Table of Content
ہر روز اربوں لوگ جاگنے کے لئے یا اس رات کی شفٹ یا دوپہر میں کام کرتے ہوئے کیفین پر انحصار کرتے ہیں یہ قدرتی چیز دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اجزاء میں سے ایک ہے نیند اور پریشانی کو دور کرنے کے لئے اکثر کیفین کے بارے میں ہی بات کی جاتی ہے
کیفین میں اپنے طور پہ کوئی غذائی اہمیت نہیں ہے یہ بے ذائقہ ہوتا ہے تو اس لیے ضروری نہیں ہےکہ آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ آپ کے کھانے میں شامل بھی ہے یہاں تک کہ کچھ ادویات میں بھی اس کی مقدار شامل ہوتی ہےکیفین کی علامات اور آپ کے جسم پر اس کے طویل مدت کے اثرات کو جاننے کے بعد شاید آپ ایک دن میں کافی کے چوتھے کپ کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیئے صحت کے حوالے سے معلومات اور مشورے کے لیے مرہم پہ ڈاکٹرز سے رابطہ کریں یا پھر 03111222398 پہ کال کریں
کیفین ایک قدرتی کیمیکل ہے یہ کافی چائے کولا کوکو اور 60 سے زائد دیگر مصنوعات میں پایا جاتا ہے کیفین مرکزی اعصابی نظام دل پٹھوں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والے حصے کو متاثر کرنے کا کام کرتی ہے کیفین بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے لیکن ان لوگوں میں یہ اثر نہیں ہوسکتا ہے جو اسے ہر وقت استعمال کرتے ہیں کیفین تقریبا ہمیشہ کچھ علامات کا سبب بنتا ہے آپ شروع میں زیادہ توانائی محسوس کر سکتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ کیفین نقصان کی علامات کا سبب بن سکتی ہے
منفی اثرات
کیفین زیادہ تر صحت مند بالغوں کے لئے محفوظ ہے جب روزانہ 400 ملی گرام تک کی خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے یہ تقریبا 4 کپ کافی کے برابر ہے اگر اسے طویل عرصے تک یا روزانہ 400 ملی گرام سے زیادہ خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے تو کیفین بے خوابی گھبراہٹ بے چینی متلی دل کی دھڑکن میں اضافہ اور دیگر منفی اثرات کا سبب بن سکتی ہے زیادہ سے زیادہ استعمال سر درد پریشانی اور سینے میں درد کا سبب بن سکتی ہے
حاملہ اور دودھ پلانے والی مائیں
کیفین حمل اور دودھ پلانے کے دوران محفوظ ہوتی ہے جو عام طور پر غذاؤں میں پائی جاتی ہیں روزانہ 300ملی گرام تک کیفین کا استعمال محفوظ ہوتا ہے یہ 3کپ کافی بنتی ہے لیکن حمل کے دوران یا جب دودھ پلانے کےعرصہ کے دوران اس مقدار سے زیادہ استعمال نقصان دے سکتا ہے مزید معلومات اور مشورے کے لیے مرہم پہ گائناکالوجسٹ سے رجوع کریں
بے چینی
کیفین ان حالات کو مزید خراب کر سکتی ہے جب آپ کو کوئی پریشانی میں ہوں تو اس کے استعمال کی مقدار کو نہ بڑھائیں کیونکہ اس کی مقدار کو بڑھانا جسم میں منفی اثرات کے ساتھ بے چینی پیدا کرسکتا ہے
بائی پولر ڈس آرڈر
بہت زیادہ اس کا استعمال آپ کی حالت کو مزید خراب کر سکتی ہے اگر آپ کو بائی پولر ڈس آرڈر ہے تو اس کو محتاط طریقے سے اور کم مقدار میں استعمال کریں
خون بہنے کی خرابی
یہ آپ کے خون بہنے کے مرض کو بڑھا سکتی ہے اگر آپ کو خون بہنے کا مرض ہے تو اس کو ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں تاکہ جسم کے اندر مزید خرابی پیدا نہ ہو
دل کی حالت
کیفین حساس لوگوں میں بے قاعدہ دل کی دھڑکن کا سبب بن سکتی ہے احتیاط بہت ضروری ہے دل کی دھڑکن کا بے چین ہونا آپ کے پورے جسم کو متاثر کرسکتا ہے اس لیے اس کا استعمال کم مقدار میں کریں
ذیابیطس
اس کا زیادہ استعمال جسم میں چینی کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے جس سے جسم میں شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے اندرونی کئی خرابیاں پیدا ہوسکتی ہیں اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو احتیاط کے ساتھ اس کا استعمال کریں
دست
جب اس کا استعمال زیادہ مقدار میں کیا جائے گا تو خاص طور پر دست کو مزید خراب کر سکتا ہے مناسب غذا کے مشورے کے لیے مرہم پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کریں
مرگی
مرگی کے شکار افراد کو زیادہ خوراک میں کیفین استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے اس کی کم خوراک کو مناسب طریقے سے استعمال کرنا چاہئے
گلوکوما
کیفین آنکھ کے اندر دباؤ بڑھاتا ہے دباؤ میں اضافہ 30 منٹ کے اندر ہوتا ہے اور کیفین والے مشروبات پینے کے بعد کم از کم 90 منٹ تک رہتا ہے
ہائی بلڈ پریشر
اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر والے افراد میں بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے لیکن یہ ان لوگوں میں ایک بڑی تشویش معلوم نہیں ہوتی ہے جو باقاعدگی سے اس کا استعمال کرتے ہیں
مثانے پر قابو پانے میں کمی
اس کے زیادہ استعمال سے پیشاب زیادہ آتا ہے اور پیشاب کرنے کی خواہش میں اضافہ ہوتا جاتا ہے جس سے مثانے پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے
کمزور ہڈیاں (آسٹیوپوروسس)
کیفین پیشاب میں نکلنے والے کیلشیم کی مقدار میں اضافہ کر سکتی ہے اگر آپ کو آسٹیوپوروسس یا ہڈیوں کی کمزوری ہے تو اس کو روزانہ 300 ملی گرام سے بھی کم تقریبا 2-3 کپ کافی تک محدود ہونا چاہئے کمزوری کو بڑھانے کے بجائے مرہم پہ ہڈیوں کے ڈاکٹر سے رجوع کریں
کم مقدار میں اس کا استعمال بہت سے لوگوں میں صحت کے فوائد دیتا ہے دوسری طرف بہت زیادہ خوراک منفی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جو روزمرہ کی زندگی میں نقصان پہنچاتے ہیں اور صحت کے سنگین مسائل کا سبب بھی بن سکتے ہیں صحت کی حفاظت ہر چیز کو مناسب مقدار میں استعمال کرنے سے ہوسکتی ہے
مرہم کی سائٹ پہ جانے کے لیے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |