ٹانسلز کے سبب درمیانی عمر کے بچوں میں بخار نزلہ زکام ہونا عام سی بات ہے ۔ بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں میں بار بار ہونے والی بیماری ان کی نشونما کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے ۔
جیسے ہی سردیوں کی پہلی دستک ہوتی ہے،موسم بدلنا شروع ہو جاتا ہے۔شامیں اداس،دن چھوٹےاور راتیں لمبی ہوتی ہیں تو موسم میں تبدیلی رونما ہوتی ہے۔اسی طرح یہ بدلتا موسم انسان پر بھی اثرکرتاہے۔بدلتے موسم میں بہت سے لوگ بیماری کا شکارہوتے ہیں جیسے فلو،بخار،گلہ خراب،زکام اور نزلہ وغیرہ۔
ہرشخص میں امیونٹی لیول مختلیف ہوتا ہے،کوئی توان بیماریوں کا مقابلہ کرکےجلد صحت یاب ہوکرسردی کےآغازکوانجوائے کرتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کی بیماری طول پکڑلیتی ہے۔ان بیماریوں کا زیادہ تر بچے شکارہوتے ہیں۔کروناوائرس کی وباکے بعدہراس بیماری سے زیادہ اختیاط ضروری ہےجس سے کروناکی علامات ظاہرہوں۔آج ہم گلے کےغدود کے بارے میں پڑھیں گے کہ یہ کیا ہوتے ہیں اور کیوں ہوتے ہیں اور زیادہ تر یہ کس عمر میں ہوتے ہیں۔تاکہ ہمیں اس کے بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔
Table of Content
ٹانسلز کیا ہیں؟
یو۔ایس نیشل لائبریری آف میڈیسن کا کہنا ہے کہ ٹانسلز ہمارےجسم کا لمفی حصہ ہوتے ہیں جوکہ وائرس یا انفیکشن کے خلاف لڑائی میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔گلے میں تلوےکے نیچےدو غدودہوتے ہیں منہ کا وہ حصہ جوگلےسے اندرجاتاہے۔وہاں زبان کےاطراف میں پیدائشی طوردوٹانسلزہوتے ہیں اور یہ ہرشخص میں موجودہوتے ہیں،جب یہ سوج جاتے ہیں تو گلہ تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے کچھ بھی کھانے میں تکلیف ہوتی ہے۔انسان بخار میں مبتلا ہوتا ہے۔ان کو ٹانسلز کہاجاتاہے۔
ٹانسلزکی علامات کیا ہیں؟
ٹانسلز زیادہ تر چھوٹی اور درمیانی عمر کے بچوں کو متاثر کرتے ہیں۔اس کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
گلےکاسوج جانا
بخارکا ہونا
نگلنے میں تکلیف ہونا
ٹانسلز پرسفیدیا پیلے رنگ کی کوٹنگ
سر درد
گردن میں اکڑاؤ
گلا خراب کا علاج
سانس میں بو آنا
چھوٹے بچے یہ علامات محسوس کرنے سے قاصرہوتے ہیں ان میں یہ علامات ہو سکتی ہیں؛
کھانے سے انکار کرنا
کوئی بھی چیز نگلنے میں تکلیف ہونا
ٹانسلز کا سبب
ٹانسلز آپ کی بیماری کے خلاف دفاع کرتے ہیں۔یہ خون کے سفید خلیے تیارکرتے ہیں،جو آپ کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ٹانسلز بیکٹریااور وائرس کا مقابلہ کرتے ہیں جوناک اور منہ کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔
ٹانسلزوائرس یا بیکٹریا کی وجہ سے ہوتے ہیں۔جیسے عام سردی یا فلو وغیرہ۔
شدید صورت
ٹانسلزکی شکایت اگر دس دن یااس سے کم عرصہ تک رہیں تویہ شدید صورت اختیارکرسکتی ہے۔بچوں میں یہ بیماری عام ہے۔گھریلو علاج سے ٹانسلزکا علاج ممکن ہے لیکن سنگین صورت میں اینٹی بائیوٹک مددگارثابت ہوسکتی ہیں۔
ڈاکٹر سے کب ملیں
اگر آپ دو دن سے زیادہ دیر تک بخار میں مبتلا ہیں یا پھٹوں میں کمزوری محسوس کررہے ہیں،گلے کی سوجن دو دن تک ہے تو اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رابطے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹرسے رابطے کے لئے آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے فون کال کے ذریعے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں،اس کے علاوہ آپ آئن لائن وڈیو کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔