میں مبتلا ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences