بچوں میں آئرن کی کمی ان کی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے اور خون کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ معلوم کریں کہ آپ کے بچے کو کتنی آئرن کی ضرورت ہے، اور اس حالت میں مبتلا بچوں کو انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔آئرن کی کمی شیرخوار اور چھوٹے بچوں میں جسمانی اور ذہنی نشوونماء کو نقصان پہنچا سکتی ہے یہاں تک کہ معمولی سی کمی بھی ذہنی نشوونما کو متاثر کرسکتی ہے۔
Table of Content
۔ 1 بچوں میں آئرن کی کمی کی عام وجوہات
غذا میں آئرن کی کمی جسم میں خون کی کمی کی ایک عام وجہ ہے، بچے ملیریا اور پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے بھی خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔آئرن کی کمی بچوں میں نسبتاً عام ہے اور یہ اس وقت ہوتا ہے، جب خون میں ہیموگلوبن زیادہ سے زیادہ سطح سے کم ہو۔ آئرن کی کمی عام طور پر تین اہم وجوہات سے ہوتی ہیں۔
۔ 1 خراب خوراک
بچوں کو آئرن کی زیادہ ضرورت کی وجہ سے آئرن کی کمی کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، یا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک خوراک جو آئرن کے ذرائع کا معیار ناقص ہو، آئرن کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ اور دودھ کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ ایسی غذا جس میں دودھ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جو آئرن کا ناقص ذریعہ ہوتے ہیں، بچے کو آئرن کی کمی کے خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
۔ 2 خون کی کمی
خون کی کمی کی وجوہات پیٹ کے السر (جو کہ بچوں میں عام نہیں ہے) سے لے کر آنتوں کی شدید سوزش، پیراسائٹس انفیکشن جیسے ہک ورم تک ہو سکتی ہیں۔
۔ 3 کھانے سے مناسب آئرن جذب کرنے میں ناکامی
یہ سیلیک بیماری یا کرون کی بیماری جیسے حالات کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ جس میں آپ خوراک تو اچھی کھارہے ہوتے ہیں مگر وہ اچھی طرح سے جذب ہونے میں ناکام ہوجاتی ہے۔
۔ 2 بچوں میں آئرن کی کمی کی علامات
اگر آپ کے بچے میں آئرن کی کمی ہو سکتی ہے تو اس میں کئی علامات اشارہ کر سکتی ہیں۔
۔ 1 توانائی اور تھکاوٹ کی زیادہ کمی۔
۔ 2 ہیموگلوبن کی سطح میں کمی کے ساتھ ہی پیلا پن ہونا۔
۔ 3 ناخن جو ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔
۔ 4 زبان جو معمول سے زیادہ سرخ نظر آتی ہے اور/یا منہ کی طرف دراڑیں ہونا۔
۔ 5 کم بھوک یا غیر صحت مند خوراک کی اشیاء جیسے برف، مٹی، پینٹ یا نشاستہ کھانے کی خواہش۔
۔ 6 آئرن کی کمی والے بچوں کو بھی لیڈ پوائزننگ اور انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔
بچوں میں آئرن کی کمی پوری کرنے والی اہم غذائیں
آپ کے بچے کی خوراک میں آئرن کی کمی ان میں خون کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
آپ کی خوراک میں آئرن سے بھرپور غذاؤں کو بڑھانا خون کی کمی سے لڑنے کا ایک آسان اقدام ہو سکتا ہے۔
ہیمی آئرن والی خوراک ( آسانی سے جذب ہونے والی)
جانوروں سے حاصل کی جانے والی خوراک ہیمی آئرن والی خوراک ہوتی ہے، جو آسانی سے جسم میں جذب ہوجاتی ہے۔ ہمارا جسم نان ہیمی والی خوراک سے زیادہ ہیمی آئرن والی خوراک سے جلدی آئرن کی کمی پوری کرسکتا ہے۔
۔ 1 بڑا گوشت ( ہیمبرگر، بیف لیور، کارن بیف، اسٹیک)
۔ 2 چھوٹا گوشت جیسے کہ مرغی، ٹرکی (اس کے گوشت میں زیادہ آئرن ہوتا ہے)
۔ 3 مچھلی
۔ 4 ساسیجز
۔ 5 انڈے، وغیرہ
نان ہیمی والی خوراک (مشکل سے جذب ہونے والی)
۔1 گندم
۔ 2 دلیہ
۔ 3 آئرن سے بھرے ناشتے کے سیریل
۔ 4 پھلیاں
۔ 5 کابلی چنے
۔ 6 مسور کی دال
۔ 7 پکے پکائے بین (کین کے اندر)
۔ 8 اوون میں پکے آلو (چھلکے سمیت)
۔ 9 خشک پھل
۔ 10 خشک خوبانی
۔ 11 خشک انجیر
۔ 12 اعلیٰ قسم کا پاستا
۔ 13 اعلیٰ قسم کے چاول
۔ 14 گڑ کا شیرہ
۔ 15 بروکلی اور پالک
آئرن کے جذب کے لیے وٹامن سی سے بھرپور پھل اور سبزیاں
کھانے کے ساتھ یا کھانے کے بعد 1 سے 2 گھنٹے کے اندر وٹامن سی سے بھرپور پھل یا سبزیاں کھانے سے نباتاتی ذرائع سے آئرن کے جذب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
۔ 1 اس کی مثال، کیوی فروٹ، کھٹے پھل (جیسے سنترہ، چکوترا، کینو، مالٹا وغیرہ)
۔ 2 پپیتا، انناس، امرود، خربوزہ، اسٹرابیری، شہد
۔ 3 مٹر، پھول گوبھی، بند گوبھی، ٹماٹر، کدو وغیرہ شامل ہیں۔
وٹامن سی پانی میں حل پذیر ہوتا ہے۔ یہ گرمی کی وجہ سے آسانی سے ختم ہوجاتا ہے۔ لہذا سبزیوں کو زیادہ دیر تک بھگونے سے پرہیز کریں۔ کھانا بنانے کی وجہ سے وٹامن سی کے نقصان کو کم کرنے کے لئے، ان سبزیوں کو جلد از جلد تھوڑی مقدار میں پانی کے ساتھ پکائیں، یا تھوڑی مقدار میں تیل کے ساتھ ہلکا سا تلیں۔
دیگر غذائی اجزاء جو بچوں میں آئرن کی کمی کو روکنے کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔
۔1 آئرن کے علاوہ، جسم میں خون کے سرخ خلیے کو تیار کرنے کے لئے فولیٹ اور وٹامن بی 12 کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
۔ 2 سبز پتے دار سبزیاں، پھلیاں، سنترہ، پپیتا وغیرہ فولیٹ کا اچھا ذریعہ ہیں۔
۔ 3 وٹامن بی 12 گوشت، مچھلی، انڈا اور دودھ میں پایا جاتا ہے۔
۔ 4 سبزی خور وٹامن بی 12 کو وٹامن بی 12والے کھانے کی مصنوعات سے حاصل کرسکتے ہیں، یا غذائی ماہرین کی ہدایت پر سپلیمنٹ لے سکتے ہیں۔
۔ 5 آئرن کی کمی کو روکنے کے لئے تمام ضروری غذائی اجزاء کو حاصل کرنے کے لئے متوازن غذا کا ہونا بہت ضروری ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |