کان کی بیماریوں میں سے ایک بیماری آٹومیمون اندرونی کان کی بیماری ہے جو کان کی سوزش کا باعث بنتی ہے
کان کیسے کام کرتا ہے؟
کان کے تین حصے ہوتے ہیں: بیرونی، درمیانی اور اندرونی کان۔ وہ حصہ جسے آپ دیکھ سکتے ہیں وہ ہے بیرونی حصہ، یہ کان کی نالی میں کھلتا ہے ۔ کان کا پردہ کان کی نالی کودرمیانی کان سے الگ کرتا ہے ۔ درمیانی کان کی چھوٹی ہڈیاں آواز کو اندرونی کان میں منتقل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔اس میں سمعی اعصاب ہوتا ہے جو دماغ کی طرف جاتا ہے۔ کوئی بھی آواز بیرونی کان سے داخل ہو کر درمیانی کان سے ہوتی ہوئی اندرونی کان تک پہنچتی ہے جہاں سے وہ دماغ کو سگنلز بھیجتا ہے۔

یہ کان کی بیماری کیا ہے؟
آٹومیمون اندرونی کان کی بیماری ،اندرونی کان کی سوزش کی حالت ہے یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم کا مدافعتی نظام اندرونی کان کے ان خلیوں پر حملہ کرتا ہے جنہیں وائرس یا بیکٹیریا سمجھ لیا جاتا ہے یہ بہت ہی نایاب بیماری ہے جو 100 میں سے کسی 1 فرد کو ہوتی ہے۔
علامات
اگر آپ کو آٹو میمون اندرونی کان کی بیماری ہے تو اس سے آپ کی سماعت کو نقصان ہو گا ابتداء میں یہ ایک کان کو متاثر کرتی ہے اور آہستہ اہستہ دوسرے کان تک جا پہنچتی ہے یہ عمل چند ہفتوں یا مہینوں میں بھی ہو سکتا ہے
اس کی علامآت میں شامل ہیں : چکر آنا یا توازن کے مسائل،کان بھرا ہوا محسوس ہونا، ٹنائٹس( کان میں آوازیں آنا)وغیرہ

cornerstone physiotherapy
اسباب
آپ کے مدافعتی خلئے ہمیشہ جراثیم کی تلاش میں رہتے ہیں جو آپ کے جسم پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اگر وہ آپ کے اندرونی کان کے خلیوں کو وائرس یا بیکٹیریا سمجھ لیں تو وہ ان پر حملہ کر دیتے ہین اسے آٹومیمون ردعمل کہا جاتا ہے ۔ یہ مدافعتی خلئے آپ کے جسم کے باقی اعضاء پر بھی حملہ آور ہو سکتے ہیں 30 فیصد لوگ ایسے ہیں جو آٹومیمون اندرونی کان کی بیماری کے ساتھ دیگر تکالیف میں بھی مبتلا ہیں جیسے رمیٹی سندشوٹ،خشک آنکھوں کا سنڈروم وغیرہ۔

cidpusa.org
تشخیص
آٹو میمون اندرونی کان کی بیماری کی علامات بہت زیادہ عام ہیں بعض اوقات تو اس تکلیف کو کان کا عام انفیکشن سمجھ لیا جاتا ہے جب تک سماعت کا نقصان دوسرے کان تک نہ پہنچ جائے ۔ آٹومیمون اندرونی کان کی بیماری کی تشخیص کے لئے آپ کا ڈاکٹر آپ سے طبی تاریخ جاننے کے لئے سوالات کرے گا ، جسمانی معائنہ کرے گا اور آپ کو سماعت کا ٹیسٹ دیگا ۔ اس کے علاوہ آپ کا ڈاکٹر آپ کے توازن کی بھی جانچ کر سکتا ہے جس سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کریگا کہ آپ کا اندرونی کان آپ کے دماغ سے کتنی اچھی طرح بات کر رہا ہے
ٹیسٹ
آٹومیمون اندرونی کان کی بیماری کی جانچ کرنے کے لئے ایسا کوئی ٹیسٹ تو نہیں ہے جو یقینی طور پر یہ بات سکے کہ آپ کو کان کی یہ تکلیف ہے لیکن ان ٹیسٹوں کئے نتائج یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ آپ کی قوت مدافعت مین ردعمل ہو رہا ہے اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو اوٹولرینگولوجسٹ ( کان کے ڈاکٹر) سے ملنا بہتر ہے جو بروقت علاج شروع کر کے آپ کے کان اور سماعت کو مزید نقصان پہنچنے سے بچا سکتا ہے۔
علاج
آٹومیمون اندرونی کان کی بیماری کے علاج کےلۓ آپ کا ڈاکٹر آپ کو سوزش کی دوا دیگا ، اس کے علاوہ چند ایسٹرائڈز دیگا اس کے علاوہ آپ کے مدافعتی نظام کو پرسکون رکھنے کے بھی ڈاکٹر آپ کو دوائیں دیگا جو ان کے صحت کو نقصان کے پیش نظر کبھی کبھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
سماعت کا آلہ
آلہ سماعت کی مدد آپ کو سماعت کے نقصان کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد کر سکتی ہے اور سنگین صورتوں میں ڈاکٹر آپ کو کلیئر امپلانٹ تجویز کر سکتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا آلہ ہےجو آپ کے اندرونی کان کے اعصاب کو متاثر کرتا ہےجو آپ کےدماغ کو سگنل بھیجتے ہیں اور دماغ انہیں آواز میں بدل دیتا ہے ۔

MSD Manuals
جائزہ
آٹومیمون اندرونی کان کی بیماری آپ کے مدافعتی خلیوں کی غلط کاروائی کی بدولت ہوتی ہے جس کی وجہ سے کان کی تکلیف پیدا ہوتی ہے جو ابتدا میں ایک کان کو متاثر کرتی ہے اور بعد میں دونوں کانوں کو متاثر کرتے ہوئے قوت سماعت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ بہت عام بیماری نہیں ہے پر اس کا نقصان بہت ہے لہذا بروقت تشخیص قوت سماعت کو متاثر ہونے سے روک سکتی ہے اور نقصان کی صورت میں ڈاکٹر اور ادویات کی مدد سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔