پائیلز کو اردو میں بواسیر بھی کہا جاتا ہے۔ بواسیر ایک عام حالت ہے جس کا تعلق آپ کے پاخانے کی خصوصیات سے ہوتا ہے اور اس سلسلے میں آپ جو غذا کھاتے ہیں وہ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ سوچنے والی بات ہو کہ بواسیر کا تعلق کھانے سے کیسے ہو سکتا ہے پر اس بات سے تو سب واقف ہیں کہ آپ کی آنتوں کی صحت اور پاخانے کے سخت اور نرم ہونے کا تعلق آپ کی غذا سے ہوتا ہے
بواسیر کیا ہے؟
بواسیر آپ کے ملاشی کے نچلے حصے میں سوجی ہوئی رگیں ہیں اندرونی بواسیر عام طور پر درد کے ساتھ ساتھ خون بہنے کا سبب بنتی ہے جبکہ بیرونی بواسیر میں عام طور پر صرف درد ہوتا ہے چار میں سے تقریبا تین بالغوں کووقت کے ساتھ ساتھ بواسیر ہو سکتی ہے اور اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن اکثر اس کی وجہ معلوم نہیں ہو پاتی ہے۔
بواسیر کی علامات
عام طور پر اس کی علامات کا انحصار اس کی اقسام پر ہوتا ہے
بیرونی بواسیر: یہ آپ کے مقعد کے اردگرد جلد کے نیچے ہوتی ہےاور اس کی علامات میں شامل ہو سکتا ہے آپ کے مقعد کے علاقے میں خارش یا جلن ہونا،درد یا تکلیف، آپ کے مقعد کے اردگرد سوجن،یا خون بہنا
اندرونی بواسیر: یہ آپ کے مقعد کے اندر ہوتی ہے آپ اسے دیکھ نہیں سکتے ہیں اور یہ شاذونادر ہی تکلیف کا باعث بنتی ہے لیکن پاخانہ کرتے وقت تکلیف یا جلن کا باعث بن سکتی ہے اس کی علامات میں شامل ہیں،آنتوں کی حرکت کے دوران خون آنا،مقعد کے سوراخ پر درد یا جلن
تھرومبوزڈ بواسیر: اگر خارجی بواسیر میں خون جمع ہوجائےاور ایک گھٹلی سی باہر کی طرف مقعد کے نیچے بن جائےتو اس کے نتیجے میں شدید درد،سوجن،سوزش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
بواسیر کی وجوہات
اصل میں اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں، جنیات، آنتوں کی حرکت کے دوران دباؤ،قبض اور اسہال، حمل، مرچ و مصالحے والی خوراک کا استعمال،کم فائبر والی خوراک، یا وہ لوگ جو زیادہ دیر تک کھڑے یا بیٹھے رہتے ہیں
وہ غذائیں جو بواسیر کا سبب بن سکتی ہیں
چونکہ بواسیر کا تعلق براہراست آپ کے پاخانے سے یا آپ کی انتوں کے چلنے سے ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ غذائیں جو آنتوں میں سختی پیدا کرتی ہیں یا قبض کی وجہ بنتی ہیں اس تکلیف کا باعث بن سکتی ہیں لہذا ایسی غذاؤں کا کم سے کم استعمال کر کے اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔
ڈیری مصنوعات: دودھ یا دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال محدود کریں
کم فائبر والی اشیاء: ریفائنڈ آٹا جیسے سفید روٹی، پاستا اور نوڈلز وغیرہ
سرخ گوشت: سرخ اور پروسیس شدہ گوشت جس مین فائبر کی مقدار کم اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
تلی ہوئی اشیاء: تلی ہوئی، نمکین اور مصالحہ دار خوراک جو بواسیر کو زیادہ حساس اور مزید تکلیف دہ بناتی ہیں
کیفین: کیفین والے مشروبات اور الکحل آپ کے پاخانے کو سخت کر سکتے ہیں اور یہ تکلیف کو بڑھانے کی وجہ بن سکتے ہیں
آئرن:آئرن سے بھرپور غذائیں یا آئرن سپلیمینٹس قبض کی وجہ بنتے ہیں لہذا اگر آپ کو بواسیر کی شکایت ہو تو ان کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں
بواسیر کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟
یہ کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جسکا علاج مشکل یا نا ممکن ہو بس طرز زندگی میں سادہ سی تبدیلی لاکر اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے
فائبر: زیادہ سے زیادہ ریشہ والی خورک کا استعمال کریں جیسے کہ جو، کوئنو، بھورے چاول،رائی، جئی، اور پھلیاں وغیرہ
پھل اور سبزیاں: اپنی روزانہ کی خوراک میں پھل اور سبزیاں شامل کریں ان سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں جو اپ کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہوں جیسے گوبھی، زچینی،کدو، کالی مرچ،کھیری وغیرہ اور پھلوں پانی سے بھرے پھلوں کا ستعمال کریں جیسے تربوز، ناشپاتی،ایپل، رسبیری،اور کیلا جو آنتوں کو نرم کرتا ہے۔
جڑ کی سبزی: روزانہ ایک جڑ کی سبزی کا بھی استعمال کریں جیسے شکرقندی، گاجر، چقندر، شلجم وغیرہ
پانی:مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کر کے قبض سے بچا جا سکتا ہے
ورزش: جسمانی طور پر فعال رہنے کی کوشش کریں روزانہ کم از کم 30 منٹ کی واک یا ورزش کا اہتمام کریں۔
انتظار نہ کریں: اگر اپ کو پاخانے کی حاجت ہو تو فوری طور پر اس کو پورا کریں پاخانہ روکنے سے آنتوں پر زور پڑتا ہے اور اس کے علاوہ یہ پاخانے کی سختی کا بھی باعث بنتا ہے
وزن: اپنا صحت مند وزن برقرار رکھیں زیادہ موٹاپا اور وزن کی زیادتی بھی بواسیر کی وجہ بنتی ہے اگر آپ کو اس کی بہت زیادہ تکلیف ہو تو اس سے آرام حاصل کرنے کے لئے گرم غسل میں بیٹھیں یا آئس پیک کا استعمال کریں اس کے ساتھ ساتھ بواسیر کی کریم بھی استعمال کریں
یاد رکھیں آپ ان تکالیف سے ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کر سکتے ہیں ایک صحت مند طرز زندگی اپنا کر۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|