ممکن ہے آپ کے بچوں کی چھٹیاں ہونے والی ہوں اور اس سلسلے میں آپ کے بچے بہت خوش ہوں اور کہیں گھومنے جانے کی پلاننگ کر رہے ہوں۔لیکن آپ کے بچے اس بات سے ناواقف ہیں کہ ان چھٹیوں کو لیکر آپ کیا سوچتی ہیں۔
Table of Content
بچوں کی چھٹیاں اور مائیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان کو اس کی روزمرہ کی روٹین سے بریک ملنے کی ضرورت ہوتی ہے ایسے ہی بچوں کو بھی ان کی روٹین سے بریک چھٹیوں کی صورت میں ملتا ہے جس کو لیکر وہ بہت زیادہ خوش اور بےقرار ہوتے ہیں۔ اپنی چھٹیوں کو لیکر ان کے بہت ڈھیر سارے منصوبے ہوتے ہیں لیکن وہ اس بات سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں کہ ان چھٹیوں کے بارے میں ان کی ماں کیا سوچتی ہے۔
کچھ مائیں بچوں کی چھٹیوں کو لیکر بہت خوش ہوتی ہیں کیونکہ وہ بھی اپنی روزمرہ کی روٹین سے اکتا گئی ہوتی ہیں اور کچھ دن ارام کرنا چاہتی ہیں گھومنا پھرنا چاہتی ہیں جبکہ کچھ مائیں ان چھٹیوں سے گھبراتی ہیں، وہ یہ خیال کرتی ہیں کہ اب بچے پورا دن گھر پر ہوں گے، لڑائی جھگڑے، شرارتیں، مستیاں اور ہنگامہ ہوگا۔ہر ماں اپنی فطرت کے حساب سے سوچتی ہے۔
بچوں کی چھٹیوں کے ماؤں پر اثرات
بعض اوقات بچوں کی چھٹیوں کے ماؤں پر مثبت اور بعض اوقات منفی اثرتا بھی مرتب ہوتے ہیں اس کا انحصار اس وقت کے حالات اور واقعات پر ہے
بچوں کی چھٹیوں کے مثبت اثرات
چھٹیاں درحقیقت ہر انسان پر ہی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں کیونکہ یہ انسانی فطرت ہے کہ ایک جیسی روٹین سے انسان اکتا سا جاتا ہے اور پھر وہ اپنے کام میں دل نہیں لگا پاتا اس کے لئے اسے تھوڑا بریک مل جائے تو وہ تازہ دم ہو جاتا ہے۔ایسے ہی روزمرہ کی روٹین سے مائیں بھی تھک جاتی ہیں اور بچوں کی چھٹیاں ملنے پر ایک طرف انہیں بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں بھی چھٹیاں مل گئی ہیں
آرام کا احساس
سب سے پہلا احساس جو ایک ماں کو بچوں کی چھٹیاں ملنے پر ہوتا ہے وہ ہے آرام اور اطمینان کا احساس کیونکہ بچوں کے لئے صبح سویرے اٹھنا، انہیں تیار کرنا، ناشتہ بنانا،ان کا لنچ باکس ریڈی کرنا غرض جب تک بچے اسکول نہیں چلے جاتے ماں تو روبوٹ کی طرح ہی ہر کام کرتی نظر آتی ہے، چھٹیوں کی وجہ سے اسے بھی چند دن اس بھاگ دوڑ سےنجات ملتی ہے
گھریلو امور
ایک سمجھدار ماں ہمیشہ بچوں کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتی ہے اور بچوں کو بلاوجہ وقت ضائع کرنے نہیں دیتی بلکہ ان کے ساتھ مل کر چند اہم گھر کے کام سر انجام دیتی ہے جو وہ اکلیے نہیں کر سکتی جیسے کہ گھر کی سیٹنگ تبدیل کرنا، لان کی صفائی،یا گھر کی چھوٹی موٹی مرمت۔
خاندانی تفریح
اگر آپ فارغ ہوں تو بھی آپ تفریح کے لئے وقت نہیں نکال پاتے ہو خاص طور پر پوری فیمیلی کے ساتھ کیونکہ بچوں کے اسکول، ٹیسٹ یا ایگزام آپ کو ایسا کرنے سے روکرتے ہیں لیکن بچوں کی چھٹیاں ہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ پورا خاندان کسی فیمیلی ٹرپ پر جا سکتے ہو اور مل کر انجوائے کر سکتے ہو۔ خاندان کے ساتھ گھومنا پھرنا اپنے بچوں کو خوش ہوتے دیکھنا والدین میں ایک نئی جان ڈال دیتا ہے اور آپ بہت سی خوبصورت یادیں سمیٹ پاتے ہو
نئے تجربات
روزمرہ کی زندگی میں آپ کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہت کم موقع ملتا ہے مل کر چھٹیاں بتانے سے ہی اپ یہ جان سکتے ہو کہ آپ کا بچہ کتنا بڑا ہو گیا ہے اور اس میں کیا کیا خصوصیات موجود ہیں اور کیا مہارتیں ہیں۔اس کے علاوہ بچوں کی چھٹیوں میں آپ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر نئے تجربات کر سکتے ہیں جیسے کہ گھر کی دیواریں پینٹ کریں ، ککنگ یا بیکنگ، یا کوئی بھی نیا کھیل سیکھ سکتے ہیں یہ آپ پر ہے کہ آپ اپنے بچے کی چھٹیاں اس کے ساتھ کس طرح گزارتی ہیں۔
بچوں کی چھٹیوں کے منفی اثرات
کچھ ماؤں کے لئے بچوں کی چھٹیاں پریشانی کی وجہ بھی بنتی ہیں اور اس پر منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہیں لیکن اس کا انحصار ماں اور بچوں کی فطرت پر ہوتا ہے
آرام میں خلل
کچھ مائیں بچوں کی روزمرہ کی روٹین سے ہی خوش ہوتی ہیں ان کے نزدیک بچے اگر گھر پر ہو تو زیدہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ اگر بچے چھوٹے ہوں تو وہ صبح سویرے سے ہی ماں کو تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ گھریلو امور صحیح طور پر انجام نہیں دے پاتیں،اور اگر بچے بڑے ہیں تو ان کے لڑائی جھگڑے پورا دن پریشان کرتے ہیں۔
تھکن اور تناؤ
بعض اوقات بچے بہت زیادہ شرارتی ہوتے ہیں اور اپنی شرارتوں سے گھر والوں کی ناک میں دم کر دیتے ہیں، گھر الٹا کر دیتے ہیں، گھر کی اشیاء توڑ دیتے ہیں۔ گھر میں موجود بزرگوں کو پریشان کرتے ہیں اس کی وجہ سے وہ اپنی ماؤں کے لئے نفسیاتی اذیت کا باعث بنتے ہیں۔ اور تناؤ کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر ایسے بچوں کے ساتھ کہیں گھونے کے لئے بھی جایا جائے تو راستے میں ان کے لڑائی جھگڑے والدین کے لئے اذیت کا باعث بنتے ہیں اور ان کا چھٹیوں کا ٹرپ دردناک ہو جاتا ہے۔
اکتاہٹ
بعض اوقات بچوں کی چھٹیاں ماؤں میں بیزاری اور اکتاہٹ کی وجہ بنتی ہیں کیونکہ بچوں کے گھر پر ہونے کی وجہ سے گھر کے کام بڑھ جاتے ہیں۔ ایک طرف صفائی کر کے جاؤ تو دوسری طرف گھر بکھرا نظر اتا ہے وہ سمیٹو تو کوئی اور جگہ غرض بچے گھر پر ہوں تو گھر زیادہ گندا ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کی فرمائشیں الگ ماوں کو پریشان کرتی ہیں ان سب کی وجہ سے مائیں خود سے بھی بیزار نظر آنے لگتی ہیں۔
چھٹیاں ہر بچے کی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا حق بھی ہیں اب یہ ماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو چھٹیوں میں کس طرح مصروف رکھ سکتی ہیں تاکہ ان کی تفریح کے ساتھ ساتھ آپ کا بھی اچھا اور خوشگوار وقت گزرے۔