بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جس کو سال کے بارہ مہینے کھایا جا سکتا ہے ۔ سردی میں یہ اگر جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے تو گرمی کے موسم میں یہ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرنےکا باعث ہوتا ہے۔
یہ غذائيت سے بھر پور ایک ایسی گری ہے جس میں بیک وقت وٹامن اور منرل کا خزانہ موجود ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا صحت بخش ہوتے ہیں۔ آج کل کے دور میں تمام ڈاکٹر ان کی خوبیاں بیان کرتے ہیں اور اسکے استعمال کا مشورہ بھی دیتے ہیں تاہم اس حوالے سے ڈاکٹر کی رہنمائی خصوصی اہیمت رکھتی ہے اس وجہ سے ڈاکٹر سے مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
بادام پانی میں بھگو کر یا بغیر بھگوئے کھانے کی افادیت۔
ویسے تو بادام کو بغیر بھگوۓ کھانا بھی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے مگر اکثر افراد بادام کو رات بھر بھگو کر رکھتے ہیں اور صبح نہار منہ اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ ماہرین کے نزدیک بادام کو بھگو کر کھانا اس کی افادیت کو کئی گنا بڑھانے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق۔۔۔
رات بھر بادام کو بھگو کر رکھنے کے سبب ان کے چھلکے میں موجود زہریلا مواد خارج ہو کر اس کے فائدوں کو بڑھا دیتا ہے ۔ اس میں موجود گلوٹین ڈی کمپوز ہوجاتا ہے اور اس کو مضر اثرات سے پاک کر دیتا ہے۔
وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت مند چکنائیوں سے بھرے بادام کو صبح ناشتے سے پہلے شامل کرنا آپ کی صحت کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے، یہ ورسٹائل ہوتے ہیں اور انہیں بھگو کریا کچا کھایا جا سکتا ہے یا پھر مختلف پکوانوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
بادام کے غذائی اجزاء۔
اس میں وٹامن ای، غذائی فائبر ، میگنیشیم ، کاپر ، زنک ، آئرن ،پوٹاشیم اور کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے یہی سبب ہے کہ بے وقت کی بھوک کو مٹانے کے لیۓ بادام کسی بھی دوسرے اسنیکس کے مقابلے میں زيادہ مفید ہوتا ہے۔مٹھی بھر بادام جسم کو 161کیلوری توانائی فراہم کرتا ہے جس میں 5۔2 گرام قابل ہضم کاربوہائيڈریٹ بھی موجود ہوتے ہیں۔
بادام کے طبی فوائد۔
بادام صحت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کو بہت سارے حوالوں سے طبی فوائد فراہم کرنے کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے، اور پانچ اہم بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات۔
بادام ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے یہ جسم سے زہریلے مادے خارج ہونے میں مدد دیتا ہے ۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے اور کینسر کے خلاف لڑنے کی طاقت فراہم کر کے جسم کو کینسر کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔بادام کو چھلکے کےساتھ کھانا بہت مفید ہوتا ہے کیوں کہ اس کے چھلکے کے اندر اس کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں۔بعض صورتوں میں آپ بادام کو چھلکے کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔
ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ مفید۔
بادام میں کاربوہائیڈریٹ کی شرح کم ہوتی ہے اس کے مقابلے میں اس میں صحت بخش چکنائی ، پروٹین اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں میگنیشیم کی موجود گی اس کو ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ بھی مفید بناتا ہے۔
عام طور پر ٹائپ 2 ذیابطیس کے مریضوں میں سے 25 سے 30 فی صد میں میگنیشیم کی کمی ہوتی ہے ۔ بادام کے استعمال سے ان کے جسم میں میگنیشیم کی کمی دور ہوتی ہے جس سے ان کے خون میں شوگر کا لیول نارمل حالت میں آجاتا ہے اور انسولین سے حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کی شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
بادام میں میگنیشیم کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیۓ بہت مفید ثابت ہوتی ہے ۔ہائی بلڈ پریشر انسان کو دل کے دورے ، فالج اور گردے کے امراض کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے اس کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔بادام کا استعمال اس کو کنٹرول کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے اور اس میں موجود میگنیشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
وزن کم کرنے میں مفید۔
ان میں فائبر کی موجودگی ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول کی شرح کو بھی کم کرتا ہے بادام کو کھانے سے جسم کے میٹابولزم کا عمل تیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کی ریسرچ۔۔۔۔
اس حوالے سے ماہرین نے 100 موٹاپے کا شکار خواتین پر ریسرچ کی ان میں سے جن خواتین نے بادام کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بنایا ان کا وزن دوسری خواتین کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوا جب کہ جن خواتین نے غذا میں ان کا استعمال نہیں کیا ان کو وزن کم کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اگرچہ ان میں چکنائی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے مگر بادام میں موجود چکنائی وزن بڑھانے کے بجاۓ کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
بادام وٹامنز، معدنیات، پروٹین، فائبر، صحت مند چکنائی، میگنیشیم، وٹامن ای اور دیگر ضروری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں۔ وہ ورسٹائل ہیں اور انہیں بھگو کر، کچا کھایا جا سکتا ہے یا مختلف پکوانوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ ان میں کیلوریز زیادہ ہیں، اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ اس نٹ سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے غذائی ماہرین کے مشورے سے اس کی سرونگ سائز کا استعمال کریں گے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|