Table of Content
اعصابی خرابی اس وقت ہوتی ہے جب تناؤ اس حد تک بڑھ جائے کہ اپ اس سے نمٹ نہ سکیں اور ذہنی صحت کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔اعصابی خرابی کی صورت میں ڈاکٹری علاج کروانے کے بعد آپ تناؤ سے بچنے کے لئے صحت مند حکمت عملی اپنا کراور اپنے ساتھیوں، رشتہ داروں کی مدد سے اپنی زندگی کو بحال کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کو اعصآبی خرابی کی انتباہی علامات سے بھی واقف ہونا چاہئےتاکہ اسے دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے آپ جامع حکمت عملی اپنا سکیں۔
اعصابی خرابی کیا ہے؟
اعصابی خرابی یا ذہنی خرابی ایک اصطلاح ہے جو شدید ذہنی بیماری یا پریشانی کو بیان کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہےجو اچانک واقع ہوتی ہے۔ اس حالت کے دوران آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کام کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔یہ اصطلاح ایک زمانے میں دماغ یصحت کی مختلف حالتوںکے لئے استعمال کی جاتی تھی بشمول ذہنی دباؤ،بے چینی،کشیدگی کی خرابی۔اعصابی خرابی طبی اصطلاح میں کسی مخصوص حالت کا نام نہیں ہے ، بہت سے لوگ اسے شدید تناؤ کی حالت یا زندگی میں ہونے والی ناکامی کی وجہ سے ہونے والی حالت کے طور پر بیان کرتے ہیں
اعصابی خرابی کی علامات
ہر شخص میں اعصابی خرابی کی مختلف علامات ہو سکتی ہیں اس کی بنیادی وجہ اس کی علامات کی قسم کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔آپ ان علامات کا تجربہ کر سکتے ہیں،جسمانی،نفسیاتی، طرزعمل وغیرہ
طبی طبقے میں اعصابی خرابی کی اصطلاح استعمال نہیں کی جاتی اس لئے اس ذہنبی ھالت کو مختف علامات کے ساتھ بیان کیا جاتاہے۔
ڈپریشن کی علامات:اداسی محسوس کرنا، خود کو بیکار سمجھنا،سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا،خودکشی کے خیالات یا خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات
تشویش کی علامات:کشیدہ پٹھے،بےچینی محسوس کرنا،چڑ چڑاپن،چکر آنا، خراب پیٹ
بےخوابی کی علامات:سونے میں دشواری کا سامنا کرنا
گبھراہٹ کے حملے:خوف کا احساس،کانپنا،سانس لینے میں دشواری،تیز دل کی دھڑکن،پسینہ انا
اس کے علاوہ پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر،ہیلوسینیشن،پاگل پن وغیرہ
اعصابی خرابی کی وجوہات
کوئی بھی شخص اعصابی خرابی کا شکار ہو سکتا ہے، جب تناؤ اس کی برداشت سے باہر ہو جاتا ہے ۔یہ تناؤ بیرونی اثرات کی وجہ سے سے ہو سکتا ہے۔اعصابی خربی کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہو سکتے ہیں۔حالیہ چوٹ یا بیماری،کوئی تکلیف دہ واقعہ،کام مین تناؤ،ملازمت کا نقصان،تشدد، مالی مسائل،نیند کی کمی، یا دائمی صحت کی حالت۔ اس کے علاوہ ذہنی صحت یا خاندانی تاریخ اعصابی خرابی کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔
اعصابی خرابی کا علاج
اگر آپ نے کسی ایسی حالت کا سامنا کیا ہے جو اعصابی خرابی سے مشابہت رکھتی ہو تو آپ دماغی صحت کے ماہر سے رابطہ کریں ممکن ہے کہ آپ کو دماغی صحت کی خرابی ہو، ممکن ہے کہ ماہر نفسیات اس بات کا تعین کرے کہ آپ کو بنیادی ذہنی بیماری ہے جس کی وجہ سے آپ کو اس حالت کا سامنا کرنا پڑا۔ایک بار مسئلے کی تشخیص ہو جائے تو اپ کا معالج آپ کوتناؤ سے بہتر طور پر نمٹنے کے طریقے بتائے گااور ایسی حالت سے بچنے میں مدد فراہم کریگا۔
آپ کا علاج آپ کے بحران پر منحصر ہے۔ آپ کے علاج میں تناؤ سے نجات اور ارام کی حکمت عملی، گروپ سپورٹ،اور ادویات شامل ہو سکتی ہیں۔
اعصابی خرابی کے بعد طرز زندگی میں تبدیلیاں
اعصابی خرابی سے صحت یاب ہونے کا طریقہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو آپ کو قدرتی طور پر معلوم ہو، اس سے نکلنے کے لئے علاج بہت ضروری ہے۔ دماغی صحت کے مالج آپ کو وہ حکمت عملی سکھاتے ہیں جو آپ کو بحالی میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دوبارہ متاثر ہونے سے بچنے میں مدد کریگی۔ سب سے اہم چیزوں میں جو آپ سیکھیں گے وہ ہے تناؤ کو کم کرنے کے لئے اپنے طرز زندگی کو کیسے تبدیل کریں۔
ان چیزوں سے دور رہیں جو تناؤ کا باعث بنتی ہیں، خود پر سے کام کا بوجھ کم کریں،اپنے کام کے لئے اپنے ساتھیوں سے مدد طلب کریں،ان کاموں میں زیادہ وقت گزاریں جو آپ کو خوشی دیتی ہیں،تمباکو نوشی چھوڑیں،یا دیگر نشہ آور چیزوں سے پرہیز کریں،صحت مند غذائیں کھائیں،ہر رات کافی نیند لیں۔ ارام کی تکنیکوں کی باقاعدگی سے مشق کریں۔
صحت مند حکمت عملی کی تعلیم
اعصابی خرابی کے بعد آپ کی زندگی میں واپس آنے پر جو کام آپ کر سکتے ہیں وہ تناؤ سے نمٹنے اور آرام کرنے کے لئے صحت مند حکمت عملیوں کا استعمال کرنا جن کے نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی یہ حالت ہوئی
کسی بھی ایسی چیز سے پہچھے ہٹنا جو آپ کے لئے تناؤ کی وجہ بن رہی ہے،باقاعدہ ورزش کا اہتمام کریں،کسی قریبی دوست کو اپنارازدار بنائیں،نشہ اور چیزوں سے پرہیز کریں،مراقبہ کریں یا یوگا کی کوشش کریں۔
اعصابی خرابی کے بعد سماجی مدد
اعصابی خرابی کے بعد معمول پر واپس آنا، صحت مند طرز زندگی کی طرف لوٹنے کے لئے آپ کی سماجی مدد اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا مدد گار ہو سکتا ہےیہ سماجی تناو کا مقابلہ کرنے کا قدرتی طریقہ ہے صرف کسی ایسے شخص سے بات کرنا جو آپ کی بات سنتا ہے تناؤ کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
آپ کی سماجی مدد کو بڑھانے کا ایک بڑا حصہ آپ کے قریبی رشتوں میں وقت کی سرمایہ کاری ہے۔ اپنی مصروف زندگی میں سے اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ گزارنے کے لئے وقت نکالیں، یہ طریقہ آپ کو تناؤ بھری زندگی میں راحت دلائے گا اور دوبارہ اعصابی خرابی میں مبتلا ہونے سے بھی بچائے گا