یہ ایک وٹامن آپ کی صحت کے لئے بہت سےفوائد رکھتا ہے

Healthy Lifestyle
vitamin
Reading Time: 3 minutes

کیا آپ ایک ایسے وٹامن کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جو نہ صرف آپ کو ہڈیوں کے ٹوٹنے سے تحفظ دے بلکہ بہت سی بیماریوں جیسے کی ذیابیطس اور ڈپریشن سے بھی محفوظ رکھے۔ وٹامن ڈی ایک ایسا ہی غذائی عنصر ہے جو ہڈیوں کی صحت کے ساتھ بہت سے دیگر اہم فوائد کا منبہ ہے۔ ذیل میں اس وٹامن کے کچھ اہم فوائد کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

:وٹامن ڈی اور ذیابیطس

کچھ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔ اگر آپ ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو وٹامن ڈی کی کمی نہ ہوتی دیں۔ یہ وٹامن دھوپ کے علاوہ کچھ غذائوں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یا آپ اس کو گولی یا کیپسول کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔

وٹامن ڈی اور وزن میں کمی

ایک تحقیقاتی رپقرٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جن کا وزن زیادہ ہے اگر وہ وزن مٰن کمی کی دیگر کوششوں کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی لینا بھی شروع کر دیں تو ان کا وزن آسانی سے کم ہو سکتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے آپ مرہم کے آن لائن کلینک سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

:وٹامن ڈی اور دماغی صحت

یہ وتامن دماغ کی صحت میں بھی اہم ہے۔ بہت سے ڈپریشن کے مریضوں میں اس وٹامن کی کمی دیکھنے میں آتی ہے۔ اگر آپ بھی ڈپریشن کا شکارہیں تو اس سلسلے میں اپنے معالج سے مشورہ کیجیئے ۔

:ہڈیوں کی صحت

بچپن سے بڑھاپے تک مضبوط ہڈیوں کے لیے وٹامن ڈی اہم ترین ہے۔ اس کی مدد سے جسم میں کیلشیئم جذب ہوتا ہے جو کے ہڈیوں کا اہم جزو ہے۔ بچوں کو اس وٹامن کی مدد سے مضبوط ہڈیاں اور کئی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔ بڑی عمر کے افراد میں اس وٹامن کی کمی ہڈیوں کے بھر بھرے ہو کر ٹوٹنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ہڈیوں کی صحت کے سلسلے میں معائنے اور مشورے کے لئے آرتھوپیڈک ڈاکٹر سے مرہم کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
وتامن ڈی کو اہنی غذا کا حصہ بنائیے اور یہ تمام صحت بخش فوائد حاصل کیجیئے۔

Few Most Popular Orthopedic Doctors:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.