بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانے کے بہت سے فوائد ہیں۔ بال کسی بھی شخصیت کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کچھ چیزیں قدرتی ہی اچھی لگتی ہیں اور بال اگر ایک بار خراب ہوجائیں تو پھر انہیں پہلی جیسی حالت میں واپس لانا مشکل ہو جاتا ہے۔
بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانے کے فوائد۔
بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانے سے بالوں کی قدرتی خوبصورتی برقرار رہتی ہے۔ موجودہ دور میں روزمرہ کے مصروف شیڈول اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث بالوں کی صحت خراب سے خراب تر ہوتی چلی جاتی ہے۔
کیونکہ بال سراسر نظر انداز ہوجاتے ہیں بس شیمپو اور زیادہ سے زیادہ کنڈیشنر یاد رہ جاتا ہے، لیکن بالوں کی دیکھ بھال بہت اہم ہے اور اسکا ہمیں اس وقت احساس ہوتا ہے جب سرمیں بالوں کی تعداد کم سے کم اور بالوں کے دیگر مسائل آشکار ہونے لگتے ہیں۔
بالوں میں تیل ڈالنے کی اہمیت۔
بالوں میں تیل ڈالنا ہم سب کے لئے کچھ نیا نہیں ہے، بچپن میں ماں کے ہاتھوں سے لگایاہوا تیل کوئی نہیں بھول سکتا لیکن یہ ضرور ہے کہ ہم لوگ اب بالوں میں تیل ڈالنے کی اہمیت کو نظرا نداز کرتے جارہے ہیں۔
باقاعدگی سے بالوں میں تیل لگانے سے بالوں کے مختلف مسائل کا سب سے زیادہ موثر علاج کیا جاسکتا ہے اسکیلپ کا اپنا طریقہ کار ہے، یعنی بالوں کو قدرتی آئل مہیا کرکے بالوں کو غذا فراہم کرنا اور انکی افزائش کرنا لیکن اسکیلپ پر بہت سارے پورز ہیں جن میں آئل جذب ہوجاتاہے اور وہ بلاک ہوجاتے ہیں۔
مساج کے لیے تیل کا انتخاب۔
مساج کے لئے نیم گرم آئل کا استعمال مفید ہے۔
۔ 1 کیسٹر آئل۔
۔ 2 زیتون کا تیل۔
۔ 3 سرسوں کاتیل
۔ 4 بادام کا تیل
۔ 5 سب سے مشہور ناریل کا تیل بالوں کو ضروری عناصر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بالوں کی بہتر افزائش کرتے ہیں۔
دیگر کارآمد تیل۔
اسکے علاوہ موروکن ارگن آئل،ٹی ٹری اور جوجوباآئل یہ تمام تیل وٹامن ای کی خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں اور اسکیلپ کی پی ایچ لیول میں توازن رکھتے ہیں ذیل میں بالوں میں تیل لگانے کے فوائد درج ہیں جو ان کو درپیش مسائل کا آسان حل مہیا کرسکتے ہیں۔
۔ 1 نرم و ملائم ،چمکدار بال۔
نرم وملائم چمکدار بال ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے اگر بال چمکدار ہوں تو شخصیت اور بھی پرکشش ہوجاتی ہے۔ بال صحت مند اور چمکدار ہونا حفظان صحت اور غذائیت سے بھرپور ہونے کی علامت ہے اس سلسلے میں آپ دہی ،انڈے کی زردی اور ایلوویرا کا استعمال کرسکتے ہیں۔
استعمال کرنے کا طریقہ۔
۔ 1 اگر دوچمچ ایلوویرا جیل اور دوچمچ ناریل کے تیل کو آپس میں ملاکر 20 منٹ بالوں میں لگائیں اور بال دھولیں تو آپ ان میں نمایا ں فرق محسوس کریں گے۔
۔ 2 اسی طرح آپ انڈ ے کی زردی کو سرسوں کے تیل میں ملاکر بھی لگاسکتے ہیں۔
۔ 2 بالوں کی غذا۔
بال بڑھنے کے لئے غذاکی ضرورت ہوتی ہے ان کو روزمرہ کی بنیاد پر وٹامن اور دیگر اہم اجزاء کی فیڈ کی ضرورت ہوتی ہے ان میں تیل لگانے سے دوسرے کیمیکل مثال کے طورپر شیمپو وغیرہ سے پہنچنے والے نقصانا ت سے بچا جاسکتا ہے تیل ایک ایسا ایجنٹ ہے، جو ان کو غذائیت فراہم کرتا ہے۔ تیل کے مساج سے پورز کھل کر آئل کو بہتر طریقے سے جذب کرتے ہیں خون کی گردش کو فروغ دے کر آپکو طمانیت کا احساس دیتا ہے۔ باقاعدگی سے تیل لگانے سے جڑیں مضبوط اور بال لمبے اور صحت مند ہوتے ہیں۔
۔ 3 بالوں کے پروٹین کی حفاظت۔
بال صرف پروٹین ہیں اور اسکی جڑیں جلدی خلیات کے نیچے ہوتی ہیں، باقاعدہ آئلنگ کے زریعے انھیں غذائیت پہنچائی جاسکتی ہے، اگر بال بھربھرے ہوکر کمزور ہوجائیں اور آسانی سے ٹوٹنے لگیں تو اسکی وجہ پروٹین کی کمی ہوتی ہے کیسٹر،زیتو ن اور بادام کے تیل کی مددسے پروٹین کی طاقت دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تیل کی مددسے ان کو بے جان، روکھا، دومنہ کا ہونے اور گرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اسپلٹ اینڈز بالوں کا اہم مسئلہ ہے، جو پروٹین کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہیں اور باقاعدگی سے آئلنگ اسکا آسان حل ہے۔
خارش اور سرخی نقصان دہ بیکٹیریا کے ہونے کی علامت ہوتی ہے اگر آپ تیل میں تھوڑا ساشہد ملا کر لگائیں تو یہ آپکو اینٹی بیکٹیریل علاج کی خصوصیات فراہم کرے گا اسکے ساتھ ساتھ اسکیلپ کو صحت مند اور ہائیڈریٹ رکھنے والے ضروری عناصر بھی فراہم کرتا ہے۔
۔ 4 خشکی سے روک تھام۔
خشکی بالوں کی خرابی اور گرنے کی اہم وجہ ہوتے ہیں۔ خشکی مردہ خلیات ہوتے ہیں جو اگر آپکے لباس پر آجائیں تو آپ کو شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ خشکی کے باعث ہونے والی جلن اورخارش ان کے حجم کو خراب کرنے کاسبب بنتی ہے۔
اسکیلپ خشک ہونے کے باعث خشکی کا شکار ہوتی ہے۔تیل کی مناسب مقدار کے مساج سے اس مسئلہ سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ اسکیلپ کے مردہ خلیات میں موجود غدود تیل کی پیداوار کم کردیتے ہیں یا بند کردیتے ہیں جسکے باعث خشکی ہوتی ہے۔تیل کے ذریعے ان غدود کو غذائیت مہیا کی جاسکتی ہے۔
۔ 5 قبل از وقت سفیدی سے بچاؤ۔
باقاعدگی سے آئلنگ اور مساج بالوں کا رنگ برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ اسکیلپ میں موجود میلانوسائٹس کی اعلیٰ مقدار بالوں کو گہرا رنگ دیتی ہے اور اسکی کمی کے باعث بالوں میں سفیدی لاتی ہے۔
آئلنگ سے آپ اپنے بالوں کو نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں الٹراوائیلٹ شعاعوں سے تحفظ اس کے رنگ کو خراب ہونے سے بچاتا ہے تاہم اس کی سفیدی کی جینیاتی وجوہات اور کھانے میں پروٹین اور وٹامن کی کمی بھی ہوسکتی ہیں۔
۔ 6 ذہنی اور جسمانی سکون۔
نیم گرم تیل کے مساج سے سر میں خون کے بہاؤ کو فروغ اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔ ہمارا دماغ ہماری تمام سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کا اہم مرکز ہے۔ آئلنگ کی مدد سے دماغ کی رگوں اور اعصاب کو سکون پہنچتا ہے سرمیں باقاعدگی سے سرسوں کے تیل کے مساج سے آنکھوں کی روشنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اگر آئلنگ کے بعد گرم تولیہ 20 منٹ کے لئے لپیٹ لیا جائے تو اس سے تیل جڑوں میں اچھی طرح جذب ہوجاتا ہے روزانہ آئلنگ سے آپکی روزمرہ کارکردگی اور بالوں کی صحت میں ایسا اضافہ ہوگا کہ آپ اسے اپنی عادت بنالیں گے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |