بواسیر کی بیماری بہت عام ہوچکی ہے۔اس کا علاج بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ایک تکلیف دہ مرض ہے۔ہم گھریلو نسخوںسے بھی اس بیماری کا علاج کر سکتے ہیں،لیکن جب یہ مرض بڑھنے لگے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ اس مرض کے علاج میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔کیونکہ یہ شدت بھی اختیار کرسکتا ہے۔
ہمیں اس مرض کی روک تھام کے لئے اپنے طرزِزندگی پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ہم ناقص غذا کے استعمال سے بھی اس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ورزش کی کمی بھی اس بیماری کی وجہ بن سکتی ہے۔ہماری روزمرہ زندگی میں گوشت کا زیادہ استعمال اس کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ گوشت کی وجہ سے کونسے اثرات مرتب ہوتے ہیں تو میرے ساتھ اس بلاگ کو لازمی پڑھئیں۔
بواسیر کیا ہے؟
یہ ایک تکلیف دہ مرض ہے۔بواسیر انتڑیوں کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ مرض بڑی آنت اور مقعد کے سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس کی بیماری بڑی عمر کے لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے جن میں 45 سے 65 سال کے لوگ شامل ہیں۔سوجی ہوئی نالیوں کو بواسیر کہتے ہیں۔
وجوہات-
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا کہ نامناسب طرززندگی اور ناقص غذا بھی اس کی وجہ بن سکتی ہے۔اس کے علاوہ اس کی یہ وجوہات بھی ہوسکتیں ہیں؛
اسہال یا قبض-
اضافی وزن یا موٹاپا-
حمل-
جنیاتی وجہ-
دباؤ-
جو لوگ کم ریشہ دار غذا کا استعمال کرتے ہیں ان میں بواسیر کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ قبض بھی بعد میں بواسیر کی شکل میں بدل جاتی ہے۔سردیوں کے موسم میں جب ہم پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو تب بھی ہم قبض کا شکار ہوسکتے ہیں۔
اسباب-
اس بیماری کا سبب بہت سی چیزیں ہوسکتی ہیں۔جن میں سگریٹ نوشی،منشیات کا استعمال،جسمانی سرگرمی کی کمی،کم ریشہ دار غذاؤں کا استعمال،مصالحہ دار کھانوں کا استعمال اور گوشت کا کثرت سے بھی استعمال شامل ہے۔
علامات-
جب آپ بواسیر کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو اس کی یہ علامات ہوسکتیں ہیں جن میں
نچلے حصے میں خارش-
جلن-
خون کا آنا-
اجابت کے دوران درد-
اگرآپ یہ علامات محسوس کرتے ہیں تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ آپ اس مسئلے کا حل نکال سکیں۔
بواسیر کی اقسام-
میں یہاں پر تین قسم کی بواسیر کا ذکر کروں گی جس میں
بادی بواسیر-
خونی بواسیر
موکوں یا مسوں والی بواسیر-
اس میں خطرناک قسم خونی بواسیر ہے کیونکہ اس میں خون آتا ہے۔لیکن یہ تینوں اقسام بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
بواسیر اور گوشت کا استعمال-
کثرت سے اور زیادہ مقدار میں گوشت کا استعمال ہمیں بواسیر میں مبتلا کرسکتا ہے۔جو افراد قبض یا بواسیر میں مبتلا ہوتے ہیں ان کے لئے گوشت کا استعمال ٹھیک نہیں ہے۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ گوشت میں فائبر موجود نہیں ہوتا جو قبض کا باعث بنتا ہے اس کے علاوہ اس میںسوڈیم کی بھی کم مقدار موجود ہوتی ہے۔
ہمیں اس کو ختم کرنے اور اس کی روک تھام کے لئے غذائی ریشہ دار اور پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے تاکہ ہم اس مرض سے بچ سکیں اور روک سکیں۔
چکنائی-
گوشت میں اچھی خاصی مقدار میں چربی موجود ہوتی ہے جو اس مرض کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہے۔اس لئے ہمیں گوشت کا استعمال ترک کرنا چاہیے۔
پروٹین-
گوشت میں پروٹین کی بھی زیادہ مودار پائی جاتی ہے جو بعض اوقات ضروری نہیں ہوتی۔جیسے دودھ اور انڈوں میں پروٹین پائی جاتی ہے۔اس لئے گوشت میں پروٹین زیادہ ہوتی ہے اس لئےاس کے مریضوں کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اختیاط-
اگرآپ اس کے مریض ہیں تو پانی کا زیادہ استعمال کریں۔-
اس بیماری میں گوشت کا استعمال ترک کریں۔-
سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔-
اپنے وزن پر کنٹرول کریں۔-
جسمانی سرگرمی لازمی کریں۔
مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کریں۔
غذائی ریشہ سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کریں۔-
اگرآپاس کے مریض ہیں تو اپنی غذا کا لازمی خیال رکھیں۔آپ کسی ایمرجنسی کی صورت میں مرہم ڈآٹ پی کے سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لیں یا اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لیں۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|