سفید چینی نقصان دہ ہے اور اس بات سے سبھی واقف ہیں۔ لیکن یہ آج کے دور میں تقرہبا سب ہی کی خوراک کا ایک لازمی جز بن چکی ہے۔ ہمارے کھانے پینے کی کئی مصنوعات ایسی ہیں جن میں سفید چینی کی وافر مقدار شامل کی جاتی ہے اور ہم انجانے میں اس نقصان دہ جز کا استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کیچپ، بازاری چٹنیوں اور ڈبہ بند غذائوں کی تیاری میں چینی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے؟
آئیے جانتے ہیں کہ سفید چینی کو سفید زہر کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کے نقصانات کیا ہیں اور اس سے بچنا کیوں اہم ہے؟ صحت کے حوالے سے اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال پر بھی بات کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر کے مطابق۔۔۔
ڈاکٹر ہو کا کہنا ہے کہ شوگر کی اضافی مقدار کے اثرات ہائی بلڈ پریشر، جسم میں سوزش، وزن میں اضافہ، ذیابیطس، اور فیٹی لیور کی بیماری ہے۔ یہ سب ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہیں۔
موٹاپے کا باعث
دینا بھر میں موٹاپے کی وبا پھیلتی جا رہی ہے اور سفید چینی اور اس سے بنے مشروبات اس کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ان مصنوعات میں شامل شکر کو فروکٹوز کہا جاتا ہے۔ فروکٹوز کا استعمال بھوک کو بڑھا دیتا ہے۔ اسی شکر کا استعمال لیپٹن ہارمون کی حساسیت کم کر دیتا ہے۔ لیپٹن وہ ہارمون ہے جو آپ کے دماغ کو پیٹ بھر جانے کا سگنل بھیجتا ہے۔ اس کی حساسیت کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا پیٹ بھر جانے کے باوجود آپ کا جسم دماغ کو یہ سگنل بھیجنے کے قابل نہیں رہتا۔
یہ زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بنتا ہے اور نتیجے کے طور پر آپ کے وزن میں اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ چینی اور اس سے بنے مشروبات پیٹ اور کمر کے گرد چربی کی تہہ بنانے کا عمل تیز کر دیتے ہیں جو کہ ذیابیطس اور بلڈپریشر کی بڑی وجہ بھی ہے۔
دل کی بیماری
سفید چینی کا زیادہ استعمال بہت سی بیماریوں کی وجہ ہے جن میں دل کی بیماریاں سرفہرست آتی ہیں۔ دل کی بیماری دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ چینی کا استعمال دراصل ان تمام خطرات کو بڑھا دیتا ہے جو کہ دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ ان میں موٹاپا، ذیابیطس اور ٹرائی گلیسرائڈز میں اضافہ شامل ہیں۔
ناریل پانی گردے کی پتھری کا جادوئی حل
جلد کے مسائل
سفید چینی اور اس سے بنی مصنوعات ایکنی کی وجہ سے بھی بنتی ہیں۔ اس کے استعمال کی وجہ سے جسم میں انسولین کی مقدار، انڈروجنز، جلد پر چکناہٹ اور سوزش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ تمام عوامل جلد پر ایکنی کا باعث بنتے ہیں۔ اگر آپ چینی کا استعمال روک دیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ ایکنی کے مسائل بھی کم ہوتے چلے جائیں گے۔ جلد کے ماہر امراض سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔
کینسر کی وجہ
چینی کا زیادہ استعمال بہت سی اقسام کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے۔ دراصل چینی کا استعمال ان تمام عوامل کا باعث بنتا ہے جو کہ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ان میں موٹاپا، جسم میں سوزش اور انسولین کی حساسیت میں کمی شامل ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چینی کا استعمال خوراک کی نالی، چھوٹی آنت اور پھیپھڑوں کی جھلی کے کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ چینی کا استعمال ڈپریشن، جگر کی بیماریوں اور بڑھاپے کے عمل کو تیز کرنے کا سبب بھی ہے۔ اگر آپ ان تمام بیماریوں اور پریشانیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو آج ہی سے سفید چینی کا استعمال ختم کر دیجیئے اور اس کے جگہ قدرتی مصنوعات کا استعمال کیجیئے۔