ایلوویرا مختلف انداز سے ہماری صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے یہ ہماری اندرونی اور بیرونی صحت کے لئے یکساں مفید ہے اور ایلوویرا کا جوس بہت سی بیماریوں میں علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ایلوویرا کا پودا
ایلوویرا، ایلو کی ایک خوردنی شکل ہے ۔ ایلوویرا کے پودے کا تعلق جزیرہ نما عرب سے ہے لیکن یہ پودا پوری دنیا میں اگایا جاتا ہے اس جھاڑی دار پودے کو ہزاروں سال سے مفید اور آرام دہ جیل کے حصول کے لئے کاشت کیا جارہا ہے، ایلوویرا جیل صرف جلد کے مسائل کے حل کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ یہ غذائیت سے بھرپور جیل دیگر صحت کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
ایلوویرا کا جوس
ایلوویرا کا جوس اینٹی آکسیڈینٹ کا بھرپور ذریعہ ہے جو کہ فری ریڈکلز سے لڑنے میں مدد کرتاہے ۔یہ آپ کے جسم پر آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرتا ہے اور بہت سی دائمی بیماریوں جیسے ذیابیطس،امراض قلب اور کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے
ایلویرا جوس کی غذائی اہمیت
ایلویرا کا جوس مختلف غذائی اجزاء کا مجموعہ ہوتا ہے جن میں وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن ای،بیٹاکیروٹین، فولک ایسڈ، کیلشیم، اور میگنیشیم شامل ہیں۔ اس میں میگنیشیم کی اعلٰی مقدار پائی جاتی ہے جوکہ اعصاب اور پٹھوں کی صحت کے لئے ایک ضروری جز ہے اس کے علاوہ میگنیشیم آپ کے جسم کو 300 سے زیادہ مختلف انزائم ری ایکشن کے ساتھ مدد فراہم کرتا ہے، بشمول وہ جو آپ کے بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتے ہیں
ایلوویرا جوس صحت کے لئے مفید
ایلویرا کے جوس میں پائے جانے والے غذائی اجزاء صحت کے لئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے پودے میں موجود بیٹا کیروٹین (ایک پیلا سرخ رنگ کا مواد)، اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھتا ہے خصوصا ریٹینا اور قرینہ کے فنکشن کو۔
دل کی جلن کو دور کرتا ہے
سینے یا دل کی جلن جسے ایسڈ ریفلوکس بھی کہا جاتا ہے یہ ایک انتہائی تکلیفدہ حالت ہئ جس میں ایسڈ معدہ کو چھوڑ کر غذائی نالی کا رخ کر لیتا ہے ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ایلوویراکا جوس کوئی بھی ضمنی اثرات مرتب کئے بغیر سینے کی جلن کو دور کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
قبض کا علاج کرتا ہے
ایلویرا کے جوس میں کئی ایسے مرکبات موجود ہیں جو قبض کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اگرچہ اس کا جوس عام آنتوں کی حرکت والے افراد کو یا وہ افراد جو قبض کا شکار نہیں ہیں، انہیں کوئی تکلیف نہیں دیتا لیکن قبض والے افراد میں اس کا استعمال کافی مثبت نتائج سامنے لاتا ہے۔
آنتوں کی سوزش سے نجات دلاتا ہے
ایلوویرا کا جوس آنتوں کی سوزش (آئی۔بی۔ایس)کا ممکنہ علاج ہو سکتا ہے۔آئی بی ایس یعنی آنتوں کی سوزش کا سنڈروم جس میں آنتوں کی سوزش،درد یا آنتوں کے دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس میں موجود آینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات سوزش کے خلاف اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آنتوں کی سوزش میں مبتلا افراد کو اس کے استعمال سے تکلیف میں کافی کمی آئی ہے۔ تاہم اب بھی اس معاملے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے
دانتوں اور منہ کی صحت کو بہتر بناتا ہے
چونکہ ایلوویرا میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا یہ دانتوں اور منہ کے علاج میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ اورل فیبروسس ایک دائمی حالت جو منہ میں درد اور سوزش کا باعث بنتی ہے اس سے متاثر 74 لوگوں پر کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک اونس ایلوویرا کا جوس دن میں دو مرتبہ پینا اتنا ہی مؤثر ثابت ہوا جتنا کہ اس تکلیف کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی دوا۔
جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے
عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ ایلوویار کا جیل جلد پر بیرونی طور پر لگانے سے جلد کو فائدہ حاصل ہوتا ہے جبکہ حالیہ کی گئی چند تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال جلد کو لچکدار، صحت مند، شفاف، اور جھریوں سے پاک رکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
ایلوویرا جوس بنانے کا طریقہ
اس کا جوس آسانی سے کسی بھی سپر مارکیٹ میں مل جاتا ہے اور اسے پتلا بنانے کے لئے اس میں پانی شامل کیا جا سکتا ہے لیکن اپ اسے آسانی سے گھر پر بھی بنا سکتے ہیں ۔
اس کے علاوہ آپ مختلف طریقوں سے یہ جوس اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کر سکتے ہیں جیسے کہ اسموتھیز میں شامل کرکے، کاک ٹیل میں اس کا رس استعمال کر کے، لیموں پانی میں ملا کر یا پھر کسی بھی پسندیدہ مشروب میں شامل کرکے آپ اس کی غذائیت کا بھپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں