بندگوبھی کیسے سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں کو قبض سے نجات دلاتی ہے جانیں

Reading Time: 4 minutes

بندگوبھی کا استعمال سلاد میں کیا جاتا ہےاس کے علاوہ لوگ اس کا سالن میں بھی استعمال کرتے ہیں۔سبزیاں منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہمیں صحت مند فوائد فراہم کرتی ہیں۔بہت سے افراد ایسے ہیں جن کو سگریٹ نوشی ترک کردینے میں مشکل پیش آتی ہے اور وہ بعد میں کھانا نہ ہضم ہونے کی شکایت کرتے ہیں اور قبض کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

اگر آپ سگریٹ کو چھوڑنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ اس کےاستعمال سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔قبض کے شکار افراد کے لئے بند گوبھی مفید ہے۔اس میں وٹامن سی اور فائبر اعلی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

بندگوبھی کے صحت پر فوائد-

بندگوبھی

ہم بندگوبھی سے کونسےفائدے حاصل کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لئے میرے ساتھ رہیں اور بلاگ کو پڑھئیں۔

وٹامن سی-

یہ ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔اس کی مدد سے ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔یہ ہمارے جسم میں آئرن کو جذب ہونے میں بھی ہماری مدد فراہم کرتا ہے۔یہ وٹامن بہت سی بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے بھی مفید ہے۔یو۔ایس۔ڈی۔اے کے مطابق ایک 100 گرام کی بند گوبھی میں 3۔36 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

ہمیں اپنے جسم میں وٹامن سی کی مقدار کو بڑھانے کے لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ ہمارے جسم کے تمام فنکش کے لئے ضروری وٹامن ہے۔

وزن میں کمی-

جن افراد کےپاس اضافی وزن ہے وہ وزن میں کمی لانے کی خواہش رکھتے ہونگے۔لیکن وزن میں کمی لانے کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔ان غذاؤں کا انتحاب کیا جاتا ہے جن میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔بندگوبھی بھی ایسی سبزی ہے جس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔اس میں فائبرکی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔

قبض سے نجات-

بندگوبھی

یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے۔اس لئے اس کا وقت پر علاج ضروری ہے۔بندگوبھی میں فائبر کی اعلی مقدار موجودہوتی ہے ۔جو قبض سے نجات دلانے کا باعث بن سکتی ہے۔اس لئے اس کا سلاد میں استعمال لازمی کریں۔

دل کی صحت-

ہم دل کے باعث ہی زندہ ہیں۔یہ ہمارے جسم میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے اسکی صحت کا خیال بھی بہت ضروری ہے۔یہ کولیسٹرول کی سطح کو  کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے مفید ہیں یہ دو وجوہات ہی دل کی بیماری کی وجہ بنتے ہیں۔لیکن بندگوبھی کے استعمال سے ہم ان پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔اوردل کی صحت اچھی بنا سکتے ہیں۔

ہاضمے کو بہتر بناتی ہے-

اچھی صحت کے لئے اچھا ہاضمہ بہت اہم ہے۔بند گوبھی میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے نظام انہظام کے لئے بہت اچھا ہے۔اس کے علاوہ اچھے ہاضمے کی وجہ سے ہم قبض جیسے مسئلے سے بھی دور رہتے ہیں۔ہم بندگوبھی کے استعمال سے اپنی مجمعوعی صحت کواچھا بنا سکتے ہیں۔

بلڈ پریشر کو کم-

بہت سے افراد کو یہ بیماری لاحق ہے جو فالج کا سبب بنتی ہے۔اس پر کنٹرول بہت ضروری ہے۔پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے ایک اہم وٹامن ہے۔ہم اس پوٹاشیم کی مدد سے یشاب کے رستے سوڈیم کو نکالتے ہیں۔یہ خون کی نالیوں کو بھی سکون دیتا ہے۔جو افراد بلڈ پریشر کے مریض ہیں وہ بندگوبھی کا استعمال سلاد میں لازمی کریں۔

دماغی صحت-

جسمانی صحت کا انحصار بھی دماغی صحت پرہے۔جب ہمارادماغ صحت مند ہوگا تو ہم خودکو تندرست محسوس کریں گے۔بند گوبھی میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو ہمارے دماغ کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔یہ ہماری یاداشت کو بہتر بنانے کے لئےبھی مفید ہے۔اس کے علاوہ یہ بیماریو ں سے بھی دفاع کرتی ہے۔

انرجی کا ذریعہ-

اس سبزی میں وٹامن بی کے ساتھ وٹامن بی1،بی2 اور بی6 موجود ہوتا ہے۔جو انرجی کو بڑھانے کا ذریعہ ہے۔اگر آپ خود کو کمزور محسوس کرتے ہیںتوآپ دوپہر میں بندگوبھی اس کا استعمال لازمی کریں۔اس سے آپ خود کوصحت مند محسوس کریں گے۔

صاف جلد-

بندگوبھی

شفاف اور صاف جلد ہر ایک  کی خواہش ہوتی ہے۔اینٹی آکسیڈنٹس جلدکی صحت میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔آزاد ریڈیکلز چہرے پر جھریاں بننے کا سبب بنتے ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹس آزاد ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرکے جلد کو جوان رکھتی ہے۔

ہڈیوں کی صحت-

ہمارے جسم میں ہڈیوں کی صحت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ان کی صحت کا خیال بھی بہت ضروری ہے۔بندگوبھی میں ایک ایسا غذائی اجزا موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور خون کے جمنے کے افعال کے لئے اہم ہے۔اس میں وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

دل اور دماغ کی صحت ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے۔بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن کو اثر ہم گھر میں رہ کر کم کرسکتے ہیں۔لیکن سنگین صورتحال میں ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences