انجیر خشک میوہ جات میں شامل ایک اہم غذا ہےاور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ خشک میوہ جات توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو ہمیں صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ انجیر بھی سب سے زیادہ استعمال ہونے والا خشک میوہ ہے۔ یہ وٹامنز اور منزلز سے بھرپور سپر فوڈ ہے۔
اگر آپ بھی انجیر سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کو اپنی غذا میں شامل کرنا ہوگا۔ تاکہ آپ وہ تمام فائدے حاصل کرسکیں جو آپ کی صحت میں بہتری لاسکیں۔ اگر آپ انجیر کے فوائد سے انجان ہیں تو ان فوائد کو جاننے کے لئے یہ بلاگ آپ کی مدد کرے گا۔
اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 رابطہ کرکے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے اپنا معائنے کے لئے ڈاکٹر کی اپائنمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔تاکہ آپ صحت میں بہتری کو قائم رکھ سکیں۔
انجیر کے صحت سے بھرپور فوائد
ہم کیسے انجیر کی مدد سے اپنی کسی بھی بیماری پر کنٹرول کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
بلڈ پریشر کنٹرول
جیسا کہ آپ سب اس بات سے واقف ہیں کہ بلڈپریشر ایک ایسا خاموش قاتل ہے جو کسی بھی بیماری کی وجہ بن سکتا ہے یا ہمارے جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتا ہے۔ بلڈ پریشر لو ہو یا ہائی دونوں صورت میں ہی یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔لیکن بہت سی غذائیں بھی ایسی موجود ہیں جو اس کو متوازن رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
انجیر بھی اس غذا میں شامل ہے جو ہمارا بلڈپریشر متوازن رکھنے میں مدد کرسکتی ہے۔انجیر پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے جو سوڈیم کے اثر کو کم کرتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس لئے ہمیں اس کا استعمال بلڈ پریشر کی بیماری سے نجات دلا سکتا ہے۔
بڑھاپے کا اثرات
کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہوگا جو چاہے کہ وہ اپنی عمر سے کم لگے۔ اس چیز کی خواہش زیادہ خواتین کو ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جو اپنے بڑھاپے کے اثر کو کم کرنا چاہتی ہیں اور جوان نظر آنا چاہتی ہیں۔ اسی لئے انجیر آپ کو کافی آئرن اور ایسٹروجن فراہم کرتی ہے جو بڑھاپے کے اثر کو زائل کرتی ہے۔
انجیر ہماری جلد ،ناخنوں اور بالوں کی خوبصورتی کے لئے بھی بہترین ہے۔ اگر آپ کے چہرے پر کیل مہاسے ہیں تو انجیر کا استعمال ان کیل اور مہاسوں کو کم کرسکتا ہے۔
اضافی وزن کم کرنا
آج کے اس دور میں پتلا جسم خوبصورتی ناپنے کا پیمانہ ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جو اپنے وزن کو کم کرنے کے چکر میں اپنی صحت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان غذاؤں کا استعمال بھی ساتھ میں لازمی کرنا چاہیے جو ہمیں صحت مند بھی رکھیں۔
انجیر فائبر سے بھرپور ہوتی ہے یہ ہمیں اچھی صحت کے ساتھ اچھا وزن بھی فراہم کرتی ہے۔ تلی ہوئی اشیاء کا استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ آپ انجیر کا استعمال کریں تاکہ آپ اپنا وزن کنٹرول میں رکھ سکیں۔
ہڈیوں کی صحت
ہمارا جسم ہڈیوں کے ڈھانچے پر ہی قائم ہے اگر ہماری ہڈیاں مضبوط ہوں گی تب ہی ہماری صحت اچھی ہوگی۔ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے کیلشیم سب سے اہم وٹامن ہے۔ انجیر میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو مضبوط ہڈیوں کے لئے اہم جزو ہے۔ اس لئے اس کا استعمال لازمی کریں۔
تولیدی نظام
انجیر تولیدی نظام کی صحت کے لئے بہت اچھی سمجھی جاتی ہے۔ اس میں زنک، میگنشیم اور آئرن جیسے معدینات موجود ہوتے ہیں جو تولیدی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مطالعات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کا اچھا ذریعہ ہے جس وجہ سے چھاتی کے کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہارمونل عدم توازن سے بھی بچاتی ہے۔
دل کی صحت
ہمارے لئے دل کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ دل کی اچھی صحت کی بدولت ہی ہم اچھی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ انجیر خون می ٹرایگلیسرائیڈز کی تعداد کو کم کرتی ہے جو دل کی بیماری کا مجرم ہے کیونکہ یہ چربی کے ذرات ہیں جو خون کی نالی کے ساتھ بنتے ہیں اور دل کے دورے کی وجہ بنتے ہیں۔
قبض سے نجات
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو تمام بیماریوں کی جڑ بن سکتی ہے۔ انجیر فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔جو آپ کو قبض کی بیماری سے نجات دلانے میں مدد کرسکتی ہے۔ فائبر کی وجہ سے آنتوں کی اچھی حرکت آپ کو قبض سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
بلڈ شوگر کنٹرول
بلڈپریشر کی طرح بلڈشوگر بھی ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو آپ کے گردوں یا آنکھوں کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس لئے ایسی غذا کا استعمال بہت ضروری ہے جو آپ کے شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھے۔ انجیر میں موجود کلوروجینک ایسڈ ذیابیطس کے مریضوں میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ پوٹاشیم بھی اس میں اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے وہ بھی آپ کی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔