Table of Content
ایک شخص کے نام اور اس کی شخصیت کے درمیان ایک غیر معمولی تعلق پایا جاتا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ ایک ہی لفظ سے شروع یا ختم ہونے والے ناموں والے افراد کی نوعیت بھی ایسی ہی ہوتی ہے بعض اوقات ایک ہی نام کے لوگوں میں ایک جیسی شخصیات نظر آتی ہیں
آپ نے ان مختلف طریقوں پر غور کیا ہوگا جو آپ کے والدین نے آپ کو تشکیل دیئے تھے ان کی گرمجوشی اور سختی سے لے کر ان کی سخاوت اور دھکے تک لیکن شاید آپ نے آپ کو دیئے گئے ایک خاص اہم تحفے یعنی آپ کے نام ہے اور کیا آپ کو یہ پسند ہے یعنی آپ کی پہچان دی
جب آپ کسی انجان انسان سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے آپ ان کے بارے میں اس چیز کی آگاہی حاصل کرتے ہیں جو ان کی اصل پہچان ہوتی ہ، یعنی ان کا نام۔
لیکن آپ شاید یہ جان کر حیران ہوں گے کہ آپ جس نام سے جانے جاتے ہیں وہ دوسروں پر آپ کے بارے میں ایک خاص تاثر چھوڑ جاتاہے آپ نے یقیناً یہ ضرور سوچا ہو گا کہ آپ کے والدین نے کیسے آپ کی ذات کو سانچا اور کیسے آپ کی تربیت کی ان کا غصہ ان کا پیار ان کی شفقت اور ان کا ڈانٹنا سب ہی آپ کے کردار میں بھی نظر آتا ہےاس قسم کے رویے اکثر گھر کے ماحول کو خراب کرتے ہیں ان رویوں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے آپ بلا جھجھک مرہم ڈاٹ پی کے پہ آسانی سے بات کرسکتے ہیں
نام کا شخصیت پر اثر
آپ نے شاید یہ نہ سوچا ہو کہ والدین کے دیئے گئے تحفے کی وجہ سے سماج آپ کے بارے میں خاص خیالات رکھتا ہے دیے ہوئے سب سے اہم تحفے نے آپ کی شخصیت پر کس قدر گہرا اثر چھوڑا ہے والدین اس بارے میں بہت سوچ بچار کرتے ہیں کہ اپنی اولاد کے لیے کیا نام رکھیں یہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا امتحان بن جاتا ہے یا اُن کی اپنی شخصیت کی عکاسی کرنے کا ذریعہ کہ وہ اپنی اولاد کے لیے کیا رکھنا چاہ رہے ہیں
لیکن بیشتر والدین یہ نہیں جانتے یا انھیں اندازہ نہیں ہوتا کہ انھوں نے اپنی اولادوں کے لیے جو چُنا ہوتا ہے وہ ان کی زندگیوں پر کتنا گہرا اثر چھوڑتا ہے ناموں کی نفسیات پر تحقیق کرنے والے یونیورسٹی آف ایریزونا کے ماہر نفسیات ڈیوڈ ژو کہتے ہیں کہ آپ کا نام آپ کی شناخت کا سب سے اہم عنصر ہے اور اسی کی مدد سے لوگ آپ سے بات چیت کرتے ہیں تو دوسروں کے ذہنوں میں آپ کی شبیہ بھی اسی کی وجہ سے بنتی ہے
آپ کی شخصیت میں مختلف عوامل شامل ہیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی شخصیت میں مختلف عوامل شامل ہوتے ہیں کچھ تو ہم میں جینیاتی طور پر ہوتا ہے جبکہ ہمارا بچپن اور لڑکپن بھی کردار بنانے میں اہم ہوتا ہے پھر ہم کن لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اور ہم زندگی میں کیا کام کرتے ہیں کہاں نوکری کرتے ہیں یا ہمارے گھر والوں کا برتاؤ کیسا ہوتا ہے
ہمارے نام لوگوں کے ذہنوں میں کچھ خیال قائم کرتے ہیں
مثال کے طور پر نائن الیون کے حملوں کے بعد امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر دو لوگوں نے کسی کمپنی میں نوکری کرنے کی غرض سے سی وی بھیجا ہو تو عربی افراد کے مقابلے میں سفید فاموں کو انٹرویو کے لیے کال ملنے کی کہیں زیادہ امید ہوتی ہے یہ انتہائی ناانصافی ہے کیونکہ یہ ضروری نہیں کہ جو ہمارے نام ہوں وہ ہمارے پس منظر کی درست عکاسی کر سکیں
نام کی اہمیت
اس کی اہمیت یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایک معاشرے کے اندر بھی یہ بہت عام ہو سکتے ہیں یا بہت نایاب ہوسکتے ہیں ان کے مطلب میں مثبت یا منفی پہلو ہو سکتے ہیں لوگ انھیں متاثرکن یا پرانا سمجھ سکتے ہیں یا انھیں پسند ناپسند کرسکتے ہیں وقت کے ساتھ ان کا رجحان بدل بھی سکتا ہے اس لیے اس کی خصوصیات ہمارے خود سے متعلق جذبات یا دوسروں کے رویے کو متاثر کرسکتی ہیں
نفسیاتی مسائل
نام کے بڑے اہم نتائج
اس کے بڑے اہم نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ ہماری خود کی پہچان ہوتی ہے اور اس سے پتا چلتا ہے کہ دوسرے لوگ ہمارے ساتھ کیسا برتاؤ رکھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ’اچھے یا بُرےاس کے ممکنہ اچھے یا بُرے نتائج ہو سکتے ہیں اس لیے والدین کو چاہیے کہ اپنے سماج کے مطابق بچوں کو اچھے نام دیں عام یا غیر اس کے اپنے فائدے اور نقصان ہو سکتے ہیں والدین کو ان خوبیوں اور خامیوں کا پتا ہونا چاہیے تاکہ وہ بچے کو صحیح نام دے سکیں
اس کا شاید ایک راز یہ ہے کہ ایسا عام ہو جسے وقت کے ساتھ مختلف زاویوں سے بدلا جا سکے اگر آپ کے بچے کا نام عام ہے تو اسے کم وقت میں زیادہ لوگ آسانی سے قبول کر سکتے ہیں ’لیکن والدین کو کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے بچوں کے منفرد ہونے پر انھیں سراہا کریں ایسا کرنے کے لیے وہ کوئی خاص عرفیت یا خوبیوں کا مسلسل ذکر کر کے ایسا کر سکتے ہیں