بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئے ضروری ہے۔ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لئے صبر، لچک اور حس مزاح کی ضرورت ہوتی ہے اس میں اس سوال کا جواب ڈھونڈنا بھی ضروری ہے کہ آیا کب اور کیسے اپنے خاندان آگے بڑھانا ہے؟ وقفہ کاری کے ہر ممکنہ فائدے اور نقصانات ہیں ۔ لیکن یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو آپ کے خاندان کی صحت کے لئے کام کرتا ہے ۔ لہذا کھلے ذہن کے ساتھ بچوں کے درمیان فاصلہ قائم کرنا ہی ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوگا۔

what to expect
بچوں کی پیدائش میں وقفہ والدین کی نظر میں
کچھ والدین بچوں کی پیدائش میں وقفہ کم رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ اکھٹے ہی نیند کی کمی، پاٹی ٹریننگ اور خوشیاں اور دیگر چیلنجز کو گزارنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ والدیں بچوں کی پیدائش مین وقفہ بڑا رکھنا چاہتے ہیں اور ہر بچے کے ساتھ گزارے جانے والے ہر لمحے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ترجیحات کے علاوہ دیگر عوامل بھی بچوں کی پیدائش میں وقفہ کا باعث بنتے ہیں۔بشمول مالیات، والدین کے تعلقات، اور زرخیزی کے خدشات ۔ اس معاملے میں مزید معلومات کے لئے طبی ماہرین سے رابطہ کریں۔
بچوں کی پیدائش میں وقفہ ڈاکٹروں کے مطابق
اگر آپ اپنے خاندان کو بڑھانے کے متعلق سوچ رہے ہیں تو ایک کے بعد ہونے والے دوسرے حمل سے متعلق سوچ لیں کیونکہ آپ کا ڈاکٹر آپ کو ایک بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ حاملہ ہونے کے لئے وقفہ لینے کا مشورہ دیتا ہے 2018 کے مطالعہ کے مطابق حمل کے درمیان 12 ماہ سے کم وقفہ کرنے سے بیماری،موت اور قبل از پیدائش کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ مطالعہ کے نتائج کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کم از کم 12 ماہ سے 24 تک ہونا صحت کے لئے بہتر ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر گائیناکالوجسٹ اس بات پر متفق ہیں کہ دو حمل کے درمیان کم از کم 18 ماہ کا وقفہ ہونا چاہیئے۔
بچوں کی پیدائش میں کم فاصلہ کی صورت میں صحت کو خطرہ
بچوں کی بیدائش میں وقفہ کم ہونے کی صورت میں صحت کو لاحق خطرات میں شامل ہیں قبل از وقت پیدائش،کم وزن بچوں کی پیدائش، سیزیرین ڈیلیوری کے بعد بچے میں وقفہ نہ ہونے کی صورت میں داغ لگنا، بچے کی نشونما کے ساتھ ساتھ رحم کے پھتنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسکے علاوہ حاملہ عورت کی جان بھی جا سکتی ہے اور حمل کے بعد بھی کئی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔وزن کا بڑھنا، وٹامن اور معدنی ذخائر کا کم ہونا ،جذباتی اجزاء کی تبدیلی، جسمانی صحت میں کمزوری۔
دو بچوں کے درمیان مثالی فرق
جب بھی آپ دوسرا بچہ پیدا کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو پچوں کی پیدائش مین وقفہ کتنا ہونا چاہیئے یہ فیصلہ آپ کا ذاتی ہوگا جو مختلف عوامل پر منحصر ہوگا ۔ لیکن اگر آپ ایک صحت مند ماں اور بچے کے بارے میں سوچتے ہیں تو پھر آپ لازمی طور پر کچھ چیزوں کے بارے میں سوچنا ہوگا ۔کچھ لوگ بچوں کے درمیان 2 سال کا وقفہ چاہتے ہیں تو کچھ لوگ 5 سال کا یہ ان کی ترجیحات پر منحصر ہے۔
بچوں میں 12 سے 18 ماہ کا فرق
جب بچوں میں 12 سے 18 ماہ کا فرق ہوتا ہے تو وہ ایک مثالی رشتہ قائم کرتے ہین ۔ دونوں پلے میٹ بن کر بڑے ہوتے ہیں لیکن دونوں ابھی چھوٹے ہیں اور ان کی شدید ضروریات ماں کی صحت پر اثر ڈال سکتی ہیں ۔ ماں کی ذمہ داریاں دوگنی ہو جاتی ہیں
بچوں میں 2 سال کا فرق
بچوں کی پیدائش میں وقفہ اگر 2 سال کا ہو تو یہ کافی مناسب ہوتا ہے ماں اور آنے والے بچے کی صحت کے لئے۔ اس کے علاوہ پہلا بچہ بھی عمر کے اس مرحلے پر پہنچ چکا ہوتا ہے جہاں وہ اظہار کر سکتا ہے اور چیزوں کو بہتر طور پر سمجھ سکتا ہے۔

firstcry parenting
بچوں میں 3 سال یا اس سے زیادہ کا وقفہ
بچوں کی پیدائش مین وقفہ اگر 3 سال یا اس سے زائد کا ہو تو پہلا بچہ کافی خودمختار ہو چکا ہوتا ہےاور اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے اس کے علاوہ اتنے وقفے کے دوران ماں کا جسم بھی پہلے حمل سے ، دودھ پلانے اور پیدائش کے اثرات سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکا ہوتا ہے ۔ البتہ اس سے زیادہ وقفہ کے بعد کا حمل بھی صحت سے متعلق پیچیدگیاں قائم کرتا ہے اور حؐل میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بچوں کی پیدائش میں وقفہ کاری کے فوائد اور نقصانات
حقیقت یہ ہے کہ تمام خاندانی ڈھانچے کے فوائد اور نقصانات ہو سکتے ہیں اسی طرح بچوں کی پیدائش میں وقفہ کاری کے بھی کچھ فوائد اور نقصانات ہیں جو عام مشاہدات پر مبنی ہیں۔
بچوں کی عمر میں کم وقفہ ہونا۔
بچوں کی پیدائش میں وقفہ کم ہو تو چند مسائل کے ساتھ چند والدین اسے مفید بھی جانتے ہیں۔

mom 365
فوائد
آپ کے لئے بچے کہ دودھ پلانا ، راتوں کو جاگنا، پاٹی ٹریننگ کرنا کچھ نیا نہ ہوگا کیونکہ یہ سب آپ حال ہی میں گزار چکے ہوںگے
آپ آنے پہلے بچے کے کپڑے، بستر، جھولا اور دیگر سامان دوسرے بچے کے لئے بآسانی استعمال کر سکتےہیں
آپ کے بچے دوستوں کی طرح بڑے ہو جائیں گے اور کھیلتے اور لڑتے اکھٹے بڑے ہو جائیں گے
اس کے علاوہ بچو کی دیکھ بھال اور اسکول کی ضروریات کا انتظام بھی آسانی سے اکھٹے ہو سکتا ہے۔

honeykids asia
نقصانات
حمل کے دوران کم وقفہ بچے کے ضائع ہونے کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے
اس کے علاوہ اگر بچوں کی پیدائش میں وقفہ ہو تو آپ کو ان کے آرام کے لئے اشیاء میں سرمایہ کاری کرنی پڑ سکتی ہے جیسی سٹرولر، کار سیٹس بیبی بیڈز وغیرہ۔
اس کے علاوہ دو چھوٹے بچوں کو کھانا کھلانے ، نہلانے، سلانے کے سلسلے میں بھی آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بچوں کی عمر میں زیادہ وقفہ ہونا
بچوں کی پیدائش میں وقفہ زیادہ ہو تو ماں اور آنے والے بچے کی صحت کے لئے بہتر ہو سکتا ہے پر اس کے علاوہ اس کے بھی کچھ فوائد اور نقصانات ہیں۔
فوائد
ایک بڑا بچہ نئے آنے والے بچے کا اچھے سے خیر مقدم کر سکتا ہے اور دیکھ بھال میں ماں کی مدد کر سکتا ہے
آپ کا بڑا بچہ خودمختار ہوگا اور اپنے کام خود کر سکے گا تو آپ کو چھوٹے بچے کو توجہ دینے کا موقع مل سکے گاآ
نقصانات
آپ کو نئے سرے سے چھوٹے بچے کو سنبھالے والے مراحل سے گزرنا پڑے گا دودھ پلانا ، راتوں کو جاگنا، ڈائپر بدلنا وغیرہ
آپ کو دوبارہ سے بچے کے لئے ہر چیز لینا ہوگی
آپ کا بڑا بچہ اپنے چھوٹے بہن بھائی سے حسد کر سکتا ہے
اس کے علاوہ آپ کے بچے عمر کے فرق کی وجہ سے ایک جیسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پائیں گ