(8 Reasons Why You don’t lose Weight) آپ کا وزن کم نہ ہونے کی 8 حیران کن وجوہات

Weight Loss & Obesity
Reasons Why You don't lose Weight
Reading Time: 3 minutes

آپ نے کھانے پینے میں بے احتیاطی بھی چھوڑ دی اور ورزش کو معمول بھی بنا لیا لیکن وزن ہے کہ کم ہی نہیں ہو رہا ہے، یہ صورتحال یقیناً پریشان کن ہے لیکن اس کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں جن کو جاننا نہ صرف آپ کی تشویش کم کر سکتا ہے بلکہ آپ وزن کم کرنے کے سلسلے میں مزید متحرک بھی پو سکتے ہیں۔

نیند کی بے قاعدگیاں

نیند کی کمی یا ذیادتی دونوں ہی آپ کے وزن پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ دراصل جسم میں بھوک اور اشتہا کنٹرول والے ہارمون نیند کی بے قاعدگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی سے آپ دن بھر خود کو تھکا ہوا اور سست محسوس کرتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ اسی وجہ سے آپ ورزش بھی نہ کریں جو کہ آپ کے وزن مین کمی کو متاثر کر سکتی ہے۔ اسی طرح بہت ذیادہ سونے یا کھانے کے فوراً بعد سونے سے بھی آپ کا جسم متاثر ہوتا ہے۔

پانی کا ناکافی استعمال

چھ سے آٹھ گلاس پانی کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ پانی پینے سے آپ کی پیاس تو بجھتی ہی ہے اس سے آپ غیر ضروری اور میٹھے کولا مشروبات پینے سے بھی بچ جاتے ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ پانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس میں اضافی کیلوریز بھی نہیں ہوتی۔

Reasons You Can't Lose Weight

کھانوں کا درمیانی وقفہ

جب آپ بہت دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا نظام ہضم و جذب سست پڑ جاتا ہے اور وہ کھانے سے حاصل ہونے والی تمام کیلوریز کو نہیں جلا پاتے۔ دو کھانوں کا درمیانی وقفہ زیادہ ہو جانے سے آپ ذیادہ کھانا کھاتے ہیں اور غیر ہضم شدہ کیلوریز وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ اس لیے کم مقدار میں دن میں چار سے چھ مرتبہ کھانا مناسب ہے۔

Also Read: 5 Tips How To Lose Weight In Middle Age And Beyond

غیر متحرک طرز زندگی

اگر آپ تمام دن بیٹھے رہتے ہیں تو آپ کے وزن میں کمی ایک مشکل امر ہے۔ ہر وقت بیٹھے رہنے سے آپ کا نظام انہضام سست پڑ جاتا ہے اور آپ ذیادہ کھانے کی طرف بھی مائل ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کے کام کے نوعیت ایسی ہے کے آپ کو ذیادہ دیر بیٹھنا پڑتا ہے تو ہر تھوڑی دیر بعد کچھ منٹ کے لیے اٹھ کر چہل قدمی کیجیے، کھڑے ہو جائیے یا کرسی پر بیٹھ کر کی جانے والی ورزشیں کیجیے۔

ورزش کے بعد کھانا

ورزش صحت کے لیے مفید ہے لیکن اگر آپ ہر بار ورزش کے بعد بھاری غذائیں کھائیں گے تو آپ کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اسی طرح سپورٹس ڈرنکس اور پروٹین ڈرنکس میں شامل چینی کی اضافی مقدار آپ کے وزن کم کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

ذہنی دباؤ

جسمانی صحت کی طرح ذہنی صحت بھی اہم ہے۔ جب آپ ذہنی دباؤ اور افسردگی کا شکار ہوتے ہیں تو آپ غیر ضروری طور پر جنک فوڈ اور سنیکس کھانے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں جو آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

تھائیرائڈ ہارمون کی بے قاعدگیاں

تھائیرائڈ آپ کے گلے میں موجود ایک چھوٹا سا گلینڈ ہے اور اس سے نکلنے والے ہارمون کی بےقاعدگی سے آپ 5 سے 10 اضافی پاؤنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ تھائیرائڈ ہارمونز آپ کے جسم میں توانائی کی سطح اور خوراک کے ہضم ہونے کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو تھائیرائڈ کی بیماری کا شکار ہیں تو اس سلسلے میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

1 Comment to (8 Reasons Why You don’t lose Weight) آپ کا وزن کم نہ ہونے کی 8 حیران کن وجوہات