ایک عورت کی زندگی میں ماں بننے سے بڑھ کر خوشی کا احساس نہیں ہو سکتا اس معاملے میں بہترین گائنا کالوجسٹ کا انتخاب ایک بہت پیچیدہ اور توجہ طلب عمل ہے۔ آپ کے لئۓ ضروری ہےکہ گائنا کالوجسٹ کا انتخاب کرتے ہوئے چندباتوں کا خیال رکھیں۔
گائنا کالوجسٹ کیسے کام کرتی ہے؟
ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا علاج بہترین گائنا کالوجسٹ کرے کیونکہ گائنا کالوجسٹ نہ صرف آپ کی ڈیلیوری میں آپ کی مدد کرتی ہے بلکہ وہ آپ کے جسم کے انتہائی اہم اور پرائیویٹ حصوں کا قریبی معائنہ کرتی ہے اور ان مشاہدات کی بنا پر ہی مشورہ اور علاج تجویز کرتی ہے لہذا بہت ضروری ہے کہ گائنا کالوجسٹ پیشہ ور ماہر ہواور قابل اعتبار ہواور چند خصوصیات کی حامل ہو
مصدقہ اور مستند پیشہ ور
گائنا کالوجسٹ جس کے ساتھ آپ کی اپاینمنٹ ہے اسے کسی معروف میڈیکل یونیورسٹی سے یا بورڈ سے سرٹیفائیڈ پروفیشنل ہونا چاہیئے۔ اس سے فطری طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ 100 فیصد تربیت یافتہ ڈاکٹر ہیں اور ان کے پاس گائنا کالوجی پریکٹس کرنے کا ایک درست لائسنس موجود ہے
دستیابی
ایک معروف ماہر پیشہ ور گائنا کالوجسٹ ممکن ہے کہ دن بھر مریضوں کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے اس تک رسائی ممکن نہیں ہے ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کیسے اپنے مریضوں کو مناسب وقت اور توجہ دیتے ہیں ۔ ایک قابل اعتماد گائنا کالوجسٹ ہمیشہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں شرکت کے لئے وقت نکالے گا/گی ۔
ہمدرد اور مہربان
ایک بہترین گائنا کالوجسٹ حقیقی معنوں میں دیکھ بھال اور ہمدردی کے پیدائشی معیار کو ظاہر کرتا /کرتی ہے ۔ ڈاکٹر کی ہمدردانہ فطرت اس کے مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ تعلقات قائم کرنے میں مدد کر سکتی /سکتا ہے ۔ اگرچہ ڈاکٹر سینکڑوں خواتین کو ان کی علامات کے بارے میں سن کر تھک گیا /گئی ہوگا لیکن وہ ہمیشہ ہر مریض کے ساتھ ہمدردی، مہربانی اور صبر سے پیش آئے گا/گی۔
پر اعتماد اور بات چیت کرنے والا
ایک بہترین گائناکالوجسٹ کی خصوصیات میں یہ شامل ہوتا ہے کہ وہ ایک ایسا تعلق قائم کرنے میں کامیاب ہو سکے کہ آپ اپنے مسئلے یا علامات سے متعلق بات کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں اور اگر وہ آپ کا اعتماد حاصل کرنے میں اور اپ کی بات جاننے میں کامیاب ہو جاتا /جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا منتخب کردہ گائنا کالوجسٹ تجربہ کار اور باشعور ہے اور آپ کو بہترین علاج فراہم کر سکتا / کرسکتی ہے۔
متجسس
کچھ خواتین اپنے امراض نسواں یا تولیدی مسائل پر اپنے ڈاکٹر سے بات کرنے میں شرمدگی محسوس کر سکتی ہیں لہذا ڈاکٹر کو چاہئے کہ وہ بے تکلف اور متجسس ہو تاکہ وہ مریض سےمسئلہ کی نوعیت جاننے کے لئے سوالات پوچھے۔ ایسے معاملات میں تجسس ایک عمدہ خوبی ہو سکتی ہے۔
مریض کو سمجھنے والا
یہ حقیقت ہے کہ کوئی دو شخص ایک جیسے نہیں ہو سکتے اسی طرح ایک تجربہ کار گائنا کالوجسٹ یہ بات جان سکتا ہے کہ ہر مریض منفرد ہوتا ہے ۔ اگرچہ کچھ خواتین سے متعلق کھلے عام بات کر سکتی ہیں جبکہ کچھ اپنی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے ہچکچاتی ہیں۔ ایک قابل گائنا کالوجسٹ ہونے کے ناطے لازمی ہے کہ ڈاکٹر اپنے تمام مریضوں کو یکساں عزت اور شفقت دے۔اسی صورت میں ایک عورت اپنے تمام نجی مسائل بتانے کے لئے اپنے ڈاکٹر پر بھروسہ کر سکتی ہے
دوستانہ رویہ رکھنے والا
ایک کامیاب اور ماہر گائنا کالوجسٹ کی نشانیوں میں سے ایک اہم نشانی اس کا دوستانہ رویہ ہوتا ہے ۔ آپ بھی اگر اپنی ڈیلیوری کے لئے کسی اچھے گائنا کالوجسٹ کی تلاش میں ہیں تو اس بات کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ آپ جس گائنا کالوجسٹ کے پاس جا رہی ہیں وہ اپنے مریضوں کے ساتھ کتنا دوستانہ رویہ رکھتا ہے ،ڈاکٹر کےدوستانہ اور ہمدردانہ روئے کی وجہ سےمریض کی آدھی تکلیف تو ایسے ہی غائب ہو جاتی ہے اورڈیلیوری کے وقت بھی ڈاکٹر کا شفیق اور دوستانہ رویہ عورت کی بہت مدد کرتا ہے
پرسکون رویہ
ایک ڈاکٹر کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ پرسکون رویہ اپنائے رکھے تاکہ اس کا مریض مشتعل یا پریشان نہ ہو۔ یہاں تک کہ اگر تشخیصی نتائج سنگین ہوں یا مسئلہ پیچیدہ ہو تب بھی ایک ماہر گائنا کالوجسٹ مریض اور اس کے رشتہ داروں کا سامنا انتہائی پرسکون انداز میں کرے اور انہیں بھرپور تسلی دینے کے ساتھ امید دلائے
صاف پس منظر
کسی بھی مریض کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر صاف پس منظر اور اچھی شہرت رکھتا ہو اس کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی بدعنوانی یا بدانتظامی کا مقدمہ نہ ہو اس کے علاوہ کسی مریض کے غلط علاج سے متعلق اس کی کوئی تاریخ موجود نہ ہو۔
تفصیلی معائنہ
گائناکالوجی ایک خصوصی شعبہ ہے جو صحت کے تمام مسائل کا احاطہ کرتا ہے ۔ گائنا کالوجسٹ مریض کے تمام مسائل پر پوری توجہ دیتا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹی چھوٹی تفصیلات کی بھی چھان بین اور تحقیق کرتا ہے اور مریضوں کے مسائل پر اچھی طرح تحقیق کرنے کی مخلصانہ تڑپ ایک اچھے ماہر گائنا کالوجسٹ کی بہترین خوبیوں میں سے ایک ہے ۔ اس سے طبی برادری میں اسے عزت اور شہرت بھی حاصل ہوتی ہے۔