اپنے شیرخوار بچے کو ٹھوس غذا پر لانا بے شک دلچسپ تجربہ ہو سکتا ہے، اس وقت تک جب آپ کے بچے کی عمر 4 سے 6 ماہ تک پہنچ چکی ہوتی ہے آپ نے اسے دودھ پلانے میں بلاشبہ مہارت حاصل کر لی ہوگی لیکن اب آپ کے لئے ایک نیا سنگ میل تیار ہے اپنے بچے کو ٹھوس غذا دینا
اب یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آپ اپنے بچے کو کیا دیں، کیسی غذا دیں جو اس کے لئے صحت بخش ہونےکے ساتھ ساتھ ذود ہضم بھی ہو اور بچے کو اس کا ذائقہ بھی پسند آئے۔آیا کیا ہم اپنی روزمرہ کی غذا میں جو کھاتے ہیں وہ ہی اپنے بچے کی غذا میں شامل کر سکتے ہیں ۔یہاں ہم ان سوالوں کے جوابات جاننے کی کوشش کریں گے۔
بچے کی ٹھوس غذا کی عمر کیا ہے؟
بچے کو ٹھوس غذا دینے کی عمر 4 ماہ سے 6 ماہ کے درمیان ہے ۔امریکن اکیڈمی آف پیڈریاٹرکس (اے اے پی) کا کہنا ہے ہے کہ آپ کواپنے بچے کو 4 اور 6 ماہ کے درمیان ٹھوس غذا پر شروع کرنا چاہئے لیکن اس کا انحصار آپ کے بچے کی صحت پر ہے ۔یہاں کچھ ایسی نشانیاں ہیں جب یہ کہا جا سکتا ہے کہ آپکا چھوٹا بچہ ٹھوس کھانے کے لئے تیار ہے۔
جب وہ سیدھے بیٹھنے اوراپنا سر پکڑنے کے قابل ہو جائے،وہ اپنے آس پاس کی چیزوں کو دیکھنے کے لئے متجسس ہو اور جو آپ کھائیں اس کی جانب تجسس سے دیکھیں، کھانے کی چیز دیکھ کر ان کی زبان خود ہی باہر نکل آئے،اور صرف دودھ پینے سے ان کا پیٹ نہ بھرے۔
یاد رکھیں، اس سنگ میل کو جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے زیادہ تر بچے 5 اور 6 ماہ کے درمیان ٹھوس غذا کھانے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ۔4 ماہ سے پہلے بچے کو ٹھوس غذا دینے کی کوشش نہ کریں
بچے کو ابتداء میں کیسی ٹھوس غذا دی جائے
اپنے بچے کو کم از کم ایک سال تک باقاعدگی سے دودھ دینا جاری رکھیں لیکن جب آپ کا بچہ 6 ماہ کا ہوجائے گا تو آپ دیکھیں گے کہ آپکا بچہ ان چیزوں میں دلچسپی لیتا ہے جو آپ کھاتے ہیں، کھانا دیکھ کر اس کی زبان خود ہی باہر آجاتی ہے یعنی وہ اب دودھ پینے کے ساتھ کچھ ٹھوس کھانا چاہتا ہے ۔اب یہ وہ وقت ہے جب آپ اپنے بچے کو دودھ دینے کے ساتھ ساتھ کچھ ٹھوس غذا شروع کرا سکتی ہیں۔
سادہ غذا: واحد اجزاء والی غذا سے شروع کریں جس میں چینی یا نمک شامل نہ ہو۔ ہر نئے کھانے کے درمیان تین سے پانچ دن انتظار کریں کہ اس غذا کا بچے پر کوئی ردعمل تو نہیں ۔ واحد اجزاء والی غذائیں استعمال کرانے کے بعد اب آپ بچے کو وہ چیزیں ملا کر استعمال کرا سکتے ہیں۔
اہم غذائی اجزاء:آئرن اور زنک آپ کے بچے لئے 6 ماہ سے 1 سال تک کے لئے اہم جز ہیں یہ غذائی اجزاء گوشت اور سنگل اناج میں پائے جاتے ہیں۔1 کھانے کا چمچ سنگل اناج کو 4 کھانے کے چمچ دودھ کے ساتھ ملائیں اور بچے کو بٹھاکر کھلائیں۔ آپ یہ غذا بچے کو دن میں ایک یا دو مرتبہ دودھ پلانے کے بعد تھوڑی تھوڑی دے سکتے ہیں
ایک بار جب آپ کا بچہ اس غذا کو کھانے کے قابل ہو جائے تو پھر آہستہ آہستہ اس کی مقدار میں اضافہ کریں اور مختلف قسم کے سنگل اناج جیسے چاول، دلیا، یا جو ، کا دلیا پیش کریں
سبزیاں اور پھل: دھیرے دھیرے اپنے بچے کو ایک اجزاء والی سبزیاں اور پھل دینا شروع کریں جن میں چینی اور نمک نہیں ہوتا ، اس کے علاوہ 8 ماہ سے دس ماہ کی عمر تک کے بچوں کو باریک کٹے پھل اور سبزیوں کے ٹکڑے دیں وہ کھانے کے چھوٹے حصوں کو اچھے سے کھا سکتے ہیں جیسے نرم پھل، سبزیاں، پاستا،پنیر، اچھی طرح پکا ہوا گوشت،بیبی کریکر وغیرہ
ٹھوس غذا کے لئے بچے کا پہلا ردعمل
ممکن ہے کہ جب آپ پہلی مرتبہ اپنے بچے کو ٹھوس غذا متعارف کرائیں تو وہ اسے مسترد کر دے۔ اس معاملے میں اس کے ساتھ زبردستی نہ کریں۔ ایک ہفتے بعد دوبارہ سے کوشش کریں۔ اگر پھر بھی آپ کا بچہ اسے نہ لے تو پھر آپ ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ اس مسئلے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے
کھانے کی الرجی
تجویز یہ کیا جاتا ہے کہ جب آپ اپنے بچے کو دودھ کے علاوہ کسی غذا پر لےکر آتے ہیں تو اپنے بچے کو ممکنہ طور پر الرجی والی غذا دیں جن میں شامل ہیں مونگ پھلی، انڈہ،گائے کے دودھ کی مصنوعات،مچھلی، سویا۔ درحقیقت اس قسم کی غذاؤں کو جلد متعارف کرانے کا مقصد ان کھانوں سے ہونے والی الرجی کے خطرے کو کم کرنا ہے اگر ان غذاؤں کے استعمال سے آپ کا بچہ کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتا تو اپ ان کی مقدار بڑھا کتے ہیں۔
بعض غذائیں جو بچوں کے لئے جلدی نہ دیں
بعض غذائیں جو ابتداء میں بچوں کے لئے محفوظ نہیں ہوتی ہیں ان میں شامل ہیں یہ غذائیں ایک سال سے کم عمر بچوں کے لئے محفوظ نہیں ہیں گائے کا دودھ، شہد، گوشت، پنیر،پھل اور کچی سبزیاں ، بیج، گری دار میوے، یا سخت کینڈیز وغیرہ جب تک آپ کے بچے انہیں کاٹنے اور چبانے کے قابل نہ ہوجائیں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے لے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|