Marham
    Facebook Twitter Instagram
    Marham
    • Doctors
      • Dermatologist
        • Dermatologists in Lahore
        • Dermatologists in Karachi
        • Dermatologists in Islamabad
        • Dermatologists in Pakistan
      • Gynecologist
        • Gynecologists in Lahore
        • Gynecologists in Karachi
        • Gynecologists in Islamabad
        • Gynecologists in Pakistan
      • Child Specialist
        • Child Specialists in Lahore
        • Child Specialists in Karachi
        • Child Specialists in Islamabad
        • Child Specialists in Pakistan
      • Gastroenterologist
        • Gastroenterologists in Lahore
        • Gastroenterologists in Karachi
        • Gastroenterologists in Islamabad
        • Gastroenterologists in Pakistan
      • Psychiatrist
        • Psychiatrist in Lahore
        • Psychiatrist in Karachi
        • Psychiatrist in Islamabad
        • Psychiatrist in Pakistan
      • Neurologist
        • Neurologist in Lahore
        • Neurologists in Karachi
        • Neurologist in Islamabad
        • Neurologist in Pakistan
      • General Physician
        • General Physician in Lahore
        • General Physician in Karachi
        • General Physician in Islamabad
        • General Physician in Pakistan
      • View All Specialities
      • Find doctor by disease
        • Coronavirus
        • Diabetes
        • High Blood Pressure
        • Typhoid Fever
        • View all doctors by disease
      • Find doctor by service
        • Open Heart Surgery
        • Braces
        • Hydrafacial
        • Vitro Retinl Surgery
        • Chemotherapy
        • View all doctors by service
      • Find doctor via city
        • Doctors in Lahore
        • Doctors in Karachi
        • Doctors in Islamabad
        • Doctors in Peshawar
        • Doctors in Quetta
        • Doctors in All Cities – Pakistan
      • Find Surgeon
        • Hernia
        • Endoscopy
        • Liver Transplant
        • Knee Replacement
        • Find best surgeons
      • Find special offers
        • Skin Whitening Treatment
        • Hair Removal Laser
        • View All Special Offers
    • Consult Online
      • All Online Doctors
      • Ask Doctor – Q/A Forum
      • Online Gynecologist
      • Online Urologist
      • Online Psychologist
      • Online Stomach Specialist
      • Online Psychiatrist
      • Online General Physician
      • Online Dermatologist
      • All Online Specialities
    • Hospitals
      • Hospitals in Lahore
        • Hameed Latif Hospital
        • Doctors Hospital
        • National Hospital
        • All Hospitals in Lahore
      • Hospitals in Karachi
        • Agha Khan Hospital
        • National Hospital
        • Medicare Hospital
        • All Hospitals in Karachi
      • Hospitals in Islamabad
      • Hospitals in Multan
      • Hospitals in Rawalpindi
      • Hospitals in Faisalabad
      • Hospitals in Gujranwala
      • Hospitals in Sargodha
      • Hospitals in Peshawar
      • Hospitals in Sialkot
      • Hospitals in Pakistan
    • Lab Tests
      • Chughtai Lab – 20% OFF
      • Dr. Essa’s Lab – up to 15%
      • Citilab – up to 15%
      • One Health Labs – up to 20%
      • CLINLAB – up to 20%
      • Labs in Lahore
      • Labs in Karachi
      • Labs in Islamabad
      • Labs in Pakistan
    • Order Medicines
    • Forum
    • Special Offers
    Marham
    Home»Childrens Health»بچوں میں یو ٹی آئی یا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی علامات و علاج
    Childrens Health

    بچوں میں یو ٹی آئی یا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی علامات و علاج

    Samra NasirBy Samra NasirFebruary 9, 2022Updated:February 8, 20225 Mins Read
    بچوں
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    Table of Content

    • بچوں میں یو ٹی آئی کی علامات
    • بچوں میں یوٹی آئی کی وجوہات
    • بچوں میں یو ٹی آئی  کا علاج
    • بچوں میں یو ٹی آئی  کی روک تھام

    بچوں میں پیشاب کی نالی کے انفیکشن یو ٹی آئی عام ہیں۔ یہ انفیکشن اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا یا جراثیم مثانے یا گردوں میں داخل ہوتے ہیں۔ یو ٹی آئی والے چھوٹے بچے کو بخار ہو سکتا ہے، اور انفیکشن کی وجہ سےالجھن یا چڑچڑاپن محسوس ہو سکتا ہے ۔ بڑے بچوں کو بخار ہو سکتا ہے، پیشاب کرتے وقت درد ہو سکتا ہے، بہت زیادہ پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس ہوسکتی ہے، یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہو سکتا ہے۔

    یو ٹی آئی والے بچوں کو ڈاکٹر سے چیک اپ کی ضرورت ہے۔ یہ انفیکشن خود بہتر نہیں ہوں گے۔ اس کا علاج کرنا آسان ہے اور عام طور پریہ انفیکشن ایک ہفتے یا اس سے زیادہ مدت میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔ سب سے اہم چیز بروقت تشخیص اور علاج کروانا ہے اگر علاج نہ کیا جائے تو یوٹی آئی گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے یا مزید سنگین انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔

    اینٹی بائیوٹکس لینے سے جراثیم مر جاتے ہیں اور بچوں کو دوبارہ صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس بات کا یقین کرنے کے لیے کہ اینٹی بائیوٹکس کام کرتی ہیں، آپ کوڈاکٹر کی تمام تجویز کردہ خوراکیں مقررہ طے شدہ مدت تک دینی چاہیئیں۔

    بچوں

    بچوں میں یو ٹی آئی کی علامات

    زیادہ تر یو ٹی آئی پیشاب کی نالی کے نچلے حصے یعنی پیشاب کی نالی اور مثانے میں ہوتے ہیں۔ اس قسم کی یو ٹی آئی کو سیسٹائٹس کہتے ہیں۔ سیسٹائٹس والے بچے کودرج ذیل علامات ہو سکتی ہیں۔

    پیشاب کرتے وقت درد، جلن، یا تیزابیت کا احساس، پیشاب کرنے کی خواہش میں اضافہ یا زیادہ بار بارپیشاب آنے کی ضرورت محسوس کرنا، بخار، باتھ روم جانے کے لیے رات کو بہت زیادہ جاگنا، پیشاب نکل جانے کے مسائل، اگرچہ بچہ اس سلسلے میں تربیت یافتہ ہے، مثانے کے حصے میں پیٹ میں درد ،عام طور پر ناف کے نیچے، بدبودار پیشاب جس کا رنگ عام پیشاب سے الگ نظر آتا ہے  یا اس میں خون ہوتا ہے۔ ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے اپائمیٹ لینے کے لئے مرہم کی سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا آن لائن اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں

    بچوں

    بچوں میں یوٹی آئی کی وجوہات

    یو ٹی آئی کے خطرے کی وجوہات کچھ اس طرح سے ہوسکتی ہیں۔ پیشاب کی نالی میں مسئلہ، مثال کے طور پر، ایک خراب گردہ یا عام پیشاب کے بہاؤ کے راستے میں کہیں رکاوٹ، مثانے سے پیشاب کا غیر معمولی ، بہت زیادہ یا بہت کم ریفلکس بہاؤ ، یعنی پیشاب کا یوریٹریا گردوں کی طرف واپس چلے جانا۔ یو ٹی آئی والے بہت سے بچوں میں یہ پایا جاتا ہے۔،

    ناقص بیت الخلا اور حفظان صحت کی عادات ، یو ٹی آئی کی خاندانی تاریخ ، یو ٹی آئی کا علاج کرنا آسان ہے، لیکن انہیں جلد پکڑنا ضروری ہے۔ غیر تشخیص شدہ یا غیر علاج شدہ یو ٹی آئی گردے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    بچوں میں یو ٹی آئی  کا علاج

    یو ٹی آئی کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جاتا ہے۔ اینٹی بایوٹک کے کئی دنوں کے بعد، آپ کا ڈاکٹر اس بات کا یقین کرنے کے لیے پیشاب کے ٹیسٹ دوبارہ کرواسکتا ہے کہ انفیکشن ختم ہو گیا ہے یا نہیں۔ اس کو یقینی بنانا ضروری ہے کیونکہ ایک نامکمل علاج شدہ یو ٹی آئی واپس آ سکتا ہے یا پھیل سکتا ہے۔ ٹیسٹ ہمیشہ مستند لیبارٹری سے کروانے چاہئیں کیونکہ ٹیسٹ کے نتائج پر ہی آپ کی ممکنہ بیماری کی تشخیص اور علاج کا انحصار ہوتا ہے، اس سلسلے میں بہترین لیب کا انتخاب یہاں سے کریں۔

    اگر کسی بچے کو پیشاب کرتے وقت شدید درد ہوتا ہے، تو ڈاکٹر ایسی دوا بھی تجویز کر سکتا ہے جو پیشاب کی نالی کے حصے کو بے حس کر دیتی ہے۔ یہ دوا عارضی طور پر پیشاب کا نارنجی رنگ بنا دیتی ہے۔

    آپ کے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق مقررہ اینٹی بائیوٹکس کو شیڈول کے مطابق زیادہ سے زیادہ دن دیں۔ اپنے بچے کے باتھ روم جانے پر نظر رکھیں، اور اپنے بچے سے پیشاب کے دوران درد یا جلن جیسی علامات کے بارے میں پوچھیں۔ اینٹی بائیوٹکس شروع کرنے کے بعد یہ علامات دو سے تین دن کے اندر بہتر ہو جائیں گی۔

    اپنے بچے کو وافر مقدار میں پانی یا لیکوئڈ دیں، لیکن ایسے مشروبات نہ دیں جن میں کیفین ہو جیسے سوڈا اور آئسڈ چائے، کیفین مثانے میں جلن پیدا کر سکتا ہے۔ بچوں میں یو ٹی آئی کے انفیکشن کے علاج کے لیۓ ماہر اور پیشہ ور ڈاکٹر کا انتخاب یہاں سے کریں۔

    بچوں

    بچوں میں یو ٹی آئی  کی روک تھام

    چھوٹے بچوں کے لیے، ڈائپر کو کثرت سے تبدیل کرنے سے بچوں میں یو ٹی آئی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، کیونکہ یہ بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو روکتا ہے جو انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر آپ کا بچہ باتھ روم جانے آنے کی تربیت لے چکا ہے، تو اسے مناسب حفظان صحت سکھائیں، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے، جیسے آگے سے پیچھے کے مسح کا صحیح طریقہ اور اس کی اہمیت۔

    سوتی انڈرویئر پہننے اور پاک و صاف رہنے سے بھی بیکٹیریا کی افزائش اور جلن کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بچوں کو یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جب انہیں پیشاب کرنا ہو تو فورا باتھ روم جائیں اسے روکیں نہیں۔ جب پیشاب زیادہ دیر تک مثانے میں رہتا ہے تو یہ بیکٹیریا کے بڑھنے کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔

    Related

    Urinary Tract Infections in children
    Samra Nasir

      میں ثمرہ ناصر ، مرہم فیملی کا حصہ ہوں پیشے کے اعتبار سے تدریس سے وابستہ ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے شعبے سے گہری دلچسپی کے سبب فارغ وقت میں اسی شعبے میں ریسرچ کر کے اپنی معلومات دوسرے لوگوں کے ساتھ بلاگ کی صورت میں شئیر کرتی ہوں ۔

      Related Posts

      میپل شربت بمقابلہ شہد: صحت مند اور فٹ کون سا ہے؟

      June 26, 2022

      کیا کانٹیکٹ لینز کا استعمال بینائی پر اثر انداز ہوسکتا ہے؟

      June 26, 2022

      پھیپھڑوں میں پانی بھرجانے کی آخر علامات و جوہات کیا ہیں؟

      June 25, 2022

      Comments are closed.

      View Posts by Categories
      • Brain Issues
      • Cancer Causes and Prevention
      • Childrens Health
      • Chronic Conditions
      • COVID19
      • Dental Health
      • Diet & Nutrition
      • Eyesight Issues
      • Fitness & Exercise
      • Hair Care
      • Health News
      • Healthy Lifestyle
      • Heart Health
      • MARHAM Features
      • Men’s Health
      • Mental Well-Being
      • Nail Care
      • News
      • Pain Management
      • Pakistan Healthcare System
      • Skin Care
      • Sonology
      • Stomach Issues
      • Telemedicine
      • Urdu
      • Video Channel
      • Weight Loss & Obesity
      • Women's Health
      Read More
      • What is Cardiology in Pakistan
      • What is Dentistry in Pakistan
      • What is Dermatology & Cosmetology in Pakistan
      • What is Diet & Nutrition in Pakistan
      • What is Endourology in Pakistan
      • What is ENT: Everything You Need to Know
      • What is Gastroenterology: Everything You Need to Know
      • What is Gynaecology and Obstetrics
      • What is Hepatology: Everything You Need to Know
      • What is Homeopathy in Pakistan
      • What is Internal Medicine in Pakistan
      • What is Laparoscopic & Bariatric Surgery
      • What is Maternal Fetal Medicine: Everything You Need to Know
      • What is Nephrology
      • What is Oncology in Pakistan
      • What is Ophthalmology: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Orthopedic: Everything You Need to Know in 2021
      • What is Pathology in Pakistan
      • What is Pediatrics in Pakistan
      • What is Physiotherapy in Pakistan
      • What is Psychiatry & Psychology in Pakistan
      • What is Pulmonology in Pakistan
      • What is Radiology in Pakistan
      • What is Rheumatology in Pakistan
      • What is Urology in Pakistan
      • What is Vascular Surgery in Pakistan
      Facebook Twitter Instagram Pinterest
      © Copyright @ 2015-2022 Marham Medicare Pvt. Ltd. - All Rights Reserved

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.

       

      Loading Comments...
       

      You must be logged in to post a comment.