Table of Content
خشک میوہ جات کی بات ہو تو بادام کے فوائد بے شمار ہیں کیونکہ یہ جسم کو ہر طرح سے صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔یہ ایل ڈی ایل یعنی خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور وٹامن ای، میگنیشیم اور پوٹاشیم سے بھرا ہوتا ہے ، جو خون کے ذریعے آکسیجن اور غذائی اجزاء کو زیادہ آزادانہ طور پر بہنے میں مدد کرتے ہیں۔ اپنی روٹین کے کھانے یا اسنیکس میں کچھ پھل، غذائیت سے بھرپور پتوں والی سبزیاں اور خشک میوہ جات شامل کریں۔ اور جب آپ خشک میوہ جات کی بات کر رہے ہیں تو صحت کے لیے بادام سب سے بہتر ہے۔ اس بلاگ میں ہمبادام کے فوائد پر بات کریں گے۔
مردوں کے لیۓ بادام کے فوائد
بادام ایک قدرتی سپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بادام کے فوائد ہرعمر کے مردوں کے لیے ہیں۔ بادام مردوںکو مضبوط جسم اور تیز دماغ حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اسے کچا کھائیں، بھون کر کھائیں، یا پھر اپنے پسندیدہ میٹھے کے ساتھ کھائیں، بادام کے فوائد ہر لحاظ سے بہت ہیں۔
بادام مختلف معدنیات، پروٹین، فائبر اور وٹامنز کا بھرپور ذریعہ ہیں جو آپ کی توانائی کو بڑھانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ بادام میں موجود غذائی اجزاء اعصابی نظام کو سہارا دیتے ہیں ۔ کیلشیم، میگنیشیم، مینگنیج، کاپر، پروٹین، زنک اور وٹامن اے میں بھرپور ہونے کی وجہ سے بادام مردوں میں ہڈیوں کے امراض جیسے آسٹیوپوروسس کو روکنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
مرد کی جنسی کارکردگی کا براہ راست انحصار جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح پر ہوتا ہے۔ مردوں میں بادام کے فوائد میں سے ایک یہ فائدہ بھی ہے کہ بادام میں کچھ ضروری عناصر ٹیسٹوسٹیرون کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں۔ زنک، سیلینیم اور وٹامن ای کی مدد سے مردوں کی جنسی صحت اور ہارمونل تولید کی نشوونما ہوتی ہے۔ بادام میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جنسی اعضاء میں خون کے بہاؤ کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ مردانہ جنسی کمزوری یا تولیدی مسائل سے پریشان افراد اپنی پریشانی کوچھپانے کے بجاۓ قابل بھروسہ ماہرین سے یہاں سے رجوع کریں۔
عورتوں کے لیۓ بادام کے فوائد
بادام کے فوائد جلد کےحوالے سے بھی بہت ہیں کیونکہ ان میں صحت مند چکنائی اور وٹامن ای ہوتا ہے جو بڑھاپے کودیرتک روکتا ہے۔ بادام زنک، کاپر، فولیٹ اور آئرن کا ذریعہ ہیں، یہ ایسے غذائی اجزاء ہیں جو مضبوط مدافعتی نظام بناتے ہیں۔ بادام میں وٹامن ای بھی زیادہ ہوتا ہے، جو پلمونری مدافعتی فنکشن کو سپورٹ کرنے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
بادام کے فوائد اس لیۓ بھی بڑھ جاتے ہیں کیونکہ یہ صحت مند چربی ، وٹامن ای اور دوسرے وٹامنز اور معدنیات سے بھرا ہوا ہے جو تولیدی نظام کو سپورٹ کرتے ہیں، بادام کھانے یا ناشتہ میں لینے سے حمل کو جلد ٹہرانے میں مدد ملتی ہے۔خواہش رکھنے کے باوجوداگر آپ بھی حمل میں تاخیرکی وجہ سے فکر مند ہیں تو ماہر اور قابل بھروسہ گائناکالوجسٹ سے مشورے کے لئے یہاں کلک کریں۔ بادام غذائی ریشوں سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے اور حمل کی ذیابیطس کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہےاور پری لیمپسیا کو روکتا ہے۔
بالوں کی نشوونما کے لیے بادام کے فوائد
بادام دراصل بادام کے درختوں کے پھل کا بیج ہیں۔ بالوں کے حوالے سے بادام کے فوائد یہ ہیں کہ بادام صحت مند وٹامنز اور معدنیات سے بھرے ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ کے بالوں میں نمی کی کمی ہے اور وہ بے جان نظر آتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو بادام کھانے یا خوراک میں شامل کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ بادام کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے فوائد تیل پر بھی ہیں۔ بناوٹ میں غیر چکنائی والا اور بالوں پر لگانا آسان ہے۔ یہ ایک بہترین ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے اور ضروری وٹامنز، غذائی اجزاء اور امینو ایسڈز کوبالوں کی جڑوں تک پہنچاتا ہے ، بالوں کی نشوونما کرتا ہے، بال کا گرنا کم کرتا ہے، خشکی سے نجات دیتا ہے، بالوں کے سروں کو مضبوط کرتا ہے اور جلد سفید ہونے سے روکتا ہے۔ بالوں کے تمام مسائل کے حل کے لیۓ ماہر ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ یہاں سے کریں۔
بادام جلد کو نکھارتا ہے
بادام جلد کو نکھارنے کے لیے بہترین ہیں۔ کھانے میں بادام کے فوائد کے ساتھ ساتھ لگانے میں بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں۔بادام کے فیس پیک کا استعمال صاف جلد حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وہ وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں، جو کہ جلد کو سفید کرنے اور چمکدار بنانے کا کام کرتے ہیں۔ وٹامن ای ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو اندر سے رنگت کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔ چمکدار جلد حاصل کرنے کے لیےبادام کے دودھ کو اسپرے کی بوتل میں محفوظ کریں اور دن میل کئی مرتبہ چہرے پر اسپرے کریں۔
بادام ایکنی کے لیۓ فائدہ مند ہے
بادام کے فوائد ایکنی کے حوالے سے بھی بہت ہیں۔ بادام آپ کی جلد کی حالت کو بہتر بنا کر آپ کی ایکنی کو کم کر سکتے ہیں۔ ایکنی ویب سائٹ کے مطابق، بادام میں موجود وٹامن ای آپ کے خلیات کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ آلودگی اور نقصان دہ بیکٹیریا فری ریڈیکلز کی مثالیں ہیں۔ آپ کے پورز سے پیدا ہونے والے قدرتی تیل فری ریڈیکلز کے ساتھ مل کرنتیجے میں پمپلز، بلیک ہیڈز اوروائٹ ہیڈز بھی بن سکتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں جیسے بادام آزاد ریڈیکلز کو دور رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ چہرے کے کیل مہاسوں سے پریشان ہیں ہیں تو ان سےمکمل نجات حاصل کرنےکے لیۓ پچاس فیصد رعایت کے ساتھ فوری اثر دکھانے والا ایکنی فیشل کروانے کے لیۓ یہاں سے رجوع کریں۔
دماغ کے لیۓ بادام کے فوائد
بادام دماغ میں اے سی ایسیٹیلکولین کی سطح کو بلند کرتا ہے، جو کہ یادداشت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور الزائمر کی بیماری سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔بادام کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ بہترین یادداشت کے لیۓ آٹھ سے دس بادام رات بھر پانی میں بھگو کر دن میں کھانا کارآمد ہوتا ہے۔اس کے علاوہ، بادام میں دوسرے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو یادداشت کے افعال اور دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |