خشکی کو سکری بھی کہا جاتا ہے اس بیماری میں سر کی جلد پر چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے چھلکے پیدا ہو جاتے ہین اور اکثر یا کندھوں پر بکھرے نظر آتے ہیں جو کہ بدنما لگتے ہیں مختلف علامات کے لحاظ سے خشکی سکری کو مندرجہ ذیل قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے

سکیلی سیبوریا
ویکسی سیبوریا
ایلیس سیبوریا
پٹی ری آسس
آئیں ان بیماریوں کی تفصیل جانتے ہیں
Table of Content
سکیلی سیبوریا
خشکی کی اس قسم میں بہت سے چھوٹے چھوٹے سفید رنگ کے چھلکے سر کی جلر پر نظر آتے ہیں جن کو اگر ہٹایا جائے تو ان کے نیچیے جلد انتہائی خشک نظر آتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی جلد پر خشکی آتے ہی بالوں کے گرنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے

ویکسی سیبوریا
اس بیماری میں سر کی جلد جگہ جگہ سے نرم اور پیلے رنگ کی موم سے ڈھکی ہوئی نظر آتی ہے یہ گنجے پن کی ابتدائی علامتوں میں سے ایک ہوتا ہے اس بیماری میں خشکی سر کی جلد پر موم کی صورت میں جم جاتی ہے جو بالوں کے لیئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے

ایلیس سیبوریا
یہ بیماری بچوں میں عام ہوتی ہے اس میں سر کی جلد چکنی محسوس ہوتی ہے بچے اپنی سر کی صفائ خود نہیں رکھ سکتے لہذا ماؤں کو چاہیئے کہ ان کی سر جلد کو نقصان سے بچانے کے لیئے بہتر اقدام کریں

پٹی ری آسس
بیماری کی یہ قسم جس میں سر کی جلد کے ابھرے ہوئے حصے سے الگ ہو کر گرنے لگتے ہیں اس کے مختلف مراحل ہوتے ہیں جو سر میں ٹکڑیوں کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں اور ان مراحل کے دوران سر میں سخت کھجلی ہوتی ہے پھر متاثرہ حصے چکنے ہو جاتے
ہیں اور بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں

خشکی کی وجوہات
اس بیماری کا علاج کرنے سے پہلے اس بیماری کی وجوہات جاننا بہت ضروری ہے تاکہ احتیاط کرکے بیماری کو روکا جاسکے
ادویات کا استعمال خشکی پیدا کرتا ہے
جب کوئی شخص بیمار ہوتا ہے تو بہت زیادہ دوائیاں استعمال کرنے سے سر میں خشکی نظر آنے لگتی ہے

اعصابی تناؤ خشکی کا سبب
ہر وہ شخص جو اعصابی تناؤ اور ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوگا اس بیماری میں ضرور مبتلا ہوگا

خوراک کا عمل دخل
جسمانی صحت اور خوراک کا بھی بڑا اہم کردار ہے جب خوراک ٹھیک طور پر ہضم نہ ہو تو جسم اپنی کثافتیں خشکی کی شکل میں خارج کرنا شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے پورے جسم میں یہ بیماری نمودار ہوجاتی ہے

خشکی دور کرنے کے طریقے
خشکی کے علاج کے بہت سے گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کا استعمال اگر ہم اپنی روز مرّہ کی زندگی میں شامل کردیں تو ہماری سر کی جلد صحت مند رہے گی اور بال خشک بھی نہیں ہوں گے
اچھی اور متوازن غذا کے ساتھ ساتھ اگر آپ یہ طریقے آزمائیں گے تو بالوں کی خشکی کی کمی میں نمایاں فرق دیکھیں گے بلکہ مکمل خاتمہ بھی ہوسکتا ہے
یہ بیماری آپ کے سر کی جلد اور بالوں کو خشک کردیتی ہے آئیں چند ٹوٹکوں کا ذکر کریں
زیتون کا تیل
خشکی دور کرنے کے لیئے تولیہ کو گرم کرکے اپنے سرپر لپیٹیں تاکہ جلد کے مسام کھل جائیں اس کے بعد نیم گرم زیتون کا تیل سر کی جلد پر انگلیوں سے لگائیں اور جذب کرنے کی کوشش کریں پھر ہر بل شیمپو سے بالوں کو اچھی طرح دھولیں
لیموں کا تیل
خشکی کے علاج کے لیئے کسی بھی عام شیمپو میں
وٹامن ای کے کیپسولز 2 عدد
روز میری آئل 10قطرے
10 قطرے(oil essential) لیموں کا تیل
اس شیمپو کو 10 منٹ سر پر لگا کر ہلکا مساج کریںپھر 10 منٹ لگا کر چھوڑدیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے سر دھولیں
خشکی کا علاج دہی سے
خشکی دور کرنے کے لیئے دہی میں تھوڑا سا میٹھا تیل ڈال کر سر دھو نے سے آدھا گھنٹہ قبل اچھی طرح لگائیں پھر کسی اچھے شیمپو سے نیم گرم پانی سے سر کو دھولیں
ناریل کا تیل
اس بیماری کو ختم کرنے کے لیئے نہانے سے پہلے
ناریل کا تیل 5 کھانے کے چمچ
لیموں آدھا لیموں کا رس
اچھی طرح مکس کرکے سر میں ایک گھنٹہ لگا کر اچھی طرح مساج کریں پھر کسی بھی اچھے شیمپو سے سر دھولیں
خشکی کا علاج سرد موسم میں
اکثر لوگ سرد موسم میں زیادہ خشکی کا شکار ہوتے ہیں سردیوں کا موسم سب کو پسند ہوتا ہے مگر ساتھ ہی بہت ساری خشکی بھی لیکر آتا ہے سردیوں کا موسم آتے ہی آپ کا دل میوے کھانے گرم مشروبات پینے کو کرتا ہے جس کی وجہ سے خشکی آپ کے سر پہ نمودار ہوجاتی ہے
سردیوں کا موسم آتے ہی اکثر لوگ سارا دن میں پانی کا کم استعمال کرتے ہیں جو کہ انتہائی خشکی کا سبب بنتا ہیےسرد موسم میں جسم کے ساتھ ساتھ سر کی جلد بھی متاثر ہوتی ہے اس بیماری سے چھٹکارہ پانے کے لیئے نہایت آزمودہ ٹوٹکہ ہے
دہی ا یک چمچ
سرسوں کا تیل ایک چمچ
انڈہ ایک عدد
چینی ایک چمچ
ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے سر پہ 2 گھنٹے کے لیئے لگائیں اس کے بعد کسی بھی اچھے شیمپو سے دھولیں