بہت سے لوگ اپنے دن کا آغاز چائے کے کپ سے کرتے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں ہر عام اور خاص شخص کا صبح کا ایک عام معمول ہوتا ہے۔ چائے صرف ایک مشروب نہیں ہے بلکہ کیفین کی وجہ سے خوشگوار اثرات بھی رکھتی ہے۔ سردیوں میں عام طور پہ ہم جسم کو گرمائش دینے کے لیے ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ چائے پیتے ہیں یہ جانے بغیر کہ وہ خاموشی سے ہمارے جسم کے نظام کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔
اگر آپ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کھا تے ہیں، تو ایک ہی وقت میں انڈے کے ساتھ چائے کے استعمال سے گریز کریں۔ کیونکہ آپ اس سے ہونے والے نقصانات سے ناواقف ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ غذائی ماہرین سے مشورہ کرسکتے ہیں یا پھر 03111222398 پر کال بھی کرسکتے ہیں۔
انڈے کے فوائد
انڈے میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد فراہم کرتے ہیں۔ انڈے کو ناشتے میں لازمی شامل کرنا چاہیئے، کیونکہ اس میں پروٹین موجود ہوتی ہے، جو ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ڈی بھی موجود ہوتا ہے۔ جو افراد وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں ان کو انڈوں کی سفیدی کا استعمال کرنا چاہیئے۔ انڈے کی سفیدی کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
انڈے میں موجود غذائیت
۔1 انڈے میں موجود زنک آپ کے مدافعتی نظام کی مدد کرتا ہے۔
۔2 کیلشیم آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
۔3 انڈوں میں اومیگا 3 اور صحت مند وٹامن اے اور ای موجود ہوتا ہے۔
۔4 یہ ہماری دماغی صحت کے لئے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔
۔5 اس میں موجود کولین میموری کو اچھا کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔ یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔
چائے پینے کے فوائد
سردیوں میں چائے ایسا بہترین گرم مشروب ہے جو ذائقے سے بھی بھرپور ہوتا ہے اس لیے اسے تمام عمر کے افراد میں پسند کیا جاتا ہے۔ چائے کے باقاعدہ استعمال سے نہ صرف دل کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے بلکہ کینسر سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ چائے میں پائے جانے والے مفید غذائی اجزاء میں کیفین اور پولی فینولز زیادہ شامل ہوتے ہیں۔
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کیفین صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتی، اس بات کو کسی حد تک سائنس بھی درست قرار دیتی ہے، لیکن وہ اس صورت میں جب اس کی مقدار کو ضرورت سے زیارہ استعمال کیا جائے۔ اگر اس کو متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس کا مضرِ صحت اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ چائے میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسمانی خلیات کی مرمت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ چائے کا استعمال نقصان دہ
جرنل آف نیوٹریشن میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ چائے کا استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں پروٹین کی مقدار 17 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔ جسے ہم جذب کرتے ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چائے میں پولی فینول نامی مرکبات انڈے میں پروٹین سے جڑے ہوتے ہیں، اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ چائے میں موجود ٹیننز انڈوں سے غذائی اجزاء کے جذب کو روکتے ہیں اور جسم میں غذائیت کی کمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ چائے کا استعمال کئی صحت کے مسائل جیسے پیٹ میں گیس کی تکلیف اور تیزابیت کا باعث بھی بن سکتا ہے اور ہاضمے کے شدید مسائل کو بھی ایکٹو کر سکتا ہے۔
چائے میں ٹیننز کی موجودگی
ٹیننز جو چائے کے تیز ذائقے کی وجہ بنتے ہیں جو جسم میں آئرن اور کیلشیم جیسے معدنیات کے جذب میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ اس لئے متوازن غذائیت حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ چائے پینے سے گریز کریں اور انڈوں کے ساتھ اس کا استعمال نہ کریں تاکہ آپ انڈے اور چائے کے الگ الگ ذائقے اور غذائیت سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔