Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Forum
    • Special Offers
    • Healthblog
    Marham
    Home»Chronic Conditions»اپینڈکس یا درد قولنج اور عام پیٹ کے درد میں فرق اور علاج کے موثر طریقے
    Chronic Conditions

    اپینڈکس یا درد قولنج اور عام پیٹ کے درد میں فرق اور علاج کے موثر طریقے

    Samra NasirBy Samra NasirFebruary 10, 20225 Mins Read
    اپینڈکس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • اپینڈکس کا درد
    • اپینڈکس کے درد کی وجوہات
    • اپینڈکس کے درد کی علامات
    • پیٹ میں درد
    • اپینڈکس کے درد کا علاج
    • سرجری کے بعد صحت کی بحالی کے لیے طرز زندگی کے انتخاب

    اپینڈکس پیٹ میں ایک پتلی ٹیوب ہے جس کی لمبائی چار انچ ہے ،جو بڑی آنت سے جڑی ہوتی ہے۔ یہ پیٹ کے نیچے دائیں حصے میں ہوتی ہے۔ چھوٹی عمر میں اپینڈکس مدافعتی نظام کا کام کرنے والا حصہ ہوتا ہے، جو جسم کو بیماری سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ اسہال کی بیماریوں کے بعد نظام انہضام کو درست کرتا ہے۔ لیکن عمر کے ساتھ اپینڈکس ایسا کرنا چھوڑ دیتا ہے اور جسم کے دوسرے حصے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتے رہتے ہیں۔

    اپینڈکس میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔ اپینڈکس کی سوزش یا انفیکشن کو اپینڈیسائٹس کہتے ہیں اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ پھٹ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے اپینڈیسائٹس ایک ایمرجنسی ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

    اپینڈکس

    اپینڈکس کا درد

    اپینڈیکس کا درد آپ کے پیٹ کے نچلے دائیں حصے میں درد کا سبب بنتی ہے۔ زیادہ تر لوگوں میں، درد ناف کے ارد گرد کے حصوں سےشروع ہوتا ہے اور پھر حرکت کرتا ہے. جیسے جیسے سوزش بڑھ جاتی ہے، اپینڈکس کا درد عام طور پر بڑھتا ہے اور آخرکار شدید ہو جاتا ہے۔ کسی بھی عمر میں اپینڈیکس کا درد ہو سکتا ہے، لیکن اکثر یہ دس سے تیس سال کی عمر کے لوگوں میں ہوتا ہے۔ بہترین علاج اپینڈکس کو سرجری کے ذریعے سے ہٹانا ہے۔

    اپینڈکس

    اپینڈکس کے درد کی وجوہات

    اپینڈیکس کا درد اس وقت ہوتا ہے جب اپینڈکس کا اندرونی حصہ بلاک ہو جاتا ہے۔ اپینڈیکس کا درد آپ کے ہاضمے میں مختلف انفیکشن جیسے وائرس، بیکٹیریا یا طفیلی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ یا یہ اس وقت ہو سکتا ہے  بڑی آنت اور اپینڈکس کو جوڑنے والی ٹیوب پیٹ میں جمع فضلے کی وجہ سے بند ہو۔ بعض اوقات ٹیومر اپینڈکس کے درد کا سبب بن سکتے ہیں۔

    انفیکشن کے بعد اپینڈکس میں زخم اور سوجن ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اپینڈکس کو خون کی سپلائی رک جاتی ہے کیونکہ سوجن اور درد بڑھ جاتا ہے۔ خون کے مناسب بہاؤ کے بغیر، اپینڈکس خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اپینڈکس پھٹ سکتا ہے یا اس کی دیواروں میں سوراخ یا سیال پیدا ہوجاتے ہیں، جس سے پیٹ کا فضلہ، بلغم، اور انفیکشن پیٹ کے اندرہی نکل سکتا ہے۔ نتیجہ پیریٹونائٹس ہو سکتا ہے۔ یہ ٹشوز کی ایک سنگین، مہلک بیماری ہے۔

    اپینڈکس

    اپینڈکس کے درد کی علامات

    اپینڈیکس کے درد کی عام علامات درج ذیل ہیں۔ ہر فرد میں علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔

    پیٹ میں درد

    پیٹ میں ناف کے آس پاس کے حصے سے درد شروع ہو سکتے ہیں اور پیٹ کے نیچے دائیں طرف جا سکتے ہیں۔ یہ  پیٹ کے نچلے دائیں ہاتھ سے بھی شروع ہوسکتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔ یہ حرکت کرنے، گہری سانسیں لینے اور کھانسنے یا چھینکنے کی حالت میں شدید ہوجاتا ہے۔ ان علامات کی صورت میں معدے کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا چاہیۓ اس سلسلے میں معدے کے اعلی ترین ماہرین کی مدد لینے کے لیۓیہاں کلک کریں۔

    اپینڈیکس کے درد  کی دیگر عام علامات کچھ اس طرح سے ہوسکتی ہیں۔ پیٹ میں خرابی اور الٹی ، بھوک میں کمی ، بخار اور سردی لگ رہی ہے۔ آنتوں کی حرکت میں دشواری یعنی قبض، اسہال، گیس گزرنے میں پریشانی ، پھولا ہوا پیٹ۔

    ان علامات کی صورت میں درد کی دوائیں نہیں لینی چاہئیں۔ وہ جسم میں موجود دوسری علامات کو ختم کر سکتی ہیں،جس سے ڈاکٹر کو تشخیص میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ان علامات کے بارے میں اگر آپ کو مزید جاننے کی ضرورت ہے تو ڈاکٹر سےمشاورت کے لئے مرہم کی سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں

     اپینڈیکس کے درد  کی علامات دوسری بیماریوں کی علامات کی طرح لگ سکتی ہیں۔ تشخیص کے لیے ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    اپینڈکس

    اپینڈکس کے درد کا علاج

    اپینڈیکٹومی سرجری، اپینڈکس کے درد کا واحد علاج ہے۔ ڈاکٹر روایتی تکنیک کا طریقہ کار جس میں ایک بڑا کٹ لگایا جاتا ہے استعمال کر سکتک ہے یا لیپروسکوپی طریقہ کارسے سرجری کر سکتا ہے جس میں کئی چھوٹے کٹ اور اندر دیکھنے کے لیے کیمرے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اپینڈکس کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے بھی سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ٹیومر بڑا ہے، تو اسے بڑی آنت کے کچھ حصے کو ہٹانے کے ساتھ زیادہ پیچیدہ سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اپینڈیکٹومی سرجری کے حوالے سے ماہر سرجن یا لیپروسکوپی طریقہ کار کے ماہر سرجن سے رابطہ کے لیۓ یہاں سے رجوع کریں۔

    سرجری کے بعد صحت کی بحالی کے لیے طرز زندگی کے انتخاب

    سرجری کے بعد جسم کو ٹھیک ہونے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیۓ صحت مند غذا کھا کر اور صحت مند طرز زندگی کے انتخاب کے ذریعے خود کو جلد از جلد صحت یاب کر سکتے ہیں۔  نیند آپ کے شفا یابی کے عمل کے لیے اہم ہے۔ اس بات کو نوٹ کریں کہ اپینڈکس کی تیزی سے بحالی کے لیے آپ کواچھی نیند آتی ہے۔

    سرجری کے بعد کوئی پروسیس شدہ یا چکنائی والی غذا نہ کھائیں۔ مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مہینوں لگتے ہیں۔ آپ اپنے ڈاکٹر سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ پروسیسرڈ فوڈ کب کھا سکتے ہیں۔ سرجری کے بعد ہلکی غذا کھانے کو ترجیح دیں۔ آپ برائلڈ چکن، ٹوسٹ، دہی اور سادہ چاول کھا سکتے ہیں۔ پانی اور جوس کا استعمال زیادہ کریں۔

    Related

    appendicitis
    Samra Nasir

      میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔

      Related Posts

      Headache Behind Eyes – Causes, Triggers, Treatment and Remedies

      August 8, 2022

      Stomach Ulcer after Gastric Bypass – Causes, Signs and Treatment

      August 4, 2022

      How to get rid of a Canker Sore in 24 hours?

      August 4, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.