کلونجی دکھنے میں چھوٹاسا بیج ہے لیکن یہ اپنے اندر باکمال خصوصیات رکھتی ہے،ہمارے پیارے نبی ﷺکا فرمان ہے کہ کلونجی میں سوائے موت کے ہر مرض کا علاج ہے۔بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ہم سنت نبی ﷺ کے مطابق استعمال کریں تو ہم ان سے نفع بخش فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔متوازن اورصحت بخش غذا انسان کی صحت کی بخالی کے لئے بہت ضروری ہے۔انسان متوازن غذا اور سبزیوں کے استعمال سےصحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔اس کے علاوہ ہم ورزش کرکے خود کو توانااور تندرست رکھ سکتے ہیں۔کیونکہ متوازن غذاکے ساتھ ورزش انسان کو صحت مند رکھتی ہے۔کلونجی کی مدد سے ہم کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ آپ کے لئے مددگارثابت ہوگا۔
Table of Content
(Kalonji kay Faiday) کلونجی کے فوائد-
کلونجی کے صحت کے متعلق بہت سے فوائد ہیں،کلونجی کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور-
اینٹی آکسیڈنٹس ایسے مادے ہیں جو نقصان دہ فری ریڈیکلز کوغیرموثر بناتے ہیں اورخلیوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے روکتے ہیں۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس بیماری اور صحت پر طاقتور اثر ڈالتے سکتے ہیں۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کی کلونجی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔یہ اینٹی آکیسڈنٹ مواد کی وجہ سے بیماری سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔
کولیسٹرول کاخاتمہ-
کولیسٹرول چربی کی طرح کا ایک مادہ ہےجوآپ کے جسم میں پایاجاتا ہے،ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقداردل کے لئے نقصان دہ ہے۔کلونجی کولیسٹرول کو ختم کرنے کے لیے موثر ہے۔کلونجی کا استعمال آپ کو دل کی بیماری سے بچاسکتا ہے۔
کینسرسے لڑنے کی خصوصیات-
کلونجی میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جوآزاد ریڈیکلز کے اثرکو ختم کرتی ہے جوکینسرکی نشوونما کرتے ہیں۔مطالعے سے علم ہواہے کہ کلونجی کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد کرتی ہے۔
اینٹی بیکٹریل-
بیماری پیداکرنےوالے بیکٹریا کان کے انفیکشن سے لے نمونیا تک خطرناک ہوسکتے ہیں۔کلونجی میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جوبیماری اور بیکٹریا سے لڑنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔کلونجی کئی طرح سے بیکٹریل انفیکشن کے خلاف لرنے میں موثر ہے۔
اچھا نظامِ انہظام-
کلونجی نظامِ انہظام کے لئے بہت اچھی ہے،پیٹ کی گیس اور قبض کےخاتمے کے لئے بہت فائدہ مندہے۔جو افراد کھانے کے بعد بھاری پن محسوس کرتے ہیں تو کلونجی ان کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
دمہ کا علاج-
تحقیق سے علم ہوا ہے کہ سیاہ بیج کا عرق منہ میں رکھنےسےدمہ والے لوگوں میں کھانسی اور پیپھڑوں کے فنکشن میں بہتری آتی ہے۔
ہائی بلڈ پریشر-
تحقیق سے علم ہوا ہے کہ کلونجی کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر متوازن ہوتا ہے۔اس کا روزانہ استعمال آپ کو بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاتا ہے۔اسکے علاوہ یہ مظبوط مدافعتی نظام کو بھی فروغ دیتا ہے۔ کلونجی شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
اگر آپ کسی بھی قسم کی خدانحواستہ بیماری میں مبتلا ہیں تو آپ مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ کی مدد سے ڈاکٹر کی اپاینمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں