ایکیو پریشر وزن گھٹانے کا ایک قدیمی طریقہ کار ہیں جو قدیم چین میں صدیوں سے چلتا آرہا ہے ۔ ایکیوپریشر کیسے میٹابولزم میں اضافہ کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں مدد کرتا ہے اس سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ایکیوپریشر کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے۔

Depositphotoes.com
Table of Content
ایکیوپریشر کیا ہے؟
روایتی چینی طب کے مطابق ایکیوپریشر توانائی کے بہاؤ میں مدد کے لئے آپ کے جسم پر مالش کی ایک قدیم شکل ہے۔اس سے آپ اپنے جسم میں انرجی کے بہاؤ کو تیز بنا سکتے ہیں اور جسم کہ صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔یہ 2000 سال پرانہ طریقہ ہے اور تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وزن گھٹانے میں بھی مفید ہے۔ ایکیوپریشر جسم کے کچھ خاص پریشر پوائٹس پر کام کرکے میٹابولزم میں اضافہ کرتا ہے اور وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
میریڈیئن توانائی کا راستہ
روایتی چینی طب میں جسم پر ہر ایکیوپریشر پوائنٹ توانائی کے راستے پر موجود ہوتا ہےجسے میریڈین کہا جاتا ہے۔ ان کا نام جسم کے مختلف اعضاء کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ہم جسم کے ان پریشر پوائنٹس کے بارے میں جانیں گے جن کے مساج کے ذریعے میٹابولزم کو بڑھایا جاتا ہے اور وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔
زوسنلی (گھٹنا) (ST36)
ایکیو پریشر میں یہ جسم کا یہ پریشر پوائنٹپیٹ کے پیریڈین کے ساتھ جڑا ہوا ہے ۔ زوسنلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پیٹ کے اوپری حصے کے اعضاء ، پیراسیمپیتھٹک اعصابی نظام ( جو ہاضمے کو کنٹرول کرتا ہے) اور جسم کی مجموعی تونائی کو متاثر کرتا ہے۔ یہ نقطہ گھتنے کے 3 انچ نیچے اور جسم کے مرکز سے 1 انچ دور ہوتا ہے
اس کو مالش کرنے کا طریقہ
زوسنلی پوائنٹ پر دو انگلیاں رکھیں۔ دونوں انگلیوں سے پوائنٹ پر ہلکا مگر مضبوط دباؤ لگائیں ۔ پوائنٹ کو 2 سے 3 منٹ تک سرکلر موشن میں مساج کریں ۔ اب اسے دوسری جانب دہرائیں۔

Depositphotoes.com
سینینجیاؤ (ٹخنہ) ( SP6)
یہ تلی میریڈیئن کے ساتھ واقع ہے ، سینینجیاؤ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پیٹ کے نچلے حصے کے اعضاء اور پیراسیمپیتھٹک اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے یہ نقطہ اندرونی ٹخنے کی ہڈی سے تقریبا 3 انچ اوپر واقع ہے۔
ا س پوائنٹ کی مالش کرنے کے لئے
سینینجیاؤ پوائنٹس میں سے ایک دو انگلیاں رکھیں۔انگلی کے ساتھ ہلکا اور مضبوط دباؤ لگائیں اور دو سے تین منٹ تک سرکلر موشن میں مساج کریں ۔ اب یہ عمل دوسرے ٹخنے کے ساتھ بھی دہرائیں۔

Depositphotoes.com
زونگ وان (پیٹ) ( CV12)
یہ نقطہ تصوراتی برتن میریڈیئن کے ساتھ ہے ۔ زونگ وان اوپری پیٹ کے اعضاء کے ساتھ اثر انداز ہوتا ہے جیسے معدہ، آنیتیں وغیرہ ۔ یہ نقطہ ناف سے تقریبا چار انچ اوپر واقع ہے
زونگ وان پوائنٹ پر دو انگلیوں سے ہلکا مساج سرکلر موشن میں کریں ۔ محتاط رہیں کہ یہ ایک حساس علاقہ ہے اس پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔

Depositphotoes.com
(ہونٹ) رینزونگ(GV26)
رینزونگ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ گورننگ مینیڈیئن کے ساتھ واقع ہے اور یہ وزن خاص طور پر موٹاپا کو کنٹرول کرتا ہے ۔ یہ نقطہ فلٹرم پر واقع ہے جہاں نتھنے ملتے ہیں وہاں سے 1 انچ نیچے۔
اس پوائنٹ کو بھی دو انگلیوں سے ہلکا مساج سرکلر موشن میں کریں اور دو سے تین منٹ تک مساج کریں

Depositphotoes.com
۔
ژیوہائی (ران) (SP10 )
اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تلی میریڈیئن کے ساتھ واقع ہے اس کا اثر بلڈ شوگر کی سطح پر پڑتا ہے ۔یہ نقطہ گھٹنے کے اوپر، ران کے پٹھوں کے نیچے والے حصے میں جسم کے مرکز سے تقریبا دو انچ کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کا مساج بھی اسی طرح سے کرنا ہے ۔
کیا ایکیوپریشر پوائنٹس وزن کم کرنے میں مؤثر ہیں؟
ایکیوپریشر اور وزن میں کمی پر تحقیق محدود ہے۔ تاہم موجودہ ادب سے پتہ چلتا ہے کہ شکار ایکیوپریشرموٹاپے کے شکار افراد کے لئے وزن مین کمی مین مدد دینے میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے ۔ 2019 میں ہونے والے سروے کے مطابق اوریکولر ایکیوپریشر ایک خاص قسم کا ایکیو پریشر ہے جو کان کے پریشر پوائنٹس کو متحرک کرتا ہےاور وزن کی کمی کا سبب بنتا ہے۔

Depositphotoes.com
نتیجہ
ایکیو پریشر آپ کے جسم پر تمام مخصوص پریشر پوائنٹس تلاش کر کے آپ کے نظام انہضام اور میٹابولزم کو تیز کرنے کے لئے کام کرتا ہے آسان سے وزن مین کمی کو تیز کرتا ہے اس ایکیو پریشر مساج کو یقینی بنا کر آپ وزن میں کمی لا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سے رابطہ کریں
کوئی آپ وزن کم کرنے کے راہ پر ہوں تو کسی ماہر ڈاکٹر کی معاونت آپ کے مقصد کے حصول کا آسان بنا سکتی ہے اس کے علاوہ ورزش کے ساتھ طرز زندگی میں چند تبدیلیاں کرنے کی بھی ضرورت ہو گی اور اس معاملے میں ڈاکٹر سے مدد لینا ہی کارآمد ہو سکتا ہے۔