امنیٹک سیال کی حمل کے لئے پائی جانے والی اہمیت سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں ،حمل کے دوران آپ صحت مند بچہ پانے کے لئے بہت کچھ کرتے ہیں اچھا سوچتے ، اچھا کھاتے ہیں ورزش کرتے ہیں خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک چیز جس سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں وہ ہے امنیٹک سیال۔ اس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے اس کی کمی بچے کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
Table of Content
امنیٹک سیال کیا ہے؟
امنیٹک سیال جینن کی نشونما کا ایک اہم حصہ ہے یہ وہ سیال ہے جو آپ کے بچے کو اس وقت گھیر لیتا ہے جب وہ آپ کے رحم کے اندر بڑھتا ہے ۔یہ آپ کے بچے کو کشن لگاتا ہے ، بچے کو حرکت کرنے کی اجازت دیتا ہے،بچے کی نشونما میں مدد کرتا ہے ، بچے کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے، انفیکشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ نال کو آزادانہ طور پر تیرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ یہ بچے اور بچہ دانی کے اطراف کے درمیان میں پھنس نہ جائے
امنیٹک سیال کیسے کام کرتا ہے؟
حمل ٹھہرنے کے بعد بہت جلد ہی آپ کا جسم امنیٹک سیال بنانا شروع کر دیتا ہے حمل کے پہلے نصف میں یہ آپ کے جسم میں موجود پانی سے بنتا ہے اور حمل کے دوسرے نصف میں یہ سیال آپ کے بچے کے پیشاب سے بنتا ہے سننے میں یہ بات کافی عجیب لگتی ہے لیکن یہ اس بات کا حصہ ہے کہ آپ کا بچہ کس طرح سانس لیتا ہے ، نگلتا ہے ، گردوں کے سیال کو فلٹر کرتا ہے اور پیشاب کرنا سیکھتا ہے۔
امنیٹک سیال کی کم سطح کا سبب کیا ہو سکتا ہے؟
بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو کم امنیٹک سیال کا سبب بنتی ہیں جیسےجھلیوں کا قبل از وقت ٹوٹنا: ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی پانی کی تھیلی ٹوٹ جاتی ہے اور یہ لیبر کے اصل میں شروع ہونے سے پہلے رسنا شروع ہو جاتی ہے ایسی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں
نال کے ساتھ مسائل:نال آپ کے بچے کو غذائی اجزاء اور آکسیجن پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اگر نال صحیح کام نہیں کر رہی ہے یا بچہ دانی کی دیوار سے الگ ہونا شروع ہو گئی ہے تو ہس سکتا ہے کہ آپ کے بچے کو مناسب سیال (پیشاب) نکلنے کے لئے کافی غذائی اجزاء نہیں مل رہے ہوں
پیدائشی نقائص:اگر کسی بچے کو جسمانی مسائل ہیں خاص طور گردوں کے ساتھ تو ہو سکتا ہے کہ وہ کافی پیشاب نہ کر سکے جس کی وجہ سے امنیٹک سیال کم ہو جاتا ہے۔
ماں میں صحت کے حالات:زچگی کی درج ذیل پیچیدگیاں امنیٹک سیال کی کم سطح کا سبب بن سکتی ہیں ۔ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا،پانی کی کمی وغیرہ
بعد از مدت حمل: حمل کے 36 ہفتوں کے بعد قدرتی طور امنیٹک سیال کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور 42 ہفتوں کے بعد بہت کم ہونا شروع ہو جاتا ہے
ادویات: کچھ دوائیں ، خاص طور پر جو ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہیں کم امنیٹک سیال کا سبب بن سکتی ہیں
امنیٹک سیال کی کمی کا علاج
امنیٹک سیال کا علاج اس بات پر منحصر ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے اور آپ ڈیلیوری سے کتنی دور ہیں۔بعض امنیٹک سیال کی کمی کا علاج آسان ہپے اور بعض کا مشکل۔
زیادہ سیال پیئیں
آپ حمل کے کسی بھی دور میں ہوں،بہت زیادہ ٌپانی مینے سے فرق پڑ سکتا ہےایک مطالعہ کے مطابق حمل کے 37 سے 41 ہفتوں کے درمیان ہائیڈریشن امنیٹک سیال کی سطح کو بڑھانے میں مددگار ہے۔ کوکرین ڈیٹا بیس کا جائزہ لینے پر یہ معلوم ہوا ہے کہ سادہ سیال ہایئڈریشن نے امنیٹک سیال کی سطح میں اضافہ کیا ہے تاہم ابھی اس معاملے میں مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔
امنیو انفیوژن
ایک امنیوانفیوژن اس وقت ہوتا ہے جب آپ کا ڈاکٹر سرویکس کے ذریعےنمکین پانی کے محلول (سلیین) کو نکالتا ہے اور امنیٹک تھیلی میں ڈالتا ہے ۔ یہ کم از کم عارضی طور پر امنیٹک سیال کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔ سکول آف میڈیسن کے ایک جائزہ کے مطابق امنیو انفیوژن آپ کے بچے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ایک مؤثر علاج ثابت ہو سکتا ہے کم امنیٹک سیال کی صورت میں
امنیوسینٹیسس سیال کا انجیکشن
اس میں ایک پتلی سائی ہوتی ہے جو براہ راست آپ کے پیٹ کے ذریعے امنیٹک تھیلی میں ڈالی جاتی ہے۔ اگر لیبر سے پہلے یا اس کے دوران امنیٹک سیال کم ہےتو آپ کا ڈاکٹر بچے کی پیدائش سے پہلے آپ کو امنیو سینٹیسس کے زریعے سیال دے سکتا ہے اس سے ڈلیوری کے دوران بچے کی دل کی دھڑکن اور نقل و حرکت برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
پہلے سے موجود وجوہات کا علاج
چونکہ امنیٹک سیال میں کمی کی بنیادی وجہ ہائی بلڈپریشر یا ذیابیطس بھی ہو سکتی ہے، ان حالات کا علاج کرنے سے سیال کی سطح بہتر ہو سکتی ہے اس میں دوا لینا، بلڈ شوگر کی سطح کی جانچ کرنا یا اپنے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا شامل ہیں۔
بیڈریسٹ
بیڈریسٹ حمل کے علاج میں آجکل اتنا مقبول نہیں ہے جتنا پہلے ہوا کرتا تھا لیکن اب بھی کچھ ڈاکٹر امنیٹک سیال کی کمی کی صورت میں بیڈ ریسٹ تجویز کر سکتے ہیں۔
ترسیل
اگر آپ حمل کے 36 ویں ہفتے یا اس بھی زیادہ میں ہیں تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو جلد ڈیلیوری کرنے کی بھی تجویز دے سکتا ہے بلاشبہ اپنے پورے وقت پر پیدا ہونے والے بچوں کے نتائج بہتر ہوتے ہیں لیکن بچے کی جان بچانے کے لئے جلد ترسیل ہی بہترین فیصلہ ہوگا۔
امنیٹک سیال کی کمی سے بچے کو خطرہ
امنیٹک سیال کی کمی کے ساتھ اگر آپ حمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتی ہین تو یہ آپ کے بچے کی جان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ان خطرات میں شامل ہیں مردہ بچے کی پیدائش، ہڈی کا دباؤیا میکونیم ایسپیریشن سنڈروم وغیرہ ۔ امنیٹک سیال کی کمی کا سامنا آپ کو حمل کے دوران کسی بھی وقت کرنا پڑ سکتا ہے اگ آپ ڈیلیوری کے قریب ہوں تو شاید یہ بات زیادہ فکر مندی کی نہ ہو لیکن یہ اپ کے بچے کی صحت پر اثرانداز ہو سکتی ہے لہذا بہتر ہے کہ آپ فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔