کریلا بارش کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کریلا اور کڑوی سبزیاں اور جڑی بوٹیاں جیسے نیم، میتھی کے بیج کھانے سے، کسی بھی انفیکشن کو روکنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ بارش کے موسم میں کریلا کھانوں کے ساتھ ساتھ دوائیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
کریلا قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ برسات کے موسم میں عام طور پر انفیکشن کے زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ کڑوے ذائقے کی وجہ سے یہ انفیکشن کو کم کرتا ہے اور میٹابولزم کا توازن برقرار رکھتا ہے۔
۔1 کریلا, غذائیت سے بھرپور
کریلا وٹامن اور منرلز کا بھرپور ذریعہ ہے۔ اس میں آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامنز اے اور سی پایا جاتا ہے۔ اس میں پالک سے دوگنا کیلشیم اور بروکولی جیسا بیٹا کیروٹین ہوتا ہے۔ کریلے میں مختلف اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامیٹری مرکبات موجود ہوتے ہیں۔
یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، اس طرح دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، سانس کی صحت کو بہتر بناتا ہے، جلد کی صحت کو بڑھاتا ہے اور عمر بڑھنے کے اثرات کے خلاف خصوصیات رکھتا ہے۔
۔2 کریلے کے استعمال
جیسا کہ کریلا کے نام سے ہی پتہ چلتا ہے، اس کی ایک خصوصیت اس کا کڑوا ذائقہ ہے، لیکن اگر یہ پکا ہوا ہو اور پکانے کا عمل درست ہو، تو یہ ہمارے لذیذ ترین کھانوں میں سے ایک ہے۔ کریلے کو چھیلنے کے بعد اگر اس کو نمکین پانی میں دو گھنٹے بھگو کر رکھ دیا جائے تو اس کی کڑواہٹ کم ہو جاتی ہے۔ کریلے کا جوس ایک معجزاتی صحت بخش مشروب سمجھا جاتا ہے خاص طور پر اس کا رس ذیابیطس والوں کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔
اگر آپ اس موضوع پر کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا ایپ ڈاؤن لوڈ کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریں۔
۔3 کریلے کے فوائد
کریلا برسات کے موسم میں کھانے کی تجویزدی جاتی ہے کیونکہ اس میں معدنیات، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ سب جسم کو موسمی بیماریوں سے بچانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں کریلے میں موجود کڑواہٹ بھوک کو بڑھاتی ہے اور اس کا پوٹاشیم ڈائیورٹک اثر رکھتا ہے اس لیے یہ جسم کی اندرونی حرارت کو کم کرتا ہے۔ یہ موسم برسات کے لیے بہترین سبزی ہے۔ اس کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔
۔1 وزن کم کرنے میں معاون
کڑوے ذائقے کی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اسے پسند نہیں کرتے۔ لیکن اگر آپ واقعی وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اپنی روزمرہ کی خوراک میں اس غذائیت سے بھرپور سبزی کو شامل کرنا آپ کے جسم کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کریلے کا جوس پینا، جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک ضروری ٹانک بھی ہے یہ آپ کے پیٹ کی چربی جلانے اور تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کریلے کا عرق انسانی چربی کے خلیات کو ایکٹو کرنےمیں مدد کرتا ہے اور نئے چربی کے خلیات کی تشکیل اور نشوونما میں بھی رکاوٹ بنتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ کریلا موٹاپے کے علاج کے لیے قدرتی ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
۔2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین
کریلے میں پولی پیپٹائڈ، انسولین جیسا مرکب اور چارنٹین ہوتا ہے، جو ذیابیطس کے لیۓ خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ اجزاء خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں تیزی سے مدد کرتے ہیں۔ یہ میٹابولزم کو ریگولیٹ کرکے اور جسم میں استعمال ہونے والی چینی سے انسولین کی سطح میں اضافہ اور کمی کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ کریلا ہائپوگلیسیمک ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ گھلنے والے فائبر کا بھرپور ذریعہ بھی ہے۔
۔3 ہاضمہ بہتر کرتا ہے
اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کریلے کا جوس پینا انزائمز کی پیداوار کو ایکٹو کرتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ شہد کریلے کے جوس میں ملا کر پینے سے ہاضمہ کے افعال کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔ کریلے میں موجود غذائی ریشے نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ کریلا کھانے کے بعد آپ کبھی بھی بھاری پن، پھولا ہوا پیٹ یا تیزابیت محسوس نہیں کریں گے۔ اس لیۓ یہ برسات جیسے بھاری موسم کی بہترین غذا ہے۔
۔4 کینسر سے بچاتا ہے
کریلے کا جوس کینسر کی کچھ اقسام کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق، کڑوے کریلے کا رس لبلبے کے کینسر کے خلیوں کی گلوکوز کو میٹابولائز کرنے کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے اور اس طرح خلیات کے توانائی کے ذخائر کو کم کر دیتا ہے اورآخر کار انہیں ختم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کریلے کا عرق مؤثر طریقے سے چھاتی کے کینسر کا علاج کر سکتا ہے۔
۔5 دمہ کا علاج کرتا ہے
کریلے کا جوس پینے سے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں جمع ہونے والے بلغم کو دور کرکےمستقل رہنے والی کھانسی اور سانس لینے کی دشواریوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس لیے کریلے کا رس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور دمہ کے لیے موثر علاج ثابت ہو سکتا ہے۔
۔6 جلد کے لیے بہترین
چونکہ کریلا انسانی جسم کے اندر سے خون کو صاف کرتا ہے، اس لیے اس کا رس پینے سے قبل از وقت بڑھاپے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ کریلے کا جوس پینے سے جلد کی اوپری سطح سے باریک لکیروں کو دور کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ اس لیے کریلا کا جوس ایک بہترین ڈیٹاکسیفائر اور جلد کو صاف کرنے والی سبزی ہے۔
یہ کریلے کی صحت بخش خصوصیات میں سے صرف چند ایک ہیں۔ اس کا جوس پئیں، اس کی سبزی بنائیں، یا کسی کرسپی اسنیکس میں اس کا مزہ لیں۔