ارینج زیادہ کامیاب ہوتی ہے یا لو میرج شادی کامیاب ترین ہوتی ہے ۔ یہ وہ بحث ہے جو صدیوں سے جاری ہے ۔ مگر بحث براۓ بحث کی صورت میں اس کا کوئي بھی حتمی جواب اب تک نہیں مل سکا ہے ۔
مگر سائنس کے مطابق کون سی شادی زیادہ کامیاب ہو سکتی ہے اس کا فیصلہ ماہرین کبھی بھی بحث کی بنیاد پر نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کا جواب باقاعدہ اعداد و شمار کے مطابق ہوتا ہے ۔ ان تحقیقات کے مطابق انسان جب اپنے سب سے اچھے دوست کے ساتھ شادی کر کے اس کو اپنا جیون ساتھی بناتا ہے تو اس کی زندگی جنت کا نمونہ بن جاتی ہے
اپنے اس دعوی کے ثبوت میں ماہرین نے جو نکات پیش کیۓ وہ کچھ اس طرح سےہیں
دوست سے شادی کرنے والا زیادہ خوش اور مطمئين ہوتا ہے
شادی انسان کی زندگی میں اس کی ذہنی اور جسمانی صحت کے حوالے سے مختلف تبدیلیوں کا باعث ہوتی ہے ۔ خوشگوار ازدواجی تعلقات کسی بھی انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر نہ صرف خوشی فراہم کرتے ہیں ۔ بلکہ ذہنی سکون کا بھی باعث ہوتے ہیں ۔
محققین کی نظر میں شادی اگر اپنے دوست کے ساتھ کی جاۓ تو ایسی شادی زيادہ خوشی اور طمانیت کا باعث ہوتی ہے ۔ اور اپنی پسند کی شادی کرن والے افراد ان لوگوں کے مقابلے میں جو کہ ارینج میرج کرتے ہیں زيادہ خوش رہتے ہیں ۔
ان کی شادی زيادہ کامیاب ہوتی ہے
شادی کے بارے میں سب لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک جوۓ کی طرح ہوتی ہے ۔ اس کے کامیاب اور ناکام ہونےکا کوئي حتمی فارمولا آج تک دریافت نہیں ہو سکا ہے ۔ اکثر لوگ کامیاب شادی سے مراد اس شادی کو لیتے ہیں جس میں میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی ہو اور ایک دوسرے کی قربت اور ساتھ ان کے لیۓ باعث خوشی ہو ۔
اس تعریف کے مطابق انسان جب اپنی پسند کی شادی اپنے قریبی من چاہے دوست کے ساتھ کرتا ہے تو اسی صورت میں اس کے لیۓ زندگی خوشی کا باعث بن جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین دوستوں کے ساتھ کی جانے والی لو میرج کو زیادہ کامیاب قرار دیتے ہیں
کیوں کہ جوڑے نے ایک دوسرے کو اچھی طرح دیکھا بھالا ہوتا ہے اور ذہنی طور پر وہ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیۓ تیار ہوتے ہیں ۔
وہ زندگی بھر ساتھ خوش رہ سکتے ہیں
شادی کے لیۓ سب سے زيادہ ضروری کیا ہوتا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں کچھ لوگوں کا کہنا ہو گا دولت ، آسائش ، تعلیم خوبصورتی وغیرہ وغیرہ مگر حقیقی معنوں میں جو چیز شادی کے لیۓ سب سے زیادہ ضروری ہوتی ہے وہ ذہنی ہم آہنگی ہوتی ہے ۔
بہت بڑے سے بنگلے میں رہنے کے باوجود اور قیمتی ملبوسات اور دنیا کی ہر آسائش کے باوجود حقیقی خوشی کسی بھی شادی شدہ جوڑے کو اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب کہ ان دونوں کے درمیاں ذہنی ہم آہنگی ، محبت اور پیار موجود ہوتا ہے
یہی وجہ ہے کہ بہترین دوست کے ساتھ انسان روکھی سوکھی کھا کر بھی خوش رہ سکتا ہے اس کے لیۓ اس کو کسی تخت و تاج کی ضرورت نہیں ہوتی ہے
خواتین کو دوست کے ساتھ شادی کرنے میں زیادہ فائدہ ہوتا ہے
جدید ترین تحقیق کے مطابق خواتین اپنے بہترین دوست سے شادی کرنے کی صورت ميں زيادہ خوش رہ سکتی ہے ان کی خوشی اور اطمینان مردوں کے مقابلے میں زيادہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ خواتین اپنے دوست کے ساتھ شادی کرنے کی صورت میں زيادہ فائدے میں رہتی ہیں
یہ تمام تحقیقات ماہر نفسیات کی نگرانی میں گی گئیں ۔ اس حوالے سے ان کا یہ ماننا تھا کہ انسانی رویہ ایک انتہائي غیر یقینی چیز ہے اس کے حوالے سے حتمی اعداد وشمار اخذ کرنا ممکن نہیں ہے اس وجہ سے انہوں نے اس تمام تحقیق کے دوران اکثریتی جوڑوں کی ازدواجی زندگی کے مطابق نتائج اخذ کیۓ ہیں ۔
البتہ بعض اوقات کچھ جوڑے ایسے بھی ہیں جو کہ ان نتائج پر پورے نہیں اترتے ہیں اس صورت میں نتائج کو غلط نہیں کہا جاسکتا بلکہ اس کی ذمہ داری انسانی فطرت و مزاج کا تنوع ہو گا
ازدواجی زندگی میں خوش و خرم رہنے کے لیۓ ضروری ہے کہ مسائل چاہے جنسی حوالے سے ہوں یا ازدواجی حوالے سے ان شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا جاۓ تاکہ خزش و خرم زندگی گزاری جاسکے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معاونت کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں