ناریل کے پانی کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ حاملہ خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ہم ناریل کا پانی استعمال کرکے اس سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ یہ وٹامنز اور منزلز سے بھرپورہے۔اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ناریل کے اندر کونسے فوائد ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھئیں؛
ناریل کے پانی کے فوائد
ہم ناریل کے پانی سے جو فائدہ حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور-
کسی بھی انفیکشن سے لڑنے کے لئے اینٹی آکسیڈنٹس ہماری مدد کرتے ہیںاور ہمیں انفیکشن سے محفوظ رکھتے ہیں۔ہمارے جسم میں آزادریڈیکلزغیر مستحکم مالیکیول ہیں جو آپ کے خلیوں میں میٹابولزم کے دوران پیدا ہوتے ہیں۔جب ہمارے جسم میں فری ریڈیکلز کی تعداد بڑھ جاتی ہےتو جسم آکسیڈیٹوتناؤ میں داخل ہوتا ہے۔
اس وجہ سے ہمارے خلیوں کو نقصان ہوتا ہے اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔لیکن مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کےپانی میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز سے لڑنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
ذیابیطس سے حفاظت
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ہمارے جسم میں انسولین کی کمی ہوتی ہے۔اور ہمارے جسم میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ ہمارے جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے۔اگرآپ اس کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو ان غذاؤں کا استعمال کریں جو آپ کے بلڈ گلوکوز کوکنٹرول میں رکھے۔
یہ میگنیشیم کا اچھا ذریعہ ہے جو جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھا سکتاہے۔ناریل کے پانی میں کاربوہائیڈریٹ بھی موجود ہوتے ہیں اس کو استعمال کی مقدار جاننے کے لئے اپنے ڈاکٹر سے بھی بات کریں۔
گردے کی پتھری
یہ پتھری بہت سے بالغوں میں عام ہے۔یہ دنیا میں12 فیصد متاثر کرتی ہے۔لیکن ہم ناریل کے پانی کی مدد سے اس کے امکانات کو کم کرسکتے ہیں۔ناریل کاپانی کرسٹل اور پتھر کی تشکیل کو کم کرتا ہے۔آپ اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
دل کی صحت
دل کے امراض اموات کی وجہ بنتے ہیں۔اگرآپ کو ایک صحت مند زندگی گزارنی ہے تو آپ کو اپنے دل کی صحت کو اچھا رکھنے کی ضرورت ہے۔کولیسٹرول سے بھرپور غذائیں آپ کو دل کی بیماری میں مبتلا کرتی ہیں۔ناریل کے پانی میں کولیسٹرول کی سطح بہت کم ہوتی ہے۔
آپ کو اپنے دل کی حفاظت کے لئے اس کا پانی استعمال کرنا چاہیے۔
ورزش کے بعد
ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کےلئے ورزش بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔آپ کو ورزش کے بعد پانی کی ضرورت پڑ سکتی ہے ناریل کا پانی آپ کے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ورزش کے دوران ضائع ہونے والے الیکٹرولائٹس کی کمی کو بھی پورا کرسکتا ہے۔
الیکٹرولائٹس معدنیات ہیں جو ہمارے جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔الیکٹرولائٹس میں پوٹاشیم ،میگنیشیم، ،سوڈیم اور کیلشیم شامل ہے۔ناریل کے پانی میں بھی پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے الیکٹڑولائٹس موجود ہوتے ہیں۔مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کے بعد یہ پانی فائدہ مند ہے۔
پوٹاشیم سے بھرپور
یہ ایک ایسا وٹامن ہے جو سوڈیم کے اثرات کو کم کرتاہے۔ بہت سے لوگ ایسی غذا استعمال کرتے ہیں جن میں پوٹاشیم کی مقدار کم ہوتی ہے آپ ناریل کے پانی سے پوٹاشیم حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ آپ کا بلڈ پریشر متوازن رکھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ جو جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتا ہے۔
کیلوریز کی کم مقدار
بہت سے جوسز اور مشروبات شوگر اور کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ناریل کا پانی قدرتی میٹھا ہے۔اس لئے اگرآپ کو میٹھا پینے کا دل ہو تو آپ اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔یہ آپ کی صحت مند غذا میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ آپ کو اگر صحت کا کوئی بھی مسئلہ ہے تو آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔