گوشت چھوٹا ہو یا بڑا اس کو ہضم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ویسے بھی گوشت کھانے کے دن شروع ہونے والے ہیں عید الضحی قریب ہے۔اور یہ عید قربانی کی ہوتی ہے جس پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے۔عید قرباں پر ہر گھر کا دسترخوان گوشت کے کھانوں سے سجتا ہے۔اگرآپ ہر روز گوشت کے کھانوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں توآپ کو گوشت کو ہضم کرنے کے طریقے بھی معلوم ہونے چاہیں۔
ہمیں گوشت کھانے کے بعد کن چیزوں کا استعمال کرناچاہیے تاکہ آپ کی صحت برقرار رہے تو یہ جاننے کے لئے آپ یہ مضمون لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
گوشت کو ہضم کرنے کے طریقے-
کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں کھانا کھانے کے بعد استعمال کرنی چاہیے تاکہ ہم کھانے کو ہضم کرکے بدہضمی سے بچ سکیں۔ایسی کونسی غذائیں ہیں جو ہمیں مدد دیتی ہیں کھانا ہضم کرنے میں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
ورزش-
کھاناکھانے کے بعد اور پہلے جسمانی سرگرمی بہت اہم کردارادا کرتی ہے۔اس سے نہ صرف ہماری مجموعی صحت اچچھی رہتی ہے بلکہ ہماری معدے کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ہم ورزش کی مدد سےتکھاناہضم کرسکتے ہیں۔اس لئے ہمیں کھانا کھانے کے فورا بعدفورا لیٹنا نہیں چاہیے۔ہمیں کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر پیدل واک لازمی کرنی چاہیے۔
جب ہم کھانا کھانے کے فورا بعد لیٹتے ہیں یا کوئی بھی جسمانی سرگمی نہیں کرتے تواس سے صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے بدہضمی اور پیٹ کے مسائل وغیرہ۔
ادرک کا استعمال-
یہ ہمارے کھانوں میں صدیوں سے استعمال ہوتا آرہا ہے۔بدہضمی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ہمارے نظامِ انہظام کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔انڈیا میں ادرک کی چائےبہت مشہور ہے۔ہمیں کھانا کھانے کے بعدادرک کی چائے یا ادرک کے کچھ ٹکڑے ادرک کے چبانے چاہیے تاکہ ہم معدے کے مسائل حل کرسکیں۔
دہی کا استعمال-
ہمارے ہاں اکثر کھانوں کے ساتھ دہی کا استعمال کیا جاتا ہے۔دہی ہمارے نظام انہظام کے لئے بہت مفید ہے۔دہی پروبائیوٹکس کا ذریعہ ہے۔اس میں اچھے بیکٹریا پائے جاتے ہیں۔جو ہمارے عملِ انہظام کو اچھا بناتے ہیں۔یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اس لئے گوشت کے ساتھ دہی کا استعمال لازمی کریں۔تاکہ ہم معدے کےمسائل سے بچ سکیں۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ بدہضمی سے کیسے بچیں تو یہاں کلک کریں۔
فائبر والی غذاؤں کا استعمال-
پھلوں اور سبزیوں مں زیادہ مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے۔یہ غذائیں مختلیف طریقوں سے کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔گوشت کے ساتھ سلاد کا استعمال ہمیں قبض سے روکتا ہے۔فائبر سے بھرپور غذائیں ہاضمے کو منظم کرتی ہیں۔یہ گیس کے مسائل کو بھی حل کرتی ہیں۔ان غذاؤں میں زیادہ سبزیاں،پھل اور گری دار میوے شامل ہیں۔
ہمیں کھانوں کے ساتھ سلاد کے استعمال کو یقنی بنانا چاہیے۔
بھرپور نیند-
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8 گھنٹے کی نیند انسان کو صحت مندتوانا رکھتی ہے۔اس کے علاوہ یہ نظام انہظام بھی بہتر ہوتا ہے۔نیند کی کمی کی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ہمیں کھانا کھانے کے بعد 2 سے 3 گھنٹے بعد سونا چاہیے۔
مصالحہ دار چیزوں سے پرہیز-
بہت سی مصالحہ دار چیزوں کا استعمال بہت سےمسائل کا باعث بنتا ہے۔یہ چیزیں ہمارے معدے کے سے ساتھ ساتھ گلے کےمسائل کا بھی باعث بنتی ہیں۔اس لئے مصالحہ دار چیزوں سے پرہیز کریں۔جو ہاضمے میں مشکل کا باعث بنیں۔
پپیتا کھائیں-
یہ پھل بھی کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس میں ایسے قدرتی انزایمز پائے جاتے ہیں جو کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔اس میں پاپین نامی انزائم پایاجاتا ہے۔جو کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس لئے کھانا کھانے کے بعد اس کے چند ٹکڑے کھائیں۔تاکہ ہم بدہضمی سے بچ سکیں۔یہ پھل ہمیں جلن سے بھی بچاتا ہے۔
سونف کا استعمال-
اس میں فائبر اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔جو قبض کے مسائل سے روکتا ہے۔اس لئے ہمیں گوشت کھانے کے بعد سونف کو چبانا چاہیے یا ہمیں سونف کا قہوہ یا اس کو چائے میں شامل کرکے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یہ بھی نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور غذائیں-
وہ غذائیں جن میں وٹامن سی اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے ان کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ہم نظام انہظام کو بہتر کرسکیں۔لیموں میں سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو تیزابیت کو ختم کرتا ہے۔اس لئے گوشت کھانے سے قبل اس کا چھڑکاو کرلیں۔تاکہ آپ بدہضمی سے بچ سکیں۔
اختیاط-
جب ہم گوشت کا استعمال کریں تو ہمیں مشروبات کا زیادہ استعمال کرناچاہیے۔-
سافٹ ڈرنک کا استعمال ہماری صحت کو نقصان دیتا ہے اس لئے کیمیکلز کی بجائے قدرتی اشاء کا استعمال کرنا چاہیے۔-
زیادہ مقدار میں گوشت کا استعمال نہ کریں کہ اسے ہضم کرنا مشکل ہو۔-
پائن ایپل کے استعمال سے بھی نظام انہظام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔-
کھانے کو تیزی سے مت کھائیں آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں۔تاکہ ہضم ہونے میں آسانی ہو۔
ہم اس عید پر ایسی غذاؤں کا استعمال گوشت کے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن اگرآپ کو کسی قسم کی بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے توآپ معدے کے ماہر ڈاکٹر سے بات کرسکتے ہیں اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ سے معدے کے ماہر ڈآکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔