آلو کا شمار دنیا کی ان سبزیوں میں کیا جاتا ہے جو دنیا کے تقریبا ہر حصے میں سال کے بارہ مہینے کھائی جاتی ہے اور اگر دنیا کے اکثریتی لوگوں کی پسندیدہ سبزی کے بارے میں پوچھا جاۓ تو ان میں آلو کا نمبر صف اول پر ہو گا
Table of Content
آلو کے چھلکے صحت و خوبصورتی کے لیۓ مفید
عام طور پر لوگ آلو تو کھاتے ہیں مگر اس کے چھلکے پھینک دیتے ہیں مگر جس طرح آلو بہت فائدوں کی حامل سبزی ہے اسی طرح اس کے چھلکے بھی انسان کی صحت اور خوبصورتی کے لیۓ کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے
آلو کے چھلکوں میں موجود غذائیت

آلو کے چھلکے بہت زیادہ غذائیت کے حامل ہوتے ہیں ان میں بڑی مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کے میٹا بولزم کے نظام کو تیز کر دیتا ہے پوٹاشیم کے ساتھ ساتھ آلو کے چھلکوں میں فولاد کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جسم سے خون کی کمی کو دور کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان چھلکوں میں موجود فائبر نہ صرف قبض کو توڑتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے
الرجی کا خاتمہ کر کے قوت مدافعت بڑھاۓ
آلو کے چھلکوں میں فلیونائیڈ کی موجودگی اس کو ہر طرح کی الرجی سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ اندورنی سوزش کا خاتمہ کر کے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے یہی سبب ہے کہ اس کے استعمال سے ایک جانب جسم سے الرجی کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسری جانب بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے
ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرۓ

آلو کے چھلکوں میں موجود پوٹاشیم ،میگنیشیم اور کیلشیم ایسی قدرتی طور پر موجود سالٹ ہوتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بہت معاون ہوتی ہیں اس وجہ سے آلو کے چھلکوں کا استعمال ہائي بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور دل کے دورے کے خطرے مین بھی کمی واقع ہوتی ہے
جلد کے لیۓ مفید
جلد کے مسائل میں بلیک ہیڈ یا وائٹ ہیڈ ہوں یا پھر ڈارک سرکلز ، بڑھتی عمر کے اثرات کے سبب جلد پر پڑنے والی جھریاں ہوں یا کیل مہاسے اور ایکنی ان تمام تکالیف کے لیۓ آلو کے چھلکوں کی حیثیت جادوائی ٹانک والی ہے
آلو کے چھلکوں کو براہ راست جلد پر ملیں یا پھر اس کا رس نکال کر اس کو 20 سے25 منٹ تک روئی کی مدد سے جلد پر لگائيں اور اسکے بعد سادہ پانی سے منہ دھو لیں ۔ آلو کے چھلکوں کا جادوئي اثر آپ خود بھی دیکھ کر حیران رہ جائيں
بالوں کو چمکدار بنانے کے لیۓ

آنوم کے چھلکوں کا رس نکال کر اس سے بالوں میں مساج کریں اور اس کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اس کے بعد اپنے شیمپو سے اس کو دھو لیں ۔ اس سے نہ صرف بالوں کو نئی چمک دمک ملے گی ۔ خشکی اور سکری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بال تیزی سے لمبے بھی ہوں گے
ہڈیوں کو طاقت فراہم کرۓ
آلو چونکہ زمین سے نکالی جانے والی سبزی ہے اس وجہ سے اس میں معدنیات کا ایک خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے ۔ میگنیشیم ، پوٹاشیم ، فولاد ، کیلشیم ان تمام اشیا کی موجودگی اس کو ہڈیوں کے لیۓ ایک غذائیت سے بھر پور سپلیمنٹ بنا دیتی ہے جس کے استعمال سے ہڈیوں کو نہ صرف مضبوطی ملتی ہے بلکہ اس سے جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو آرام بھی ملتا ہے
کولیسٹرول گھٹاۓ
آلو کے چھلکوں میں موجود فائبر اور اس کے ساتھ ساتھ گلائيکوالکائيلڈ کی موجودگی اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ایٹی آکسیڈنٹ اجزا خون میں موجود برے کولیسٹرول کی شرح کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں جس سے خون میں کولیسٹرول کی شرح کم ہوتی ہے جو کہ جسم کو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں
آلو کے چھلکوں کو کھانے کا طریقہ

جب لوگوں کو آلو کے چھلکوں کے فوائد بتاۓ جاتے ہیں تو ان کے ذہنوں میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ ایک ایسی چیز جس کو پھینک دیا جاتا ہے اس کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے تو اس کے لیۓ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ آلو کو چھیل کر استعمال کرنے کے بجاۓ ایسی سبزی کے طور پر استعمال کیا جاۓ جس کو صرف دھو کر استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی آلو کو کھانے میں استعمال کرتے ہوۓ چھیلا نہ جاۓ اور اس کا استعمال چھلکوں سمیت کیا جاۓ اس سے اس سے جڑے فوائد کو حاصل کیا جا سکتا ہے
یاد رہے ، آلو کے چھلکوں سے کیۓ جانے والے علاج کی حیثیت ٹوٹکوں کی ہے جو کہ مرض کی شدت کو کم کر سکتے ہیں یا پھر ان کو ہونے سے روک سکتے ہیں مگر بیماری کی صورت میں علاج کے لیۓ ماہر ڈاکٹر کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ماہر اور مستند ڈاکٹروں سے علاج اور مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر کال کر کے براہ راست اپائنٹمنٹ بک کی جا سکتی ہے