بچپن کا موٹاپا سنگین طبی حالت ہے جو بچوں اور نو عمروں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ خاص طور پر پریشان کن ہے کیونکہ اضافی وزن اکثر بچوں کو صحت کے مسائل کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔ جن میں کبھی بالغوں کے مسائل، بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول شامل ہیں۔ بچپن کا موٹاپا خود اعتمادی میں کمی اور اکیلے پن کا باعث بن سکتا ہے۔
بچپن کا موٹاپا کم کرنے کی ایک بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ آپ پورے خاندان کے کھانے کی روٹین کو تبدیل کرتے ہوئے روزانہ ورزش کی عادت کو اپنائیں۔ بچپن کا موٹاپا روکنے کے لئے بروقت اپنائی جانے والی حکمت عملی آپ کے بچے کی صحت کو ابھی اور مستقبل میں محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
۔ 1 بچپن کا موٹاپا ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
بچے مختلف وجوہات کی بنیاد پر موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں سب سے عام وجوہات جنیاتی عوامل، جسمانی سرگرمی کی کمی، غیر صحت بخش کھانے کے انداز یا ان تمام عوامل کا مجموعہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزن کا بڑھنا طبی عوامل جیسے ہارمونل مسئلی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے پر ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے۔ اس معاملے میں چند میڈیکل ٹیسٹس آپ کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔
اگرچہ وزن کے مسائل خاندانوں میں چلتے ہیں لیکن موٹاپے کی تاریخ والے تمام بچوں کا وزن زیادہ نہیں ہوگا۔ جن بچوں کے گھر کے تمام افراد کا وزن زیادہ ہوگا اس بچے کا وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوگا، لیکن اس میں بھی اہم کردار اس بچے کی روزانہ کی کھانے پینے اور رہن سہن کی عادات کا ہوتا ہے۔
۔ 2 خطرے کے عوامل
بچپن میں موٹا پے کی بدولت بہت سے عوامل ایسے ہیں جو اکھٹے ہو کر بچے کی صحت کے لئے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں
۔ 1 خوراک
باقاعدگی سے زیادہ کیلوریز والی غذائیں کھانا جیسے فاسٹ فوڈ، سینکا ہوا سامان، ائر اسنیکس کھانے سے آپ کے بچے کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کینڈیز، چاکلیٹس اور میٹھے مشروبات بھی وزن بڑھانے کی ایک بڑی وجہ مانے جاتے ہیں۔
۔ 2 ورزش کی کمی
جو بچے زیادہ ورزش نہیں کرتے ان کا وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ زیادہ کیلوریز نہیں جلاتے اور جسمانی سرگرمیوں میں کم حصہ لیتے ہیں اپنا زیادہ تر وقت ٹیلیویژن دیکھنے یا ویڈیو گیم کھیلنے میں گزارتے ہیں۔
۔ 3 خاندانی مسائل
اگر آپ کا بچہ زیادہ وزن والے خاندان سے تعلق رکھتا ہے تو اس کے وزن میں اضافے کا امکان باقی بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ لیکن احتیاطی تدابیر اپنا کر خوراک میں تبدیلیوں کے ساتھ بچے کے بڑھتے وزن کو روکا جا سکتا ہے۔
۔ 4 نفسیاتی مسائل
ذاتی، والدین اور خاندانی تناؤ بچے میں موٹاپے کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے ان حالات میں کچھ بچے ضرورت سے زیادہ کھانے لگ جاتے ہیں اور منفی سوچوں کے زیر اثر ان کا میٹابولزم صحیح طور پر کام نہیں کر پاتا اور بچوں کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔
۔ 5 سماجی و اقتصادی مسائل
کچھ کمیونیٹیز کے لوگوں کے پاس محدود وسائل اور سپر مارکیٹوں تک محدود رسائی ہے جس کے نتیجے میں وہ آسانی سے کھانے کی پیکڈ اشیاء خرید سکتے ہیں جو جلدی خراب نہیں ہوتی جیسے منجمد کھانے، کریکر اور کوکیز وغیرہ اس کے علاوہ تنگ گلیوں اور محلوں میں اور فلیٹس میں رہنے والے بچوں کو کھیلنے اور ورزش کرنے کے لئے جگہ میسر نہیں ہوتی ۔ یہ اسباب بھی وزن بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہو سکتے ہیں۔
۔ 6 بعض ادویات
بعض اوقات کسی تکلیف کے علاج کے طور پر لی جانے والی ادویات بھی وزن بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہیں۔
۔ 3 بچپن کا موٹاپا ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں
بچپن کا موٹاپا اکثر بچے کی جسمانی،سماجی اور جذباتی بہبود میں پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔
۔ 1 ٹائپ 2 ذیابیطس
یہ شدید حالت آپ کے بچے کے جسم کے گلوکوز کے استعمال کے طریقے کو متاثر کرتی ہے۔ موٹاپا اور خراب طرز زندگی ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔
۔ 2 ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر
ناقص خوراک آپ کے بچے میں یہ دونوں یا ان میں سے ایک بیماری پیدا کرنے کی وجہ بن سکتی ہے ۔ یہ عوامل شریانوں میں تختیوں کی تعمیر میں حصہ ڈال سکتی ہیں اور شریانوں کو تنگ کر سکتی ہیں جس کی وجہ سے مستقبل میں فالج یا دل کا دورہ پڑ سکتا ہے کولہوں اور گھٹنوں پر دباؤ کی وجہ بنتا ہے ۔ بچپن کا موٹاپا کولہوں، گھٹنوں اور کمر میں درد کا باعث بنتا ہے۔
۔ 3 سانس کے مسائل
دمہ ان بچوں میں عام ہوتا ہے جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ ان کی نیند میں خلل پیدا ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ اس بیماری میں رات کو نیند کے دوران سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۔ 4 جگر کی تکلیف
بچپن کا موٹاپا بچوں میں جگر کی تکلیف کا باعث بنتا ہے اس کی کوئی علامات نہیں ہوتی پر یہ جگر میں چربی ذخیرہ کرنے، جگر کو زخمی کرنے اور جگر کو نقصان پہنچانے کی وجہ بنتا ہے۔
۔ 5 سماجی اور جذباتی پیچیدگیاں
جو بچے موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں انہیں اپنے ساتھیوں کی جانب سے چھیڑچھاڑ یا غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے بچے میں خوداعتمادی کی کمی، ڈپریشن اور اضطراب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
۔ 4 روک تھام
بچپن کا موٹاپا روکنے کے لئے والدین کی حیثیت سے آپ پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جن کی بدولت آپ اپنے بچے کے بڑھتے وزن کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
۔ 5 ایک اچھی مثال قائم کریں
صحت مند کھانے اور باقاعدہ جسمانی سرگرمیوں کو اپنی خاندانی روٹین کا حصہ بنائیں۔ اس کا سب کو فائدہ ہوگا اور کوئی بھی تنہائی کا شکار نہیں ہو گا۔
۔ 6 خوراک کا انتخاب
خوراک کا انتخاب کرتے ہوئے بہت احتیاط سے کام لیں کم چکنائی والی غذاؤں کو اپنی روٹین میں شامل کریں سبزیوں اور پھل کا استعمال کریں ، کم چکنائی والے دودھ اور دہی کو استعمال میں لائیں۔ غیر صحت بخش غذائیں(جنک فوڈ) کا استعمال ترک کر دیں بچے کو روز نئی اور صحت بخش ڈشز بنا کر کھلائیں اور اس کے ساتھ کھانے کا مزہ لیں ۔
اس کے علاوہ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا بچہ پوری نیند لے کیونکہ بعض اوقات نیند کی کمی بھی بچوں میں موٹاپے کی وجہ بن سکتی ہے کیونکہ نیند کی کمی ہارمونل خرابی کا باعث بنتی ہے جس سے بھوک میں اضافہ پیدا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ کسی بھی ماہر غذائیت کی مدد سے آپ ڈائٹ پلانحاصل کر سکتے ہیں جس کی مدد سے بچپن کا موٹاپا روکا جا سکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|