کیا آپ جانتے ہیں کہ اندام نہانی سے اکثر خارج ہونے والا مادہ کیا ہے؟ یہ کیوں خارج ہوتا ہے؟ اس کے مختلف رنگوں کا کیا مطلب ہے؟ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اس لمحے کا تجربہ کیا ہےجب باتھ روم میں آپ نے اپنے زیر جامہ معمول سے مختلف رنگ دیکھا ہو تو یہ سوچا ہو کہ آیا کوئی فکر والی بات تو نہیں؟کیا یہ ماہواری کا وقت تو نہیں؟
اکثر اوقات آپ کو مختلف رنگ دیکھنے کو ملیں گے یہ کسی بیماری کی عکاسی نہیں کرتے ہیں، اور فکر کرنے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے سوائے اس کے کہ اگر آپ کو اس کے ساتھ کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ جائے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں
اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ کیا ہے؟
اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ ، اندام نہانی اور گریوا میں چھوٹے غدود سے خارج ہونے والا سیال ہے یہ سیال روزانہ اندام نہانی سے پرانے خلیات اور ملبے کو ہٹانے کے لئے نکلتا ہے جس سے اندام نہانی اور تولیدی نالی صاف رہتی ہے ۔ اندام نہانی سے نکلنے والےمادہ کی مقدار ہر کسی میں نمایاں طور پر مختلف ہو سکتی ہے اور اس کی رنگت، مستقل مزاجی بھی دن یہ دن مختلف ہو سکتی ہے۔
اندام نہانی سے خارج ہونے والے مادہ کے مختلف رنگ
اندام نہانی سے خارج ہونے والے مادہ کے مختلف رنگ ہو سکتے ہیں اور بعض اوقات یہ کسی خاص طبی حالت کی نشاندہی بھی کرتے ہیں
سرخ سے زنگ آلود بھورا
یہ مادہ سنہرے سرخ رنگ سے گہرے زنگ آلود رنگ تک مختلف ہو سکتا ہے۔ سرخ رنگ کا مادہ عام طور پر ماہواری کے دوران خون بہنے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ماہواری میں خون بہنا عام طور پر ہر28 دن بعد ہوتا ہے جبکہ اس کی معمول کی حد 21 سے 35 دن کے درمیان ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ کو ماہواری کے علاوہ بھی درمیان میں خون آتا ہے تو اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جس کے لئے آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے
مینو پاز کے بعد اگر آپ کو ایک سال ہوگئے ہیں ماہواری بند ہوئے اور اس کے بعد آپ کو رحم میں سے سرخ رنگ کا مادہ یا خون آتا ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں یہ اینڈومیٹریال کینسر کی علامت ہو سکتا ہے
سفید سے دودھیا سفید
سفید رنگ کے مادہ سے لیکر ہلکا پیلا دکھنے والا سیال شامل ہو سکتا ہے۔ اگر اس قسم کے اخراج کے ساتھ کوئی دیگر علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں تو یہ صحت مند چکنا کرنے کی علامت ہے ۔لیکن اگر یہ سفید مادہ پنیر کے جیسا گاڑھا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ بدبو بھی آتی ہے تو یہ انفیکشن کی علامت ہو سکتا ہے
پیلے سے نیون سبز
اگر خارج ہونے والے مادہ کی رنگت بہت ہلکی پیلی ہے تو یہ کسی مسئلے کی نشاندہی نہیں کرتا ہےاور اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس رنگت کی وجہ آپ کی غذا یا غذائی سپلیمینٹس کا استعمال ہے لیکن اگر خارج ہونے والا سیال پیلے، زردی مائل سبزہا گہرے سبز رنگ کا ہے تو یہ عام طور پر بیکٹیریل یا جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے۔
اگر اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ گاڑھا یا بے ترتیب ہو یا اس میں سے بدبو آرہی ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں
گلابی
گلابی رنگ کا سیال اس بات کی نشانی ہوتی ہے کا اس میں تھوڑا سا خون شامل ہے اور یہ عام طور پر ماہواری سے پہلے دھبے کے ساتھ ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ ابتدائی حمل میں امپلانٹیشن سے خون بہنے کی علامت بھی ہو سکتا ہے اس کے علاوہ بعض اوقات بیضہ دانی میں زخم یا انفیکشن موجود ہوتو مباشرت کے دوران بھی اس قسم کا سیال خارج ہو سکتا ہے
صاف مادہ
زیادہ تر اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ سفید یا صاف ہوتا ہے یہ پھسلن والا یا انڈے کی سفیدی جیسا ہو سکتا ہے۔ جنسی خواہش کے جوش میں،حمل کے دوران عام طور پر سفید اور پھسلن والا مادہ زیادہ مقدار میں خارج ہوتا ہے۔
طوفانی بادل سا سرمئی
اندام نہانی سے خارج ہونے والا سرمئی رنگت کا سیال صحت مند نہیں ہوتا اور یہ ایک عام بیکٹیریل انفیکشن( بیکٹیریل ویگنوس) کی علامت ہو سکتا ہے جو کہ عام طور پر اندام نہانی کی دیگر تکالیف کا سبب بنتا ہے جیسے خارش ہونا، جلن، بدبو،یا اندام نہانی کے گرد لالی۔
اگر آپ کی اندام نہانی سے بھی اس قسم کا سیال خارج ہوتا ہے تو فوری طور پر ماہر گائناکالوجسٹ سے رابطہ کریں جو اس کے علاج کے لئے آپ کو اینٹی بائیوٹکس دیں گے
ڈاکٹر سے کن صورتوں میں رابطہ کریں
اگر آپ کی اندام نہانی سے خارج ہونے والا مادہ غیر معمولی ہو یا اس کی کوئی ظاہری شکل ہو تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں یا اس کے علاہو ان علامات میں سے کسی کا سامنا کرنا پڑے : اندام نہانی میں خارش،درد ،سیال جو جھاگ دار ہو یا پنیر جیسا ہو،جنسی تعلق کے بعد داغ لگنا، سرمئی، سبز یا پیلا خارج ہونے والا مادہ،شدید بدبو، پیشاب کے دوران جلن۔
ڈاکٹر شیرونیی معائنہ کرنے کے بعد آپ کو اس کا علاج تجویز کریگا
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |